پیرمحل کی خبریں 17/7/2017

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) خواتین کو ملکی ترقی کے لیے مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنے کے لیے آگے آنا ہوگا کیونکہ ملک کی نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہیں جن کو ملک پر بوجھ بننے کی بجائے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ان خیالات کا اظہار میڈم خورشید انصاری سربراہ صدائے خورشید پاکستان نے ہمراہ ام کلثوم سینئر نائب صدر خواتین کی فلاح بہبود کے حوالے سے پریس کانفرنس میں کیاانھوں نے کہا کہ پاکستان میں خواتین علم وہنر کے ذریعے نہ صرف معاشرتی مسائل کو حل کرسکتیں ہے بلکہ ملکی تعمیر میں حصہ لیکر قانونی سیاسی حقوق بھی حاصل کرسکتی ہے خواتین کو مختلف شعبہ ہائے زندگی جس میں اپنی مدد آپکے تحت فری ڈسپنسری ایمبولینس کی فراہمی لٹریسی سنٹر کاقیام ہیلتھ سنٹر کاقیام صحت کے حوالے سے شعوری بیداری کے پروگراموں کا انعقاد اپاہج اور نادار لوگوں کے لیے روزی کمانے کے بہتر مواقع فراہم کرنا سلائی سنٹروں کا قیام جہاں خواتین اور بچیاں سلائی کڑھائی کا کام وغیرہ جیسے شعبوں میں حصہ لے کر اپنا کردار اداکرناہوگا علاوہ ازیں مقامی خواتین کی این جی اوز بناکر مستحق اور غریب بچیوں کی شادی بیاہ میں مدد کرنا ،گھریلو جھگڑوں جن میں میاں بیوی کے درمیان قانونی پیچیدگیوں میں پڑنے کی بجائے مصالحت کا کردار باہمی علاقائی مسائل کو عدالتوں میں لیجانے کی بجائے محلہ اور چک کی سطح پر مل بیٹھ کر حل کرنا جیسے مسائل کو بھی بہتر انداز میں کردار اداکرسکتی ہے عملی عبادت ملت کی خدمت اور مخلوق خدا کی بھلائی ہے انہوںنے کہا ہم نے خواتین کے تعاون سے اپنی خدمات کا آغاز کردیا ہے انشاء اللہ جلد ہی اس علاقہ کی خواتین کے بھرپور تعاون سے صدائے خورشید پاکستان کے پلیٹ فارم سے خواتین کومضبوط بنائیں گے جو خواتین ممبرکے مسائل کی مکمل پاسبان ہوگی

پیرمحل ( نامہ نگار ) عظیم الشان سالانہ بابا محمد شریف ،میاں معظم سلطان میموریل فلڈ لائیٹ فٹ بال ٹورنامنٹ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1پیرمحل میں31جولائی تا6اگست کو ہوگا ٹورنامنٹ کے سیکرٹری محمد عالمگیر مجاہد ، چیف آرگنائزر میجر ( ر) محمد ندیم معاون خصوصی بابا شاہد اقبال، مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی سراج الحق صاحب ، حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر ہونگے ٹورنامنٹ میں پنجاب بھر سے علاقائی فٹ بال کی ٹیمیں شرکت کریں گی

