پیرمحل (راحیل گجر سے) گھریلو جھگڑا پر دیور نے بھابھی کو تشدد کر کے زخمی کر ڈالا بچوں کی لڑائی کے تنازعہ پر ایک شخص زخمی تفصیل کے مطابق چک نمبر 719 گ ب کی رہائشی پروین اختر زوجہ احمد بخش کو گھریلو تنازعہ پر اس کے دیور طارق نے گھر میں داخل ہوکر تشددکرکے زخمی کرڈالا چک نمبر321گ ب کے رہائشی محمد جاوید ولد ظہور کو بچوں کی لڑائی کے تنازعہ پر شیر بہادر نے تشددکرکے زخمی کرڈالا چک نمبر 322گ ب کا شیر بہادر ولد منظور احمد زخمی ہوگیا سڑک کے حادثہ میں شفقت ولد حبیب ساکن چک 718گ ب زخمی ہوگیا زخمیوں کو سول ہسپتال میں طبی امدا د دی گئی۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (راحیل گجر سے) اوباش شخص نے دوسری جماعت کے طالب علم کو زبردستی بدفعلی کا نشانہ بناڈالا ملزم گرفتار مقدمہ درج تفصیل کے مطابق کوہل کلاں کے رہائشی محمد امتیاز ولد محمد امین جوکہ دوسری جماعت کا طالب علم ہے کو سلیمان ولد محمد نواز نے زبردستی بدفعلی کانشانہ بناڈالا تھانہ پیرمحل پولیس نے ملزم سلیمان کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( راحیل گجر سے ) ٹی ایم اے پیرمحل کا گندے پانی سے کاشتہ سبزیوں کے خلاف آپریشن چارایکڑ سرکاری رقبہ پر کاشت سبزی کی فصل ٹریکٹر چلاکر تلف کردی میںنے عدالتی حکم امتناعی حاصل کررکھا ہے ملک محمد انور زمین ٹھیکیدار تفصیل کے مطابق پیرمحل کے اردگرد سرکاری رقبہ جات پر گندے پانی سے سبزیوں کی عرصہ دراز سے ناجائز کاشت کی جارہی ہے گندے پانی سے پیدا شدہ سبزیاں شہریوں کو عرصہ دراز سے سپلائی کی جارہی تھی شہری گندے پانی سے تیار شدہ سبزیوں کے استعمال کے باعث موذی امراض میں مبتلا ہورہے تھے ٹائون کمیٹی پیرمحل کے عملہ نے چارایکڑ سرکاری رقبہ پر کاشت سبزی کو بذریعہ ٹریکٹر ہل چلاکر تباہ کردیا زمین ٹھیکیدار ملک محمد انور کا کہنا ہے کہ زمین ٹائون کمیٹی پیرمحل سے ٹھیکہ پر لے رکھی ہیں جس کی بابت میں نے عدالت سے حکم امتناعی حاصل کررکھا ہے ٹائون کمیٹی کے عملہ نے میری کاشتہ سبزی کو تباہ کردیا ۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( راحیل گجر سے ) صحافت کے اغراض و مقاصد کے برعکس قلم کی عصمت کو سر بازار نیلام کرنے والوں کے محاسبہ کا وقت آن پہنچا آج بھی اگر علاقائی صحافیوںنے پریس کی آڑ لے کردھندوں میں ملوث قبضہ گروپوں اٹھائی گیروں کے خلاف آواز بلند نہ کی تو یہ مقدس پیشہ بدنام تر ہوجائے گا ان خیالات کا اظہار رانا عبدالوحید خان نسیم چیئرمین جرنلسٹ ایکشن کونسل پاکستان نے پیرمحل میں میڈیافورم کے زیر اہتمام صحافیوں کی ورکشاپ سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا ہم نے میڈیا کی آزادی بھیک میں نہیں حاصل کی جھوٹے مقدمات سختیاں اور جیلیں کاٹی صحافیوں کی عظیم قربانیوں کے نتیجہ میں جب صحافت کو تھوڑی سی پذیرائی ملی تو مفاد ات حاصل کرنے اور اپنے کالے دھندوں کو چھپانے کے لیے مافیا نے اپنی دولت کے بل بوتے پر اپنے آپ کو صحافت کے لبادے میں چھپاناشروع کردیا انہوںنے کہا ہم صحافت کے اغراض و مقاصد کے برعکس قلم کی عصمت کو سر بازار نیلام نہیں ہونے دیں گے اگر ایک طویل جنگ میڈیا کی آزادی کے لیے لڑی تو دوسری طویل جنگ صحافت میں چھپی کالی بھیڑوں کو اس عظیم شعبہ سے نکالنے کے لیے لڑیں گے اس موقع پر رانا شاہدالرحمن وائس چیئرمین ، رانا غلام سرور بابر صدر نے بھی خطاب کیا ۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( راحیل گجر سے ) برائلر کی افزائش کے لیے مردہ مرغی اور آلائشیں اور خون کا استعمال شہریCocci, H9, اور ND جیسے موذی وائرس کاشکار حکومت انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے فیڈ ملزمالکان کے خلاف کاروائی کو یقینی بنائیں تفصیل کے مطابق فیڈ ملز مالکان ناقص اور مہنگی فیڈ فروخت کر رہے ہیں جس کی وجہ سے عوام مہنگا اور غیر معیاری گوشت خریدنے پر مجبور ہیں فیڈ ملز مالکان فیڈ میں مردہ مرغی اور ہر قسم کی غلاظت ڈالتے ہیں جس سے مرغی کی بیماری Cocci, H9, اور ND وغیرہ کا وائرس لگا تار چل رہا ہے جو کہ گوشت کے ذریعے لوگوں کے جسم میںداخل ہو رہا ہے جس سے عوام خطرناک قسم کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں محمد اسلم تاج سماجی شخصیت نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ حکام اس کا نوٹس لے کر ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائیں جو اپنے ذاتی مفاد کی خاطر انسانی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( راحیل گجر سے ) آشوب چشم موسمی وائرل مرض جوقابل علاج مون سون میں شدید گرمی’حبس اور پسینے کی زیادتی کی وجہ سے ہرعمر کے مرد خواتین بچوں بوڑھوں پراثرانداز ہوتی ہے آشوب چشم سے متاثرہ مریضوں کو ٹھنڈے صاف پانی یا عرق گلاب سے آنکھیں بار بار دھوئیں ‘خالص شہد سلائی سے لگانا مفید ہے ان خیالات کا اظہار حکیم افتخار احمد گورایہ نے آگاہی بیان میں کیا انہوںنے کہا وائرل مرض کا دورانیہ کم و بیش ایک ہفتہ پر مشتمل ہوتاہے عرق گلاب سو ملی لیٹرمیں ایک گرام پھٹکری سفید شامل کرکے بطور آئی ڈراپس استعمال کریں یہ نسخہ بارہ سال سے کم عمر بچوںکیلئے نہیں ہے انہیں صرف صاف ٹھنڈے پانی یا عرق گلاب کا استعمال کروائیں۔دھوپ کی عینک کا استعمال اوربرف سے آنکھوں کی ٹکور فائدہ مندثابت ہوتی ہے یاد رہے برف صاف پانی کا ہویا عرق گلاب سے تیار کی گئی ہو۔ ٹھنڈک سے آشوب چشم کاوائرس کمزور پڑ جاتاہے۔ گرمی’حبس اور بارش کے بعد آلودہ پانی کی وجہ سے آشوب چشم کاوائرس زیادہ نشو و نما پاتا ہے اور آنکھوں کو متاثر کرتا ہے۔ جیسے جیسے گرمی کی شدت کم ہوتی ہے یہ وائرس دم توڑ دیتا ہے۔ وائرس سے متاثر ہونے کی وجہ سے آنکھ سرخ ہو جاتی ہے اورتکلیف کی شدت سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آنکھ میں ریت گر گئی ہو۔ ایک آنکھ کے متاثر ہونے کے بعد دوسری آنکھ عموماً 48گھنٹے بعد متاثر ہو جاتی ہے۔ احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرتے ہوئے حکیم افتخار احمد گورایہ نے کہا کہ یہ ایک چھوت دار مرض ہے جومتاثرہ فرد کے زیر استعمال اشیا ء خصوصاًتولئے’رومال یاا لودہ ہاتھ ملانے سے ایک سے دوسرے کو لگتی ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ ایسے افراد جو آشوب چشم سے متاثر ہوں وہ بار بارصابن یالیکوئڈ سوپ سے ہاتھ دھوئیں۔ آنکھوں سے بہنے والے پانی کو ہاتھ کی بجائے ٹشو پیپر سے صاف کر یں۔ کسی قسم کی پیچیدگی کی صورت میںفوری طور پرہسپتال یاماہر امراض چشم سے رجوع کریں۔ آشوب چشم میںمندرجہ بالا بے ضرر گھریلو علاج کے علاوہ طرح طرح کی ادویات ازخود استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ غلط دوا کے استعمال سے قرنیہ متاثر ہونے کا شدید خطرہ ہوتا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( راحیل گجر سے ) غیر معروف برانڈکی چائنا موٹرسائیکلیں محکمہ ایکسائز اور پولیس کے لیے سونے کی چڑیا بن گئی بغیر نمبرموٹرسائیکلیں پولیس پکڑلیتی ہے نمبر لگوانے کے بعد موٹرسائیکل چھوڑنے کی شرط جبکہ محکمہ ایکسائز کا غیر معروف برانڈکی چائنا موٹرسائیکلیں رجسٹرڈکرنے سے انکار موٹرسائیکل مالکان اور ڈیلروں کے لیے درد سربن گیا تفصیل کے مطابق محکمہ ایکسائز کے ڈائریکٹر جنرل کی طرف سے معروف کمپنیوں کی موٹرسائیکلیں جن میں جیو ، ہیرو ، سہراب اور دیگر شامل ہے کی طرف سے رجسٹریشن نہ کروائے جانے پر پابندی لگادی گئی مگران کمپنیوں کی طرف سے جو موٹرسائیکلیں ڈیلروں یا عوام کو فروخت کی گئیں ان کی رجسٹریشن کے بارے میں ضابطہ کا اعلان نہ کیا گیامحکمہ ایکسائز کی طرف سے بغیر رجسٹرڈ شدہ گاڑیوں کو تحویل میں لینے کا سلسلہ شروع ہے جس سے غیرمعروف برانڈ کی چائنا موٹرسائیکلیں خرید کرنے والے عوام پوری قیمت اداکرنے کے باوجود سخت مشکلات کا شکار ہے کیونکہ بغیر نمبرپلیٹ موٹرسائیکل پولیس پکڑلیتی ہے جو نمبرلگواکر لانے کی شرط تک موٹرسائیکل اپنی تحویل میں رکھے ہوئے ہیں موٹرسائیکل مالکان کو بھاری رشوت دیکراپنی موٹرسائیکل پولیس کے قبضہ سے چھڑانا پڑتی ہے اگر نہ رشوت نہ دے تو موٹرسائیکل پولیس کی تحویل میں کھڑی کھڑی بے کار ہوجاتی ہے کیونکہ موٹرسائیکل کے اہم پرزہ جات پولیس تحویل میں چوری ہوجاتے ہیں اگر قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے جب موٹرسائیکل کو نمبرلگوانے کے لیے فائل دی جاتی ہے تو محکمہ ایکسائز کے ضلعی افسران اعتراض لگاکر فائل واپس کردیتے ہیں جس سے موٹرسائیکل خریدار سخت پریشانی کا شکار ہے متاثرین نے محکمہ ایکسائز کے ڈائریکٹر جنرل سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر معروف موٹرسائیکل برانڈ کی رجسٹریشن کا ضابطہ جاری کیاجائے تاکہ غیر معروف چائنا کمپنیوںپر پابندی لگانے سے پہلے موٹرسائیکلیں خریدنے والے افراد اپنی موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن کرواسکیں موٹرسائیکل ڈیلروں کا کہنا ہے موٹرسائیکلیں فروخت کرچکے ہیں جنہوںنے بروقت رجسٹریشن نہ کروائی اب موٹرسائیکل خریدار وقت پر رجسٹریشن نہ کروانے پر سخت پریشان ہے محکمہ ایکسائز کو نمبرلگوانے کے لیے ریلیف دینا چاہیے مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کی طرف سے بلانمبری موٹرسائیکل کے خلاف سخت کاروائی کا حکم ہے بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل مالکان کے خلاف کاروائی کریں گے۔