پیرمحل (نامہ نگار) حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے اپنی تعیناتی کے دوران نماز تراویح میں قرآن پاک باجماعت سنانے کا تیسری بار اعزاز حاصل کرلیا تفصیل کے مطابق حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل جنہوں نے تحصیل پیرمحل میں تعیناتی کے دوران سرکاری فرائض کی انجام دہی کرتے ہوئے رمضان المبارک کے دوران تحصیل کچہری مسجدپیرمحل میں نمازتراویح کی امامت کرتے ہوئے اپنی تعیناتی کے دوران تیسری مرتبہ قرآن پاک نماز تراویح میں سنانے کا اعزاز حاصل کرلیا سیاسی سماجی فلاحی صحافتی حلقوں نے رمضان المبارک کی نیک ساعتوں میں حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کے سرکاری فرائض احسن انداز میں سرانجا م دیتے ہوئے نمازتراویح کی امامت کرتے ہوئے اپنی تعیناتی کے دوران تیسری مرتبہ جبکہ مجموعی طورپر 9مرتبہ قرآن پاک نماز تراویح میں سنانے کا اعزاز حاصل کرنے پر نیک تمنائوں کا اظہار کیا ان کی تعیناتی کو تحصیل پیرمحل کے باعث رحمت اور برکت قرار دیا ختم قرآن پاک کی پروقار تقریب میں مفتی محمد عابد فرید نے قرآن پاک کی شا ن پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا قرآن وسنت کے بتائے ہوئے اصولوں پرعمل کرکے انسان اپنی عاقبت سنوارسکتاہے نمازاورقرآن سے دوری کے باعث آج مسلمان پریشان حال ہے قران مجید بھٹکی ہوئی انسانیت کوقیامت تک سیدھی راہ دکھلاتا رہے گا قران پاک پڑھنے پڑھانے والے کے لئے نبی پاک نے اجرعظیم کی بشارت دی ہے انہوں نے کہاکہ قران پاک میں واضح ہدایت دی گئی ہے کہ یہودونصاری مسلمانوں کے دوست نہیں ہوسکتے ہیں لیکن آج مسلمان نے قران کی تعلیمات سے منہ موڑ کر اسلام دشمن طاقتوں سے رشتہ جوڑلیاہے جس سے مسلم امہ سخت مصائب کا شکار ہے انہوںنے کہا کہ ام مسلمہ آج بھی قرآن کریم کی تعلیمات پر عمل پیر اہوکر مصائب سے نجات حاصل کرسکتی ہے ختم القرآن کی محفل میں ضلعی وتحصیل کے سرکاری ونیم افسران سمیت سیاسی سماجی صحافتی کاروباری شخصیات سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور روحانی وجدانی محفل سے مستفید ہوئے
پیرمحل ( نامہ نگار ) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پیرمحل کا فوڈ انسپکٹر کے ہمراہ عطائیوں دائیوں نیم حکیموں کے خلاف گرینڈ آپریشن 9عطائیوں کے نام کاروائی کے لیے ہیلتھ کیئر کمیشن لاہور کو بھجوادیے تفصیل کے مطابق ڈاکٹر ابوذر بخاری ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پیرمحل نے فوڈ انسپکٹر اسحاق شاہ کے ہمراہ عطائیوں دائیوں نیم حکیموں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے چکوک میں عوام کے جان مال کے دشمن 9عطائیوں جن میں محمد قاسم ولد محمد اعظم محمدا رشاد ولد عبدالحمید ، عباس علی ولد غلام محمد ، محمد اشرف ولد منظور حسین ، عارف حسین ولد غلام حسن ساکنان چک674/15گ ب ،بشیر احمد لد حامد چک771گ ب ،محمد ذیشان اشرف چک332گ ب ،محمد اکرم چک333گ ب ،ساجد جاوید چک320گ ب کے خلا ف کرکے مزید کاروائی کے لیے ہیلتھ کیئر کمیشن لاہور کو نام بھجوادیے پیرمحل ( نامہ نگار )پیرمحل میں نماز عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی عیدگاہ اقبال پارک میں ہوگا نماز عید الفطر سوا سات بجے ہوگی خطبہ و نماز عید الفطرحافظ مولانا محمد عبداللہ چشتی عالمی خطیب مہتمم دارالعلوم صاحب لولاک پڑھائیں گے جامع مسجد ادریسیہ لوئرکالونی کچی کوٹھی میں نماز عید ساڑھے چھ بجے ہوگی جامع مسجد عثمانیہ عیدگاہ میں نماز عید الفطرساڑھے چھ بجے ہوگی نماز عیدالفطر مہتمم مدرسہ حافظ عتیق الرحمن ربانی پڑھائیں گے جامع مکی مسجد خالقیہ رزاقیہ میں نماز عید الفطر ساڑھے چھ بجے ہوگی خطبہ مولانامحمد وسیم سیالوی پڑھائیں گے مسجد قادر یہ حنفیہ اپرکالونی میں نماز عید الفطر سات بجے ہوگی خطبہ مولانا صبغت اللہ مجددی پڑھائیں گے ۔چوہدری خالد سردار پٹرول پمپ مسجد رجانہ روڈ پر نماز عید سوا سات بجے ہوگی نماز عیدالفطر وخطبہ مفتی عابد فرید پڑھائیں صحرائے مدینہ مسجد سول ہسپتال پیرمحل میں نماز عید الفطر ساڑھے چھ بجے ہوگی تحصیل پیرمحل کے شہری اور دیہی مضافات میں چھوٹے بڑے 150مقامات پر عیدالفطر کے اجتماعات ہونگے پیرمحل ( نامہ نگار ) عیدالفطر کے بعد ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ تحصیل بھر کے نمبرداران اور پٹواریاں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس کریں گے عید کے ایام میں سرکاری رقبہ جات پر قبضہ کرنے والے گروپوں پر کڑی نظر رکھنے کا حکم ،،،، تحصیل پیرمحل میں کسی بھی چک میں سرکاری اراضی پر قبضہ ہونے پر حلقہ پٹواری اور نمبردار کے خلاف پیڈا ایکٹ کے کاروائی ہوگی تفصیل کے مطابق حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کی طرف سے تحصیل بھر کے پٹواریا ں اور نمبرداران کو جاری کیے گئے مراسلہ میں عید الفطر کے ایام میں سرکاری رقبہ جات پر قبضہ کرنے والے گروپوں پر کڑی نظر رکھنے کا حکم دیا گیا عید الفطر کے ایام میں تحصیل پیرمحل میں سٹی اور اربن ایریا کے کسی بھی چک میں سرکاری اراضی پر قبضہ ہونے پر قبضہ گروپوں کے خلاف موثر کاروائی نہ کرنے پر حلقہ پٹواری اور نمبردار کے خلاف پیڈا ایکٹ کے کاروائی کا مراسلہ جاری کیا گیا جبکہ عیدالفطر کے بعد ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ تحصیل بھر کے نمبرداران اور پٹواریاں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس کریں گے پیرمحل ( نامہ نگار ) بھکاری ایکٹ انتظامیہ کی نذر پیرمحل شہر میں بھکاریوں کا سیلاب امڈ آیا نوجوان خواتین بھکارنوں سمیت بچے ،بوڑھے اور نوجوان مردو خواتین مختلف بہروپ دھار کر اور طرح طرح کی آوازیں نکال کر شہرکے بازاروں اور دکانوں اور گلی محلوں میں ہر وقت بھیک مانگتے نظر آتے ہیں بھکاریوں کا یہ سیلاب شہریوں اور تاجر دکانداروں کے لیے عذاب بن گیا ہے کیونکہ ہٹے کٹے بھکاری ملنگوں کا روپ دھارے اور مزدور نما بھکاری بیلچہ اٹھائے اپنے ہمراہ خواتین اور بچوں کو لیے مزدوری نہ ملنے کا بہانہ بناکر سرعام شہریوں کو لوٹ رہے ہیں بھکاریوں کی اس یلغار کے تدارک کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے کوئی اقدامات نہ کیے گئے حالانکہ پنجاب بھر کی طرح ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھکاری ایکٹ موجودہونے کے باوجود رمضا ن المبارک میں پولیس کا قانون خاموش ہوگیا سماجی فلاحی حلقوںاور تاجران نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ پیشہ بھر بھکاریوں کے خلاف قانون کو متحرک کیا جائے کیونکہ بھکاریوں کا یہ سیلاب معاشرتی بے حسی اور معاشرہ کے لیے بگاڑ کا باعث ہے پیرمحل ( نامہ نگار )سابق اٹارنی جنرل پنجاب رضافاروق میموریل لائبریری کی 2 کروڑ 63لاکھ روپے سے تعمیر مکمل ہونے کے باوجود عوام کے لیے کھولی نہ جاسکی فی الفور خطیر گرانٹ سے تعمیر ہونے والی لائبریری کو عوام کے لیے کھولاجائے سماجی حلقے تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے 2 کروڑ 63لاکھ روپے گرانٹ سے پیرمحل شہر میں سابق اٹارنی جنرل پنجاب رضافاروق میموریل لائبریری کی تعمیر چارکنال رقبہ پر تعمیر کو مکمل ہوئے 3 سال ہوچکے ہیں مگر اتنی خطیر رقم سے لائبریری کی تکمیل ہونے کے باوجود لائبریری کو عوام کے لیے نہ کھولاجاسکا جس سے 2 کروڑ 63لاکھ روپے کامیگاپراجیکٹ مکمل ہونے کے باوجود عوام کے لیے نہ کھولنا معنی خیز ہے لائبریری کی تعمیر انجینئر پروانشل بلڈنگ ڈپیارٹمنٹ محمدرشید کی نگرانی میں ہوئی ہے یادرہے کہ رضا فاروق چوہدری اسدالرحمن MNA کے بھتیجے اور چوہدری محمد فاروق سابق اٹارنی جنرل پاکستان کے بیٹے ہیں جن کے نام پر پیرمحل شہر میں لائبریری کا بڑا پراجیکٹ پنجاب حکومت کی طرف سے مکمل کیا گیا مگر اس کو عوام کے لیے نہ کھولاجاسکا