پیرمحل (نامہ نگار) سپرنڈنٹ کی من مرضیاں،، من پسند عملہ کوتعینات کرکے بورڈ کے تعینات عملہ کو محدود کر کے امتحانی سنٹر میں نقل کی کھلے عام چھٹی، قیام طعام کے بدلے اساتذہ کو نوازنے کا سلسلہ جاری ایجوکیشن بورڈ کی مجاز اتھارٹی بے بس، تفصیل کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول چک689/31گ ب میں قائم سنٹرنمبر 470 میں تعینات سپرنڈنٹ جاوید اسلام نے بورڈ کی طرف سے تعینات کیے گئے امتحانی عملہ کو محدود کرکے اپنے من پسند عملہ جس میں زیادہ تر اپنے عزیز اقرباء شامل کرکے امتحانی مرکز میں نقل کی کھلے عام چھٹی دے رکھی ہیں جبکہ بورڈ کی طر ف سے تعینات عملہ کو یہ کہہ کر ڈیوٹی میں لینے سے انکار کردیا کہ میرااختیار ہے کہ میں کسی کو ڈیوٹی دوں یا نہ دوں سپرنڈنٹ جاوید اسلام نے نقل لگوانے کے عوض قیام طعام کی مقامی طورپر سہولت حاصل کررکھی ہیں بورڈ قوانین کے مطابق بورڈ کی طرف سے تعینات کردہ امتحانی عملہ کی پہلے ڈیوٹی لگائی جاتی ہے جبکہ اضافی عملہ کی اگر ضرورت ہوتو پھر ثانوی حیثیت میں ڈیوٹی لگائی جاتی ہے جاوید اسلام نے بورڈ قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے بورڈ کے تعینات کردہ امتحانی عملہ کو اپنی کرپشن کی نذرکرتے ہوئے اپنے عزیز اقرباء کی ڈیوٹی لگاکر امتحانی عملہ کے ذریعے دوسرے طلبہ کو ہراساں کرکے قانون انصاف کی دھجیاں اڑادی گئی والدین نے چیئرمین بورڈ سے فی الفور سپرنڈنٹ کو تبدیل کرنے کامطالبہ کیا ہے جائے جبکہ موقف پر سپرنڈنٹ نے کہا کہ میرا صوابدیدی اختیارہے میں کسی نگران کو رکھوں یا فارغ کردوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار )23مارچ کو ایک بار پھر پوری پاکستانی قوم تجدید عہد کا دن منا رہی ہے۔ یوم تجدید عہد کاتقاضہ ہے کہ ہم اپنے ذہن کے گوشہء میں سوئے ہوئے افکار کو زندہ کرتے ہوئے ، قیام پاکستان کے لئے چلائی گئی تحاریک کو اپنی بصیرت سے دیکھتے ہوئے، قیام پاکستان کے لئے دی گئی قربانیوں کی یاد کو تازہ کرتے ہوئے غور کریں کہ قیام پاکستان کا مقصد کیا تھا ۔ ان خیالات کا اظہار رانامحمد جمیل راہنما پاکستان پیپلزپارٹی پیرمحل نے ہمراہ نعیم اخترجانباز اللہ چوک پیرمحل میں پرچم کشائی کے موقع پر اپنے بیان میں کیا رانامحمد جمیل نے کہا شاعر مشرق علامہ محمد اقبال نے کس ریاست کا خواب دیکھا تھا؟۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے کس لئے ایک علیحدہ ریاست کی جدو جہد کی تھی؟۔ پھر یہ حقیقت آسانی کے ساتھ سمجھی جا سکتی ہے کہ مختلف صوبوں، علاقوں، قوموں اور مختلف فرقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو جس قوت نے ایک متحدہ قوم بنا دیا وہ قوت اسلامی نظریہ تھا کلمہ طیبہ ہی ہمارا نظریہ پاکستان ہے نعیم اختر جانباز نے کہا کہ نظریہ پاکستان کے دو الفاظ کو اگر ایک لفظ میں ادا کرنا ہو تو وہ اسلام ہے۔گاندھی اور نہرو کے مطالبہ پاکستان کے خلاف دلیل یہ تھی کہ تبدیلی مذہب سے قوم تبدیل نہیں ہوتی قوم وطن سے بنتی ہے مذہب سے نہیں لیکن علامہ اقبال اور قائد اعظم محمد علی جناح دونوں کا پرزور موقف یہ تھا کہ مسلمان اپنے الگ مذہب کی بنیاد پر ایک جداگانہ قوم ہیں تحریک پاکستان کی بنیاد اسلام ہے۔ اسلام ہی نے ہمیں قیام پاکستان کے مخالفین کے مقابلہ میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنا دیا تھا۔ قائد اعظم کے مشہور سلوگن ایمان، اتحاد اور تنظیم پر ہی غور کر لیں کہ ایمان کی طاقت نے ہمیں متحد کیا۔ ہم ایک قوم بنے اور ہم اپنے لئے ایک الگ علاقہ، مملکت اور وطن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے اس موقع پر شہداء پاکستان اور پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا کروائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) پا کستان کے حصول کے لیے دی گئی قربانیوں کے مقصد کوسمجھنا اولین ترجیحات میں ہونا چاہیے آج اس عزم کا دن ہے کہ ملک کو لسانی اور فرقہ واریت سے پاک رکھا جائیجو قوم متحد ہو اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا ان خیالا ت کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے یوم پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب میں چوہدری محمد اشفاق صوبائی صدر ویسٹ ریجن ریٹائرڈ میجر احمد نواز نے 77 واں یوم پاکستان کے سلسلہ میں عہدیداران کارکنوں سے خطاب میں کیا انہوںنے کہا بے پناہ قربانیوں کی بدولت حاصل کئے گئے وطن عزیز کو پھر سے بدترین دشمنوں کا سامنا ہے یو م پا کستا ن ان نظر یا ت کی تجد ید کا د ن ہے ، جو ہما ر ے پیا ر ے و طن کی تخلیق کے پیچھے کا ر فر ما تھے،انہو ں نے کہا کہ یہ د ن ہمیں علا مہ اقبا ل کے عظیم خو اب ،قا ئد اعظم محمد علی جنا ح کے مضبو ط ادارے اور بر صغیر کے مسلما نو ں کی لا ز وال قر با نیو ں کی یا د دلا تا ہے ، جو انہو ں نے ایک آزاد ر یا ست کے حصو ل کیلئے دیں ، انہوںنے کہا کہ و قت کا تقا ضا ہے ملک میں قو می یکجہتی ،مذ ہبی رواداری ،فر قہ ورانہ ہم آہنگی اور بھا ئی چا ر ے کی فضا کو پر وان چڑھا یا جا ئے اس موقع پر چوہدری احسان ننھا آرے والے سمیت ضلع بھر کے سینکڑوں کارکنوںنے شرکت کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) گائوں 327گ ب اضافی آبادی میں اوباش نے کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالاتھانہ چٹیانہ میں مقدمہ درج ملزم گرفتار بچی ہسپتال منتقل تفصیل کے مطابق چک نمبر327گ ب اضافی آبادی میں اوباش شخص نے کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالاتھانہ چٹیانہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتارکرکے بچی کو طبی امداد کے لیے چک 316گ ب ہسپتال میں منتقل کردیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) نامعلوم چور کپڑے کی دکان سے لاکھوں روپے مالیت کے سوٹ چوری کرکے لے گئے تفصیل کے مطابق مدینہ بلاک پیرمحل کی رہائشی ثمرین اویس زوجہ اویس طارق مسکان بوتیک سنٹر کے نام سے کپڑے کی دکان بنارکھی ہیں نامعلوم دکان سے 200سوٹ ریشمی زنانہ ، کپڑے مالیت چار لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے تھانہ پیرمحل پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف کاروائی شروع کردی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) حکومت پنجاب کا لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سسٹم کا منصوبہ صرف زرعی زمینوں تک محدود شہری اور رہائشی رقبہ جات بدستور پٹواری کلچر کے سپر د ہونے کے باعث سائلین پریشانی کاشکار ،، پنجاب حکومت زرعی اور سکنی ادھورے ریکارڈ کو جلد سے جلد کمپیوٹر ائز کروائے تاکہ لینڈ ریکارڈ کی اہمیت کے حامل ہونے کے پیش نظرصوبے بھر میں معاشی واقتصادی ترقی کی نئی راہیں ہموارہونے سمیت اربوں روپے پراجیکٹس کی تعمیر کے مقاصد حاصل کیے جاسکیںحاجی اللہ دتہ سماجی شخصیت تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے اربوں روپے سے پنجاب بھر میں تحصیل سطح پرسکنی و زرعی زمینوں کو لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سسٹم کے تحت کمپیوٹرائز کرکے فرد ملکیت جاری کرنے کا پروگرام شروع کیا جس کے تحت پنجاب بھرکی کئی تحصیلوں میں زرعی زمینوں کا 70فیصد جبکہ سکنی اور کمرشل زمینوں کو تاحال کمپیوٹرائز نہیں کیا گیا حالانکہ حکومت کو زیادہ تر آمدنی سکنی وکمرشل رقبہ جات سے حاصل ہورہی تھی جس سے حکومت پنجاب کا لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سسٹم کا منصوبہ بیوروکریسی کی نذر ہوچکا ہے سکنی وکمرشل جائیدادوں کے مالکان آئے روز محکمہ مال کے پٹواریوں کے رحم کرم پر ہونے سمیت من مانی قیمت پر انتقال رجسٹری کروانے کے باعث حکومت کو ماہانہ کروڑوں روپے نقصان کا سامنا ہے حاجی اللہ دتہ سماجی شخصیت نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور سکنی اور کمرشل زمینوں کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائز کرنے سمیت زرعی زمینوں