پیرمحل (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ معظم سپرا کا کمپیوٹرائز لینڈ ریکارڈ پیرمحل اور تحصیل کمپلیکس پیرمحل کا دورہ لینڈر یکارڈ میں کرپشن مافیا کو برداشت نہیں کریں گے تحصیل کمپلیکس پیرمحل کی جلد سے جلد تکمیل کو ممکن بنایاجائے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ معظم سپرا تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ معظم سپرا نے حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل ، چوہدری خالد سردار چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل اور وائس چیئرمین کے ہمراہ کمپیوٹرائز لینڈ ریکارڈ پیرمحل کادورہ کرکے ریکارڈ کی جانچ پڑتال اور کارکردگی کا معائنہ کیا شکایات رجسٹر سمیت لینڈر یکارڈ میں صفائی کوچند دن کے اندر بہتر بنانے کا حکم دیا ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے ٹائوٹ مافیا اور کرپشن میں ملوث ملازمین کو محکمہ سے فارغ کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہر قسم کی کرپشن کو بند کرنے اور لینڈ ریکارڈ آفس کے ارد گرد اور اند رٹائوٹ مافیا کے خاتمہ کا حکم دیا ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے اے سی پیرمحل کے آفس کا معائنہ کرتے ہوئے تحصیل کمپلیکس کے ٹھیکیداروں کو جلد سے جلد تحصیل کمپلیکس پیرمحل مکمل کرنے اور معیاری میٹریل استعمال کرنے کی ہدایات جاری اس موقع پر چوہدری منظر حفیظ تحصیلدار پیرمحل غلام حسین کاٹھیہ اے ڈیل آر ، محمد حسین سروس سنٹر انچارج ، سید مقبول شاہ کونسلر بھی موجودتھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل ( نامہ نگار ) پیرمحل میں 29کروڑ روپے کی اربن سیوریج سکیم کا میگا پراجیکٹ ،، ایک سال سے کام کا آغاز نہ ہوسکا میگاپر کرپشن ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت مجاز تھارٹی نے آنکھیں بند کرلی فی الفور 29کروڑ روپے کی اربن سیوریج سکیم کے میگا پراجیکٹ کو کرپشن کی نذرہونے سے بچایاجائے سماجی حلقے نومنتخب ممبران تفصیل کے مطابق ایم این اے چوہدری اسدالرحمن کی ذاتی کاوش سے پیرمحل شہر اور اضافی آبادیوں کے لے 29کروڑ روپے کی اربن سیوریج سکیم جس کے تین فیز جس میں پہلا فیز غوثیہ آباد بی پلاٹ ، ہائوسنگ کالونی پیرمحل دوسرا فیز مندربلاک ،مسجد بلاک کچی کوٹھی پیرمحل سے ہوتا ہوا پرانا ڈسپوزل تیسرا فیز علی رضا ٹائو ن ، ذوالفقار ٹائون سی پلاٹ خانجوان اضافی آباد ی چک 671/12گ ب اضافی آبادی شامل ہے بنایا جانا تھا مگرایک سال گذرنے کے باوجود اربن سکیم پر کسی بھی قسم کا کوئی کام نہ ہوا ہے زیر زمین سیوریج کے پائپ جوکہ مین لائن کے ساتھ گلیوں اور محلہ جات میں بچھائے جانے تھے ان کا دور دور تک نشان نظر نہیں صرف چک نمبر671/12گ ب نئی آبادی میں ڈسپوزل بنائی گئی بااثر ٹھیکیدار نے رفیق سرویا ایکسیئن پبلک ہیلتھ کے ساتھ مل کر 29کروڑ کی رقم خوردبر دکرنے کے لیے میگا پراجیکٹ پر کا م شروع نہ کروایا بلکہ 29کروڑ روپے کی اربن سیوریج سکیم کے شروع ہونے کا دور دور تک نام نشان نظر نہیں آتا پہلے میٹھے پانی کی پائپ لائن بچھا کر پیرمحل شہر کی تمام سڑکیں ملیامیٹ کردی اب اربن سیوریج سکیم جوکہ زیر زمین ہوگی شہر بھر اور اضافی آبادیوں میں زیر زمین پائپ لائن بچھایاجانا ہے باقی ماند ہ سڑکیں بھی ملیامیٹ کردی جائیں گے سماجی فلاحی حلقو ں نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے 29کروڑ روپے کی زیر زمین اربن سیوریج سکیم کے میگا پراجیکٹ کی میگا کرپشن کا کیس نیب کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل ( نامہ نگار ) پاکستان سے غربت،جہالت اور دہشت گردی ختم کرنے کیلئے شرح خواندگی میں اضافہ کرنا وقت کا ناگزیر ہے نصف صدی سے لاکھوں طالب علموں کو علم کی روشنی سے روشناس کروانے والے ادارہ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1پیرمحل کو پرائیویٹ نہ کیاگیا ہے والدین اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے سکول میں داخل کروائیں ان خیالات کا اظہار جماعت علی ملہٰی سینئر ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1پیرمحل نے ہمراہ محمد انجم ، عبدالغفار ، محمد حسنین کے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1پیرمحل کو پرائیویٹ کیے جانے کی افواہوں پر آگاہی بیان میں کیا انہوںنے کہا نصف صدی سے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1پیرمحل علم کی شمع روشن کرکے طلبہ کو زیور تعلیم سے آراستہ کیے ہوئے ہیں بعض پرائیویٹ مافیاجھوٹا پراپیگنڈہ کرکے گورنمنٹ ہائی سکو ل نمبر 1پیرمحل جس میں 3700طلبہ تعلیم حاصل کررہے ہیں جاری طلبہ اور نئے داخل ہونے والے طلبہ کی حوصلہ شکنی کا مرتکب ہونے سمیت حکومت پنجاب کی مفت تعلیم کے مشن کو سبوتاژ کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے انہوںنے والد ین کو آگاہی دی کہ گورنمنٹ ہائی سکو ل نمبر 1پیرمحل کو پرائیویٹ نہ کیا گیا ہے والدین اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے اپنے بچوں کو سکول میں داخل کروائیں