پیرمحل کی خبریں 26/1/2015

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) سانحہ پشاور نے پوری قوم کو متحد کر دیا ہے اور ملک کے تمام ادارے عوامی مدد سے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں۔ دہشت گرد اپنی بز دلانہ کاروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے مسلم لیگ ن کی حکومت ملکی بقائ، ترقی و خوشحالی کی جنگ لڑرہی ہے،2013ء کے انتخابات میںعوام نے بحرانوں میں گھرے ہوئے ملک کی قیادت کی ذمہ داری نواز شریف کے سپرد کی،دہشت گردی سے زیادہ سنگین کوئی مسئلہ نہیں ہو سکتا،ہر قیمت پر پاکستان کی آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے،ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی و چیئرمین استحقاق کمیٹی چوہدری اسد الرحمن نے مہر شاہدزیب سرگانہ کی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوامی خدمت اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے شاندار تاریخ رکھتی ہے اس لئے سابق حکمرانوںکی نااہلی اورلوٹ مار کے ستائے ہوئے عوام نے عام انتخابات میںمسلم لیگ ن پر ایک مرتبہ پھر اپنے اعتماد کا اظہا رکیااور مسائل سے چھٹکارا پانے کے لئے ملک کی باگ ڈور نواز شریف کے سپرد کی،انہوںنے کہا کہ سابق حکمرانوں نے عوامی مسائل کے حل کی بجائے 22سال ہاتھ پر ہاتھ دھر کر گزار دئیے اور بجلی و گیس کی پیداوار بڑھانے کے لئے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی جسکی وجہ سے ملک توانائی کے بحران میں دھنستا چلا گیا،مسلم لیگ ن کی حکومت نے صرف ڈیڑھ سال میںنے بجلی کے بڑے منصوبوںکا آغاز کر دیا ہے جن کی تکمیل کے بعد بجلی کا بحران ختم ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے زیادہ سنگین مسئلہ کوئی نہیںہو سکتا جو ملکی خوشحالی کی راہ میں دیوار بن کر حائل ہے لیکن وزیر اعظم میاں نواز شریف اس عفریت سے نجات کے لئے پر عزم ہیں دہشت گردوں کو شکست دینے کے لئے پوری قوم کو متحد ہو نا پڑے گا،انہوں نے کہاکہ جو قوم اپنے شہیدوں پر فخر کرتی ہو اس کو کبھی شکست نہیں دی جا سکتی۔ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے پوری قوم متحد ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کر ئینگے تاکہ مسائل کم ہو سکیں ۔ اس موقع پر سابق ضلعی نائب ناظم چوہدری خا لدسردار، سابق چیئرمین ضلع کونسل چوہدری اشرف جوڑا ڈاکٹر رمضان چوہدری، مہر آفتا ب سرگانہ چیئرمین پیڈا، نثار احمد بلوچ، چوہدری ریاض الحق،جمیل احمد ونیس ایڈوکیٹ،طارق جٹ،مہر افضل سرگانہ،میاں شاہد سہو،سردول گرو، عبدالحق گجر، اور دیگربھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) چوہدری نورمحمد اینڈ چوہدری اظہر جج میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل ینگ فارمز نے جیت لیاکھلاڑیوں میں انعامات تقسیم تفصیل کے مطابق چک نمبر342گ ب چوہڑوالا میں چوہدری نورمحمد اینڈ چوہدری اظہر جج فٹ بال ٹورنامنٹ چار روز تک جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہو گیا فائنل میچ ینگ فارمز کلب اورفٹ بال کلب 319گ ب کے درمیان کھیلاگیا فائنل میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے مابین سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا مقررہ وقت تک دونوں ٹیموںکی طرف سے کوئی گول نہ ہو سکا،وقت کی کمی کی وجہ سے انتظامی کمیٹی اور کھلاڑیوں کے مشورہ کے بعد ینگ فارمزکو فاتح قرار دے دیا گیافائنل میچ کے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی حاجی جنید انوارچوہدری ، رکن صوبائی اسمبلی سردار ایوب خان گادھی، سابق رکن صوبائی اسمبلی بریگیڈئر جاوید اکرم ، اسٹنٹ کمشنر تحصیل پیرمحل حافظ محمد نجیب،میاں ممتاز احمد کا گراؤنڈ پہنچنے پر والہانہ خیر مقدم کیا گیا ،پھولوں کے ہار پہنائے اور پتیاں نچھاور کیں گئیں مہمان خصوصی نے اول آنے والی فاتح ٹیم کو20ہزار بمعہ ٹرافی ، سیکنڈآنے والی ٹیم کو 15ہزار بمعہ ٹرافی، تھرڈ ٹیم کے لئے 10ہزار روپے بمعہ ٹرافی انعامات سے نوازا گیا اس ٹورنامنٹ کے منتظم اعلیٰ سابق ناظم چوہدری تنویر انور،آرگنائز ر چوہدری عاصم جاوید تھے۔ ٹورنامنٹ کے تمام میچز میں کھلاڑیوں اورمعززین شہر نے بھرپور اندازمیں شرکت کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) کماد کی فصل سے نوجوان کی نعش برآمد تفصیل کے مطابق تھانہ پیرمحل پولیس نے موضع کوٹ پٹھانہ کے قریب چک نمبر741گ ب میں کماد کی فصل سے ایک ستائیس سالہ شخص کی مسخ شدہ نعش برآمد کی،جس کا نام ساجد ولد امیر جو کہ 718گ ب کا رہائشی بتایا جاتا ہے جبکہ کچھ روز قبل گائوں 717گ ب میں کماد کی فصل سے ایک شخص محمد عارف عرف کاکا کی نعش برآمد کی گئی تھی جس کاقتل کامقدمہ تھانہ پیرمحل پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کررکھا ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے محمد عارف کو گردن ہڈی توڑ کر موت کے گھاٹ اتار گیاتھااور اب ساجد کو گردن ہڈی توڑ کر موت کے گھاٹ اتار گیا ہے،باخبر ذرائع سے معلوم ہو ا ہے ساجد اور عارف چچازاد بھائی ہیں،اور ایک ہی دن دونوں گھر سے غائب ہو ئے اور مبینہ قتل دیرینہ دشمنی کا شاخانہ بتائے جاتے ہیں۔سول ہسپتال کی انتظامیہ نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کی حوالے کردی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) صافیوں کے وقار کی بلندی اور پریس کلب کو فعال بنانے میں بھر پور کردار ادا کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار میاںاسد حفیظ تحصیل صدر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن نے نے اراکین پریس کلب سے خطاب میں کیا ۔ انہوںنے کہا کہ پریس کلب کو ایک مثالی ادارہ بنائیں گے جہاں صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے بہتر انداز سے کام ہوسکے ۔ انہوںنے کہا کہ پریس کلب کے دروازے ہر ورکنگ صحافی کے لیے کھلے ہیں جو بھی آنا چاہے گا اسے پہلے سے زیادہ عزت دی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ تمام نئے اور پرانے ساتھیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور ان کی مشاورت سے پریس کلب کے امور چلائیں گے۔ انہوںنے کہا کہ علاقہ کے مسائل کو اجاگر کرنا اور حکام بالا تک پہنچانا صحافیوں کا کام ہوتا ہے پریس کلب کے پلیٹ فارم کے ذریعے پیرمحل کے عوامی مسائل کو ایوان اقتدار تک پہنچایا جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) شاہ عبد اللہ کی وفات سے عالم اسلا م عظیم لیڈراورہمدردسے محروم ہوگیا ہے وہ پوری اسلا می دنیا اورخصوصاً پاکستان کے لئے مخلص،وفاداراوربے لوث دوست کی حیثیت رکھتے تھے۔ان خیا لات کا اظہارمرکزی جمعیت اہلحدیث پیرمحل کے رہنمامولانا عبدالمجیدنے اپنے ایک بیان میںکیا۔انہوں نے کہا کہ مرحوم نے مشکل کی ہرگھڑی میںپا کستان کاساتھ دیا۔زلزلہ جیسی قدرتی آفات اورسیلاب کی تباہ کاریوںکے موقع پرپا کستانی بھا ئیوں کے لئے بھرپورتعاون کیا۔جسے ہمیشہ یاد رکھا جا ئیگا۔انہوں نے کہا کہ بیت اللہ شریف ،مسجدنبویۖ کی تعمیروتوسیع ،حجاج اکرام کے لئے خدمات اورسعودی عرب کی تعمیروترقی کے عظیم منصوبہ جات ان کی بہترین سوچ کا مظہرہے۔ان کی اسلا می ،ملی،رفاعی،سیاسی وسماجی خدمات ناصرف سعودی عرب بلکہ پورے عالم اسلا م کے لئے ناقابل فراموش ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) ناقص کارکردگی اور غیر حاضری پر تین اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری تفصیل کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایحوکیشن آفیسر تحصیل پیرمحل فاروق زاہد نے مبینہ طور پر ناقص کارکردگی اور غیرحاضری پر ایکشن لیتے ہوئے تین اساتذہ کو شوکاز نوٹس اور گیارہ کو جرمانہ کردیا،فاروق زاہدنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ اساتذہ کی سکولوں سے غیرحاضری کو ہر گز برداشت نہیں کیاجائے گااور مانیڑنگ ابزرویشن کے دس نکات پر عمل درآمد نہ کرنے والوں اور سی ایم روڈ میپ کے اہداف حاصل نہ کرنے والے اساتذہ کرام اور تعلیمی اداروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) تیز رفتارٹرالر اور رکشہ میں تصادم ایک شخص جاں بحق 5 افراد شدید زخمی تفصیل کے مطابق سند ھ یلیانوالی روڈ پر 674/15گ ب کے قریب تیزرفتار ٹرالر بے قابو ہو کر رکشہ پر چڑھ گیا جس کے نتیجہ میں رکشہ ڈرائیور محمد سلیم عباس ولد لال خاں سکنہ 762گ ب موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ زخمی ہو نے والوں میں عابد ولد اللہ دتہ، آصف ولد اللہ دتہ ، مظہر ولد چراغ ، مظہر ولد ظہور ، خیرات ولد لال شامل ہیں۔ زخمیو ں سول ہسپتال پیرمحل میں طبی امد اد دی گئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) چارنامعلوم ڈاکو زمیندار کو رسیوں سے باند ھ کر لاکھوں روپے مالیت کے مویشی لے اڑے تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 674/15گ ب میں محمد سرور ولد خورشید کے ڈیرہ پر چارنامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر زمیندار کو رسیوں سے باند ھ کر دو بیل ،ایک بھینس ، سمیت سات لے کر موقع سے فرار ہو گئے ،متاثرہ شخص کی تحریری درخواست پر تھانہ پیرمحل پولیس نے کاروائی شروع کردی۔

Pir Mahal

Pir Mahal

Pir Mahal

Pir Mahal

Pir Mahal

Pir Mahal

Pir Mahal

Pir Mahal