کے سوفیصد ریکارڈ کو کمپیوٹر ائز کیاجائے پنجاب حکومت زرعی اور سکنی ادھورے ریکارڈ کو جلد سے جلد کمپیوٹر ائز کروائے تاکہ لینڈ ریکارڈ کی اہمیت کے حامل ہونے کے پیش نظرصوبے بھر میں معاشی واقتصادی ترقی کی نئی راہیں ہموارہونے سمیت اربوں روپے پراجیکٹس کی تعمیر کے مقاصد حاصل کیے جا سکیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) اے سی پیرمحل کا چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل کے ہمراہ پودا لگاکر تحصیل پیرمحل میں شجر کاری مہم کا آغاز تفصیل کے مطابق حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے چوہدری خالد سردار چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل ہمراہ چوہدری طارق جاوید کمبوہ چیف آفیسر ، میونسپل کمیٹی کونسلرز کے ہمراہ بے نظیر پارک میں پودے لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے بتلایاکہ ایس ڈی او فاریسٹ کمالیہ کی طرف سے ایک ہزار پودے تحصیل پیرمحل کومہیا کیے جارہے ہیں پودوں کولگاکر ان کی آبیاری پر پوری توجہ دی جائے گی انہوںنے کہا درخت لگانا صدقہ جاریہ بھی ہے اور آنے والے وقت کل کا اثاثہ بھی اس لیے قومی ذمہ داری سمجھ کر درخت لگاکر درختوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں اس موقع پر چوہدری سلطان احمد وائس چیئرمین سمیت منور علی ، عاطف گجر اور بلدیہ پیرمحل کے ملازمین ا ورکونسلرز کی کثیر تعداد نے پودے لگائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) 23مارچ1940ء وہ تاریخی دن ہے جب ہم نے بطور قوم پاکستان کی طرف سفر شروع کیاپا کستان کے حصول کے لیے دی گئی قربانیوں کے مقصد کوسمجھنا اولین ترجیحات میں ہونا چاہیے آج اس عزم کا دن ہے کہ ملک کو لسانی اور فرقہ واریت سے پاک رکھا جائیجو قوم متحد ہو اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا ان خیالا ت کا اظہار حافظ محمد نجیب ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر /اسسٹنٹ کمشنرپیرمحل نے 77 واں یوم پاکستان کے سلسلہ میں اپنے پیغام میں کیا انہوںنے کہا بے پناہ قربانیوں کی بدولت حاصل کئے گئے وطن عزیز کو حاصل کرنے سمیت یو م پا کستا ن ان نظر یا ت کی تجد ید کا د ن ہے ، جو ہما ر ے پیا ر ے و طن کی تخلیق کے پیچھے کا ر فر ما تھے،انہو ں نے کہا کہ یہ د ن ہمیں علا مہ اقبا ل کے عظیم خو اب ،قا ئد اعظم محمد علی جنا ح کے مضبو ط ادارے اور بر صغیر کے مسلما نو ں کی لا ز وال قر با نیو ں کی یا د دلا تا ہے ، جو انہو ں نے ایک آزاد ر یا ست کے حصو ل کیلئے دیں ، انہوںنے کہا کہ و قت کا تقا ضا ہے ملک میں قو می یکجہتی ،مذ ہبی رواداری ،فر قہ ورانہ ہم آہنگی اور بھا ئی چا ر ے کی فضا کو پر وان چڑھا یا جا ئے ملک کی ترقی کے لیے اپنا قومی فریضہ اداکرنا چاہیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) پاکستان میں حقیقی عوامی انقلاب آئے گا جس کے بعد پاکستان کی عوام کو درپیش تمام تر مسائل جنگی بنیادوں پر حل ہونگے حکمران عوام کو ریلیف دینے کی بجائے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے میں مصروف ہیں بہت جلد پاکستان میں حقیقی عوامی انقلاب آئے گا پی ٹی آئی عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی ۔ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف کے راہنما چوہد ری احسان ننھا آرے والے نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مزدور، نادار اور محنت کش طبقہ مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے اور عوام زندہ درگور ہو گئے ہیں قائد کا پاکستان آج مفاد پرست ،سرمایہ دار اور نام نہاد جموریت کا لاگ آلاپنے والے سیاست دانوں کی جانب سے دئیے گئے زخموں سے چور ہے ۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد پاکستان میں حقیقی عوامی انقلاب آئے گا جس کے بعد پاکستان کی عوام کو درپیش تمام تر مسائل جنگی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