پیرمحل ( نامہ نگار ) لاری ڈا پیرمحل ، بھاری کرائے ، خستہ حال دکانیں ، دکاندار ڈیفالٹر ہونے کے باعث بلدیہ پیرمحل نے دکانیں سیل کردی ،، ہمیں ریلیف دیاجائے دکانداران کی اپیل تفصیل کے مطابق پیرمحل لاری اڈا جس کو تعمیر ہوئے 30سال کا عرصہ ہوچکا ہے لاری اڈا کے اندر بنی دکانوں اور سڑکوں کی مرمت نہ ہونے کے باعث وسیع عریض لاری اڈا اثار قدیمہ کا منظر پیش کررہا ہے خستہ ہال دکانوں کا کرایہ دس ہزار روپے سے زائد فی دکان ہے کام نہ ہونے اور بھاری کرایہ جات کے باعث اکثر دکاندار دکانیں چھوڑچکے ہیں جبکہ متعدد دکاندار جو کہ بلدیہ پیرمحل کے لاکھوں روپے کے مقروض ہوکر اپنی جمع پونجی اپنے روزگاروں کی نذر کرچکے ہیں مگر قانون میں شکم ہونے کے باعث نہ تو کرایہ جات میں کمی ہورہی ہے ا ور نہ ہی دکانوں کی تعمیر مرمت کی جارہی ہے اگر دکانداران تعمیر مرمت کے لیے نشاندہی کریں تو انہیں دکانات خالی کرنے کا حکم نامہ جاری کردی جاتاہے روزگار جانے کے ڈر سے دکانداران کسی قسم کی اپیل بھی نہیں کرسکتے آئے رو ز کرایہ جات میں اضافہ کے باعث بیرون لاری اڈا کی دکانوں کے الاٹی دکانیں چھوڑچکے ہیں جبکہ بلدیہ پیرمحل کی طرف سے سالہا سال سے سیل کی گئی دکانو ں کے لاکھوں روپے کے کرایہ جا ت بدستور الاٹیوں کے نام درج ہورہے ہیں جس سے بلدیہ پیرمحل کو لاکھوں روپے سالانہ کا خسارہ برداشت کرنا پڑتا ہے روزگار نہ ہونے اور بھاری کرایہ جات کے باعث ڈیفالٹر ہونے والے دکانداران نے سیکرٹری بلدیات، کمشنر فیصل آباد ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ، اے سی پیرمحل چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل سے مطالبہ کیاہے کہ لاری اڈا پیرمحل کے دکانداران کو کرایہ جات میں کمی سمیت کرایہ جمع کروانے میں ریلیف دیاجائے تاکہ محنت کش اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں

پیرمحل ( نامہ نگار )یونین کونسل نمبر 72 پلاٹ سی ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا اجلاس ،، بحکم چیئرمین چوہدری نعیم ہاشم ،، دفتر یونین کونسل نمبر 72 پلاٹ سی نزد اقبال پارک پیرمحل میں زیر صدارت حاجی ریاض احمد صاحب وائس چیئرمین منعقد ہوا جس میں جملہ کونسلرز لیڈی کونسلر زنے اجلاس میں شرکت کی . اجلاس میں امجد حفیظ کونسلرنے ایوان میں بتایا کہ محمد افضل الرحمن خان نمبردار چک نمبر 673/14 گ ب بقضائے الہی سے وفات پا گئے ہیں ان کے لئے دعائے مغفرت کی جائے جس کی مشتاق احمد سعیدی صاحب نے تائید کی . سید ذیشان شاہ نے مرحوم کی مغفرت اور ایصال ثواب کے لئے دعا کروائی . مرحوم کو ایوان نے متفقہ طور پر خراج تحسین پیش کیا کہ مرحوم ایک شریف النفس اور درویش صفت انسان تھے اور اجلاس کی کاروائی سید ذیشان شاہ سیکرٹری یونین کونسل نے پیش کی

پیرمحل ( نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی بے بسی یا بااثر کرپٹ مافیا کا کمال ،،،،محکمہ پبلک ہیلتھ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے کرپٹ افسران نے اربوں روپے کے منصوبہ جات میں کروڑ وں روپے کی کرپشن کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچاڈالا ساڑھے 32 کروڑ روپے سے پیرمحل کو میٹھے پانی کی فراہمی کامنصوبہ لیول درست نہ ہونے کے باعث چالو نہ ہوسکا تو مزید 12کروڑ جاری کروالیے پبلک ہیلتھ آفیسرکی غفلت کا شکارلیول درست نہ ہونے اور ٹیکنیکل عملہ کی نگرانی کے بغیر پائپ بچھانے پر 44کروڑروپے کا منصوبہ سرخ فیتے کی نذر ہوگیا جون 2017تک 44کروڑر وپے کا میٹھے پانی کا میگا پراجیکٹ عوام کو چند گھنٹے پانی کی سپلائی کانہ دے سکا شہریوں کا نیب کے ذریعے کرپٹ اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ ،، کام کررہے ہیں واپڈا کی طرف سے چار ٹرانسفار مر اور دو ٹربائنیں لگارہے ہیں مشتاق احمد ، ایس ڈی او عبدالخالق ،،تفصیل کے مطابق تفصیل کے مطابق ایم این اے چوہدری اسدالرحمن کی ذاتی کاوش سے پیرمحل شہر کو ساڑھے 32 کروڑسے میٹھے پانی کا میگا پراجیکٹ دیا گیا ہے واٹر سپلائی کے لیے پائپ لائن کی کھدائی سے شہر کی سڑکیں اکھاڑدی گئیں پائپ کی بچھائی فزیبلٹی کے مطابق نہ کی گئی کوئی انجنیئر نگرانی پر نہ ہے لیول درست نہ ہونے سے میگا پراجیکٹ پانی کا معمولی سا پریشر بھی برداشت نہیں کرتا یونہی پانی چھوڑ اجاتا ہے کسی نہ کسی جگہ سے پائپ پھٹ جاتا ہے جس سے گندہ پانی پائپ لائنوں میں شامل ہوکر شہریوں کے پینے کے پانی کے برتنوں کو آلودہ کردیتا ہے میگا پراجیکٹ کی تعمیر کے دوران ٹی ایم اے کے افسر یا پبلک ہیلتھ کا کوئی بھی مجاز نمائندہ پائپ کی کھدائی بچھائی کے دوران موقع پر موجود نہ ہونے کے باوجود نان ٹیکنیکل لیبر کے ذریعے پائپ کو بغیر کسی چیکنگ کے دبایاگیا نہ لیول نہ لینتھ کا حساب رکھا گیا جس سے ساڑھے 32کروڑ روپے کا منصوبہ بیوروکریسی اور کرپٹ ٹھیکیداروں کی نذرہوگیا جب میگاپراجیکٹ چند گھنٹے پانی نہ دے سکاتو منصوبہ کے نقص دور کرنے کی بجائے محکمہ پبلک ہیلتھ کے ناخدائوں نے غیر ملکی ماہرین کے ذریعے نقص دور کروانے کی مد میں مزید 12کروڑ وصول کرلیے جس سے ساڑھے 32کروڑ کا منصوبہ ساڑھے 44کروڑ روپے لاگت میں تبدیل ہوکر بھی چند گھنٹے پانی سپلائی دینے سے قاصر ہے اور پانی سپلائی کے لیے بنائی گئی ٹینکیوں میں ٹربائینں پانی چڑھانے سے قاصر ہے اس کے علاوہ ایس ڈی او عبدالخالق کی نگرانی میں ،، پیرمحل شہر میں 29کروڑ روپے سے زیر زمین سیوریج سمیت تحصیل پیرمحل کے چکوک میں واٹر سپلائی اور سیوریج کی سکیمیں جن کا تخمینہ اربوں روپے جن میں واٹر سپلائی 708گ ب واٹرسپلائی 54/2ٹکڑا واٹرسپلائی 56ٹکڑا ، واٹرسپلائی چک669/10 واٹرسپلائی چک678/19گ ب واٹرسپلائی چک680/21گ ب اربن واٹر سپلائی پیرمحل ساڑھے 32کروڑروپے اربن سیوریج سکیم پیرمحل 29کروڑروپے واٹرسپلائی چک673/14گ ب حارث واٹرسپلائی چک نمبر320گ ب واٹرسپلائی چک689/32گ ب سمیت واٹر سپلائی کمالیہ سٹی ،کے پراجیکٹ زیر تعمیر ہے پیرمحل اربن سیوریج سکیم 29کروڑ روپے مالیت اور واٹر سپلائی سکیم ساڑھے 32کروڑ جوکہ جون 2016کو مکمل ہونا تھی مگر سیوریج اسکیم پر سرے سے کوئی کام ہی شروع نہ کیا گیا ڈپٹی کمشنر اعظم سپرا کی آمدپر کچھ منصوبہ جات پر کرپٹ اہلکاروں نے عارضی طورپر کام شروع کرکے سب اچھا کی رپورٹ کے لیے فزیبلٹی تیار کرکے بل وصول کرلیے گئے یادرہے کہ پبلک ہیلتھ کے افسران نے سب اچھا کی رپورٹ تیار کرنے کے لیے راحیل نامی شخص سمیت پرائیویٹ ٹائوٹ نما ان ٹرینڈ اپرنٹس تنخواہ پر رکھے ہوئے ہیں جو کروڑوں روپے کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لیے مبینہ طورپرڈیل کرکے اپنے افسران کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں مشتاق احمد ، ایس ڈی او عبدالخالق کاکہنا ہے کہ غیر ملکی ماہرین منگوائے ہیں جلد ہی ٹیکنیکل نقص دور کردیں گے سماجی فلاحی تنظیموںنے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے نیب کے ذریعے کرپٹ افسران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے