پیرمحل کی خبریں 14/11/2016

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) دوران گشت ناجائز اسلحہ برآمد مقدمہ درج تفصیل کے مطابق تھانہ پیرمحل میں تعینات اصغرعلی SI معہ ملازمان نے دوران گشت موضع بب ظفراقبال عرف ظفری کو مشکوک پاکر چیک کرنے پر رائفل 222 بور 5 ضرب گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل( نامہ نگار) مکان پر قبضہ کرنے کے لیے اندھادھندفائرنگ کے دوواقعات مقدما ت درج تفصیل کے مطابق چک نمبر 773 گ ب کے رہائشی محمد عبداللہ ہمراہ پسرم عادل شہزاد اپنی بیٹھک میں سوئے ہوئے تھے کہ قیصر وغیرہ 19کس مسلح اسلحہ اتشیں و سوٹے ڈنڈے آ گئے اور فائرنگ شروع کر دی اور دونوں باپ بیٹے کو زخمی کرڈالا اور مال مویشی چھوڑ دیا اور مکانات و رقبہ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تھانہ اروتی پولیس نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 337F6,F1,A1,L2,H2/447/511/148/149ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا دوسرے واقعہ میں موضع کوہل کے رہائشی عاشق سلطان کے رقبہ پر رب نوازوغیرہ نے قبضہ کرنے کی کوشش کی اور رقبہ میں اینٹیں پھنک کر قبضہ کرنے کی کوشش کی اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے گالی گلوچ کرتے رہے تھانہ پیرمحل پولیس نے مقدمہ درج کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) اشتہاریوں کو پناہ دینے پر دومقدمات درج تفصیل کے مطابق چک نمبر762گ ب میںمنور حسین ASI معہ ملازمان نے دوران گشت مخبر کی اس اطلاع پر کہ اشتہاری ملزم علی رضا متعلقہ مقدمہ 46/16بجرم 395/412ت پ کو فلک شیر نے پناہ دے رکھی تھی پولیس کو دیکھ کر اشتہاری ملزم علی رضا کو فرارکروادیا فلکشیر کو گرفتار کر کے 216ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا چک نمبر763گ ب منور حسین ASI معہ ملازمان نے دوران گشت مخبر کی اس اطلاع پر کہ Poظفر اس وقت پیر بخش کے ساتھ ہوٹل پر کھا نا کھا رہے ہیں جس پر متذکرہ جگہ ریڈ کیا تو پیر بخش نے پولیس کو دیکھ کر شور مچا دیا جس پر Poظفر فرار ہو گیا پیر بخش کو موقع پر گرفتار کر کے 216ت پ مقدمہ درج ہوا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل( نامہ نگار) سوچ ہی نہیں نظریہ بھی عظیم ہونا چاہیے نظریہ پختہ ہو تومنزل آسان ہوجاتی ہے قائد اعظم محمد علی جناح نے پختہ نظریہ کی بدولت پاکستان حاصل کیامسلم لیگ ن نے اپنے مصمم ارادہ کی بدولت پاکستان کو استحکام بخشتے ہوئے ایٹمی قوت بنایا پاکستان مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے چیئرمین منتخب ہوکر عوامی خدمت تحصیل پیرمحل کی تقدیر بدل دیں گے ان خیالات کا اظہار چوہدر ی خالد سردار سابق نائب ضلع ناظم امیدواربرائے چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا محافظ پاکستان میاں محمد نواز شریف ہی پاکستان کی بقاء اور سا لمیت کی علامت ہیں انہوں نے اپنے دور حکومت میں پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کر پوری دنیا میں ناقابل تسخیر بنا دیاتھا ، اب بھی پاکستان کے باشعور عوام مسلم لیگ ن کو ہی نجات دھندہ سمجھتے ہیںمسلم لیگ ن نے خدمت ، رواداری اور برداشت کی سیاست کو فروغ دیکر جمہوریت کو مضبوط کرنے کی جدوجہد کی عمدہ مثالیں قائم کی نچلی سطح پر ملکی استحکام کے لیے کردار ادانہیں کریں گے اس وقت تک ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ممکن نہیں انہوںنے کہا جب تک عملی طورپر سیاست کی ابجد سے ناواقف سیاستدان موجود ہے ملک کی تقدیر بدلنا ناممکن ہے ملک کی تقدیر اسی وقت بدلی جاسکتی جب عملی طورپرنچلی سطح سے دردل رکھنے والے سیاستدان میدان عمل میں آئیں یہ جذبہ حب الوطنی پاکستان مسلم لیگ ن کے درددل رکھنے والے نامزدامیدواروں میں موجود ہے جوعوام کی خدمت کا جذبہ لے کر میدان عمل میں آئے ہیں جنہیں پیرمحل کی ترقی کے لیے منتخب کروانا وقت کا اہم تقاضا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل( نامہ نگار) جہانگیر بدر جدو جہد پہ یقین رکھنے والے سیاسی قائد تھے جنہوں نے ملک سے آمریت کو بھگانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا انکے انتقال سے پاکستان پیپلز پارٹی کو نا قابل تلافی نقصان ہوا ہے ان خیالات کااظہاررانا محمد جمیل، سیٹھ شبیر عبداللہ ہوشیارپوری راہنما پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے تعزیتی بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک جمہوریت پسند ، نڈر، وفا کے پیکر اور آمریت کے بتوں کو توڑنے والے جیالے رہنما سے محروم ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر بدر پنجاب کا وہ سپہ سالار تھا جس نے کوڑے، صوبتیںاور تکالیف سہنے کے باوجود مڈل کلاس کی نمائندگی کرتے ہوئے سامراجی قوتوں کو للکارا اور پیپلز پارٹی کو ایک قوت بخشی وہ کارکنوں کے لیے حوصلہ اور آمریت کے لیے للکار تھی۔ انکے انتقال پر پیپلز پارٹی ایک عظیم اور سیاسی جد و جہد والے رہنما سے محروم ہو گئی ہے۔ جہانگیر بدر جدو جہد پہ یقین رکھنے والے ایسے سیاسی قائد تھے جنہوں نے ملک سے آمریت کو بھگانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا۔ وہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے ایسے بھائی تھے جس پر آج پوری پیپلز پارٹی کو ناز ہے ۔ انکے انتقال سے پاکستان پیپلز پارٹی کو نا قابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ ہم اللہ تعالی سے دُعا گو ہیں کہ وہ مرحوم کو جنت الفردوس میں بہترین مقام اور انکے اہل خانہ اور عزیز و اقارب کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے