پیرمحل (نمائندہ) محکمہ زراعت توسیع پیرمحل کے زیر اہتمام پھل کی مکھی کے انسداد اور ترشادہ پھلوں کے تحفظ کے لئے آگاہی کے سلسلہ میں چک نمبر 319گ ب میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ٹوبہ ٹیک سنگھ سید شاہد افتخار بخاری نے کہاکہ پاکستان کے پھل اپنی لذت، خوشبو اور ذائقے کے لحاظ سے پوری دنیا میں مشہور ہیں۔ خصوصاً کینو، امرود اور آم امریکہ اور خلیجی ریاستوں میں بے حد پسند کئے جاتے ہیں، لیکن بدقسمتی سے ان پر پھل کی مکھی کا حملہ شدت اختیار کر گیا ہے، جس کی وجہ سے نہ صرف ان کی پیداوار میں کمی آئی ہے، بلکہ ان کی کوالٹی خراب ہونے کی وجہ سے ملک کو اربوں ڈالرز زرمبادلہ کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ پھل کی مکھی کے حملے کی صورت میں کسانوں کو فوری تدارک کی تدابیر اور خصوصاً مارچ سے نومبر تک ان مکھیوں کی سرگرمیوں پر توجہ دینا ہوگی۔انہوں نے کہاکہ پھل کی مکھی ترشاوہ پھلوں کو 25 تا 30 فیصد نقصان پہنچا رہی ہے۔ پاکستان میں اب فرو ٹ فلائی کے کنٹرول کے لئے اکثر باغبان روائتی طریقوں پر عمل پیرا ہیں، یعنی زرعی ادویات کے ذریعے پھل کی مکھی کے کنٹرول پر توجہ دی جا رہی ہے، جن کے مسلسل استعمال سے فروٹ فلائی کے اندر قوت مدافعت پیدا ہو چکی ہے اور ان زرعی ادویات کے استعمال سے مطلوبہ کنٹرول بھی نہیں ملتا، جس کی وجہ سے نہ صرف پیداوار میں کمی اور پھل کی کوالٹی خراب ہوتی ہے، بلکہ یہ زرعی ادویات انسانی صحت اور ماحول پر بھی نہایت منفی اثر ڈال رہی ہیں۔پاکستان میں پھل کی مکھی ترشاوہ پھلوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچاتی ہے انہوں نے کہاکہ محکمہ زراعت 21تا26اگست 2017ء تک اس کیڑے کے نقصانات کی روک تھام اور خاتمے کے لئے خصوصی ہفتہ منا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ کاشتکار پھل کی مکھی کے تدارک کے طریقوں سے آگاہی حاصل کر سکیں۔ انہیں اس موذی کیڑے سے ہونے والے نقصانات کا اندازہ ہو سکے اور اس سے بچاؤ کے مختلف طریقے اپنا کر وہ اپنے باغات کی پیداوار میں اضافہ کر سکیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت چوہدری خالد محمودنے کہا کہ پھلوں کی بہتر پیداوار اور کوالٹی کو بہتر بناکر زیادہ سے زیادہ ایکسپورٹ کے لیے پھل کی مکھی کے خاتمے کے لیے ضلع بھر میں آگاہی مہم چلائی جارہی ہے تاکہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ احتیاطی و حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے باغبان اپنے باغوں کو اس مضر رساں مکھی سے محفوظ بنا کر بہتر پیداوار حاصل کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ آگاہی ریلیاں او ر سیمینار کے ذریعے کاشت کاروں کو پھل کی مکھی کے انسداد کے لیے مکھی کی مانیٹرنگ ،باغات کی صفائی ،گرے ہوئے اور گلے سٹرئے پھلوں کو تلف کرنے ،جنسی پھندے لگاکر پھل کی مکھی کی مانیٹرنگ ایسے اقدامات بارئے آگہی دی جارہی ہے کیونکہ باغات کے لیے کیڑوں میں پھل کی مکھی سب سے خطرنا ک کیڑا ہیاس موقع پر زراعت آفیسر شکیل ارشد، چوہدری اعظم وسیم نمبردارسمیت زمینداوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی پروگرام کے اختتام پر آگاہی کے لئے واک کی گئی