پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) محکمہ زراعت (پلانٹ پرو ٹیکشن) کے زیر اہتمام غلہ منڈی پیرمحل میں کپاس کی زیادہ پیداوار کے طریقوں سے آگاہی کے لئے سیمینار منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن فیصل آباد منیر چوہان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر چوہدری اصغر شاہد ودیگر افسران کے علاوہ ڈیلروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی منیر چوہان نے کہاکہ ملکی معیشت کا زیادہ انحصار کپاس پر ہے اس لیے کاشت کار زیادہ سے زیادہ کپاس کاشت کریں جبکہ فصل کو سفید مکھی اور گلابی سنڈی سے بھی ہرصورت بچائیں کیونکہ ماضی میں سفید مکھی اور گلابی سنڈے نے کپاس کی فصل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اصغر شاہد نے کہاکہ کپاس کو کیٹروں سے بچانے کے لیے بروقت سپر ے ناگزیر کیاجائے جبکہ کسان تھوڑی سی توجہ اور محکمہ زراعت سے مشاروت کے ذریعے زیادہ پیداوار حاصل کرسکتے ہیں
پیرمحل میاں اسد حفیظ سے محکمہ خوراک گندم خریداری مہم کے دوران حکومت پنجاب کی پالیسی اور گائیڈ لائن پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے پیرمحل میں کسانوں اور کاشتکاروں سے دولاکھ اسی ہزار بوری گندم خرید کرے گا ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر ز سید امیر حیدر شاہ اور چوہدری شہباز لطیف نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومتی پالیسی اور گائیڈ لائن کو مد نظررکھتے ہوئے گندم خریداری مہم میں مڈل مین اور آڑھتیوںکی سختی سے حوصلہ شکنی کی جائے گی پیرمحل میں کسانوں سہولیت کے لئے گندم خریداری کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے سیٹ ون پر160000بوری اور سیٹ ٹو پر 120000بوری خریداری کی جائے گی سیٹ ون کے انچارج چوہدری شہبا ز لطیف اور سیٹ ٹو کے انچارج سید امیر حید ر شاہ ہو نگے انہوں نے کہاکہ کسانو ں کو پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد اور میرٹ پر فوری باردانہ کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے ، مراکز خریداری گندم سے متعلقہ کسانوں کی شکایات کا فی الفور ازالہ کیاجائے گا اس سلسلہ میں کسان ان سے رابطہ کرسکتے ہیں
پیرمحل میاں اسد حفیظ سے پیرمحل میں گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی بدترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث صارفین کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بجلی کی بندش سے کاروبار ٹھپ’ مزدور طبقہ بیروزگار ہو گیا۔ امتحان دینے والے طلباء شدید پریشان’ گھروں’ مساجد میں پانی بھی نایاب ہو گیا تفصیل کے مطابق پیرمحل وگردونواح میں کئی کئی گھنٹے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے لو گوں کی مشکلا ت میں اضافہ ہو گیا۔ شہر میں 16،دیہات میں20 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جس کی وجہ کاروباری مراکز ، مزدور طبقہ بجلی کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ بجلی کی بندش کے دوران طلباء اور طالبات کی پڑھائی بھی شدید متاثرہورہی ہے۔ مساجد میں نمازیوں کو وضوکے لیئے بھی پانی میسرنہیں لوڈشیڈنگ میں اضافہ سے مزدور معاشی مسائل کا شکار ہو رہے ہیں اور بعض گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہونا شروع ہو چکے ہیں
پیرمحل میاں اسد حفیظ سے بجلی کے بعد گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ نے بھی شہریوں کے مسائل میں اضافہ کردیا ہے جبکہ خواتین کا گھروں میں کھانا پکانا محال ہوگیا ہے تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر میں صبح، اوررات کے اوقات میں گیس کا پریشر انتہائی کم ہوجاتا ہے، جس کی وجہ سے خواتین کو کھانا پکانے کے سلسلے میں مشکلات کاسامنا ہے، گیس صارفین لوڈشیڈنگ کے باعث ہوٹلوں سے کھانا منگوانے پر مجبور ہیں۔اکثر رات کو گیس کو مکمل طور پر بند کردیا جاتا ہے
پیرمحل میاں اسد حفیظ سے پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کی بلندیوں کو چھوتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہو کر عام انتخابات قریب آتے ہی ملک لوٹنے والی دونوں بڑی سیاسی پارٹیوں نے ایک بار پھر ڈرامہ بازی شروع کر دی۔ نام نہاد خادم اعلیٰ پچھلے انتخابات سے قبل کے لگائے ہوئے رٹے رٹائے نعرے لگانا شروع ہو گئے وہی گھسے پیٹے نعرے کہ اتنی بجلی پیدا کر دیں گے کہ بھارت کو بھی فراہم کریں گے، سرے محل، ہار اور سوئس بینک اکائونٹوں کے نعرے لگا کر قوم کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن عوام اس دفعہ ان کے نعروں میں نئی آئیں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف پیرمحل کے رہنما میاں اخترجاوید ایڈوکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ2013ء کے انتخابات کی مہم کے دوران پیپلز پارٹی کے خلاف بولنے والوں نے اقتدار میں آتے ہی لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کی بجائے معافیاں مانگنا شروع کر دیں بڑے میاں صاحب نے چھوٹے میاں صاحب کو شعلہ بیان قرار دیتے ہوئے اُن کے بیانوں کو مذاق میں اڑا دیا۔ کیا اب قوم ان کے ان دعوئوں پر یقین کرے گی؟ایسا نہیں ہوگا بلکہ عام انتخابات میں عوام عمران خان کا ساتھ دیں گے جو کہ حقیقی معنوں میں ملک میں جمہوریت کے نفاذ اور عام آدمی کو اُس کے حقوق دلانے کے لئے کوشاں ہیںعمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہیں جن سے قوم کو امیدیں وابستہ ہیں کہ وہ قوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کو عبرتناک انجام سے دوچار کریں گے۔
پیرمحل میاں اسد حفیظ سے وطن عزیز کی سب سے بڑی سیاسی جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے 2013ء میں قوم سے جو وعدے کئے تھے اُن کو پورا کرنے کے لئے میاں نواز شریف اپنی تمام تر غیر معمولی صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں آج کا پاکستان 2013ء کے پاکستان کی نسبت کہیں زیادہ پرامن، مضبوط اور خوشحال ہے۔ ان خیالات کا اظہار میونسپل کمیٹی کے کونسلر چوہدری نذیر احمد ٹھیکیدار نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی، معاشی انقلاب اور امن و امان کی بہتری کا کریڈٹ میاں محمد نواز شریف کو جاتا ہے جن کی ولولہ انگیز قیادت میں عام آدمی کا معیارِ زندگی بلند سے بلند تر ہوتا جا رہا ہے پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ہر ہر کارکن وطن عزیز کو عظیم سے عظیم تر بنانے کے لئے میاں محمد نواز شریف، میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں اپنا مؤثر اور اہم کردار ادا کر رہا ہے وہ وقت دور نہیں جب پاکستان نہ صرف ایشیاء بلکہ دنیا بھر میں مثبت تشخص کے ساتھ ابھرے گا اور میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں بہت جلد بڑی معاشی طاقت بنے گا۔