پیرمحل کی خبریں 8/3/2017

Pirmahal

Pirmahal

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر مصروف مصری قاریوں کے وفد لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز اور قیمتی گھڑیوں سے محروم کردیا تفصیل کے مطابق پیرمحل کے مصروف ترین پر نامعلوم ڈاکوئوں نے ریلوے پھاٹک کو بند کر لوٹ مار کررہے تھے کہ اس دوران دربار عبدالحکیم سے محفل قرآن پاک سے واپسی پر اسلحہ کے زور پر مصر اور جنوبی افریقہ سے آئے ہوئے مصروف عالم دین اور قاریوں کو یر غما ل بناکر 500امریکی ڈالر، 2لاکھ پچاس ہزار روپے ، 7موبائل فونز، چار قیمتی گھڑیوں لوٹ کر فرار ہو نے کامیاب ہو گئے ۔پولیس مصروف تفیش ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل میاں اسد حفیظ سے آپس کی لڑائی یا ڈکیتی کے دوران چھینا گئے مال کی تقسیم پر قتل ہونے والے شخص کا معمہ حل نہ ہو سکا پولیس مصروف تفیش تفصیل کے مطابق پیرمحل بائی پاس گائوں668/9گ ب کے قریب علی الصبح تھانہ پیرمحل پولیس کو اطلاع ملی کے چند افراد ریلوے پھاٹک کو بند کر لوٹ مار کررہے ہیں جب ایس ایچ او پیرمحل رائے فاروق خاں کھرل نفری کے ہمراہ پر موقع پر پہنچ تو نوبہار ولد فیض سکنہ خانیوال کو جاں بحق اورمحمد رمضان ولد اللہ بخش سکنہ خانیوال کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال پیرمحل منتقل کردیا پولیس ذرائع کے مطابق تفیش کی جارہی ہے کہ ہلاک ہو نے والاشخص اور گرفتار شخص ڈکیتی ، راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے گرفتار شخص کی نشان دہی پر تھانہ اروتی پولیس نے ناکہ لگا کر دو افراد کو گرفتار کرلیا ڈی ایس پی کمالیہ مہرسعید ، ضلعی سیکورٹی آفیسر شہباز ورک بھی موقع پر پہنچ گئے اور سائنسی بنیادوں پر تفیش کی جارہی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل میاں اسد حفیظ سے نامعلوم چور دکان سے نقدی رقم، اسلحہ ،سی سی ٹی وی کیمرے ،سسٹم وغیرہ چوری کرکے لے گئے تفصیل کے مطابق رجانہ روڈ پر واقع جے ایس ٹائلز کی دکان سے نامعلوم چور چھت سے دکان میں داخل ہو گئے نقدی رقم چھ لاکھ روپے ، اسلحہ لے اڑے چور جاتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے اور لگایا گیا سسٹم بھی توڑ کر ساتھ لے گئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل میاں اسد حفیظ سے پیرمحل میں چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف انجمن تاجران نے ہڑتال کی کال دے دی8مارچ بروز بدھ شٹر ڈائون ہڑتال کرتے ہوئے اللہ چوک میں احتجاج کیا جائے گا تفصیل کے مطابق پیرمحل میں چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف انجمن تاجران اور تما م یونین کے صدرو کا اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیاگیا کہ 8مارچ بروز بدھ تمام بازار مکمل طور پربند کرکے شٹر ڈائون ہڑتال کرتے ہوئے اللہ چوک میں احتجاج کیا جائے گا ڈی ایس پی کمالیہ وپیرمحل مہر سعید نے بتایا کہ چوری کی وارات میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے مسروقہ مال برآمد کیاجائے گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل میاں اسد حفیظ سے ہلکی بوندا بوندی سے موسم خوش گوار ہو گیا تفصیل کے مطابق پیرمحل و گردونواح میں ہلکی بوندا باندی ہو ئی جس سے موسم خوش گوار ہوگیا بوندا بوندی کی وجہ سے سٹرکوں پر پھسلن ہو گئی اور موٹر سائیکلیں سلپ ہو نے کے واقعات پیش آئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل میاں اسد حفیظ سے اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب نے سول ہسپتال میں5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا ہے اس موقع پر مفتی عابد فرید، وائس چیئرمین چوہدری سلطان احمد، محکمہ ہیلتھ کے افسران ڈاکٹر بالک ، فوڈ انسپکٹر سید اسحاق شاہ ، ہیلتھ انسپکٹر رانا اختر علی ا ن کے ہمراہ تھے اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب نے کہاکہ پولیو ورکرز کی 182 ٹیمیں 73ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائیں جائیں گے ٹیمیں گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا ئیں گے