پیرمحل کی خبریں 16/12/2015

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) جشن عید میلاد النبیۖ کے سلسلہ میں نکالے جانے والے جلوس کے راستوں پر صفائی کے انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر حافظ نجیب اور ٹی ایم او کمالیہ رانا نواز خان نے جشن عید میلاد النبیۖکے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس امن کمیٹی کے ممبران سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر سابق ضلعی نائب ناظم چوہدری خالد سردار، چوہدری منظر حفیظ، چیف آفیسر بلدیہ طارق جاوید، مولانا منظو راحمد صفدر، مولانا عبداللہ چشتی، سردار احمد سعیدی، مفتی عابد فرید، ، قاری عتیق الرحمن، سعد الدین رضوی ،نجم الحسن کے علاو ہ دیگر بھی موجود تھے۔جس میں سیکیورٹی انتظامات،جلوس کے راستوں پر صفائی ستھرائی کی صورتحال،ایمبولینسز،سبیلوں چیکنگ و دیگر اقدامات کا جائزہ لیا گیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل(میاں اسد حفیظ سے )سانحہ پشاور کے شہید بچوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے نجی سکول کے طلباء کی جانب سے ریلی نکالی گئی تفصیل کے مطا بق16دسمبر سانحہ پشاور کے حوالے ملک بھر کی طرح پیرمحل میں بھی شہید بچوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے نجی سکول کے طلباء کی جانب سے سجان چوک سے وسطی اللہ والاچوک تک ریلی نکالی گئی،ریلی میں شریک درجنوں طلباء نے شہید بچوںاور پاک فوج کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے پاک فوج سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کیا جایا،ریلی کے آخر میں پاک آرمی سکول شہید فوج کے حق میں اور لواحقین کیلئے صبرجمیل اور ملک کی سلامتی کیلئے دعاکی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل(میاں اسد حفیظ سے )گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر پیرمحل میں آرمی پبلک سکول پشاور کے شہید اساتذہ اور بچوں کی یاد میں”ہفتۂ شہدائ” کے سلسلہ میں ”ہم تمہیں نہیں بھولیں گے” کے عنوان سے تقریب منعقد ہوئی جس میں انچارج داخلہ و آگاہی مہم بشیر ربانی، سپیشل ایجوکیشن ٹیچرز سجاد علی، حافظ آصف جیلانی، ایڈمن ممتاز حسین راسخ اور سپیشل بچوں نے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا اور خصوصی دعا کی۔ پرنسپل سید محمد نوید قمر نے اپنے پیغام میں کہا کہ 16 دسمبر 2014 کو دہشت گردوں نے معصوم طلباء اور اساتذہ کو شہید کر کے ظلم و بربریت کی انتہا کی، یہ بہت بڑا سانحہ ہے جسے کبھی بھلایا نہ جا سکے گا جبکہ دہشت گرد ظالم درندے ہیں جو کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔ بشیر ربانی نے کہا کہ معصوم بچوں کے خون اور ان کے والدین کے آنسوئوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ پوری قوم کو اپنی بہادرا فواج پر فخر ہے کہ وہ دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے میں مصروف ہے جس کی بدولت پاکستان سے جلد دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔ اساتذہ اور سپیشل بچوں نے گزشتہ سال آرمی پبلک سکول پشاور کے معصوم بچوں اور اساتذہ کو بزدلانہ حملہ کر کے شہید کرنے والے درندہ صفت ظالم دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی عظمت کو سلام پیش کیا۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل(میاں اسد حفیظ سے )حلقہ پی پی 89 کے ضنمی الیکشن میں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بھانجے سید قطب علی شاہ المعروف علی بابا کو مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ جاری کردیا گیا ضنمی الیکشن کے لئے پولنگ 6 جنوری کو ہوگی ۔ یہ نشست مسلم لیگ(ن) ایم پی اے مخدوم سید علی رضا کی وفات کے بعد خالی ہو ئی تھی علی بابا کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے بعد ان کی پوزیشن مستحکم ہو گئی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل(میاں اسد حفیظ سے ) پیر محل کی ملحقہ بستیوں میں قبضہ ما فیا کا را ج انتظا میہ خا مو ش تما شا ئی تفصیل کے مطا بق پیر محل کی ملحقہ اضا فی بستیوں جن میں بی پلا ٹ ،سی پلا ٹ ،خا ن جوان ،شادمان کا لو نی، لو ئر کا لو نی کی اضا فی بستیوں میں قبضہ ما فیا کی چا ندی کروڑوں روپوں کی سر کا ری اراضی پر مضبوط قبضہ گروپ بڑے بڑے پلا ٹس بنا کر کئی کئی جگہوں پر فروخت کر چکے ہیں پلا ٹ خر ید نے والوں کے در میان کئی با ر لڑائی جھگڑ ے ہو چکے ہیں جن کئی افراد شدید زخمی ہو چکے ہیں سر کا ری اراضی پر اند ھا دھند قبضو ں پر سرکا ری مشینری بے بس نظر آتی ہے ں سماجی سیاسی حلقوں نے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ قبضہ گروپوں کے خلاف فوری طور پر ایکشن لے کرسرکاری اراضی واگزار کروائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل(میاں اسد حفیظ سے ) آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1پیرمحل میں تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر حافط محمد نجیب اور ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر فاروق زاہد ، سابق ضلعی نائب ناظم چوہدر ی خالد سردار تھے تقریب میں چوہدری عبد الغفار، اساتذہ کرام اورطلبہ کی کیثر تعداد نے شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا سانحہ پشاور کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے طلبہ نے ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کئے جس پر حاضرین نے بچوں کی اعلیٰ کارکردگی پر دل کھول کردادی تقریب میں سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر حافظ نجیب نے کہاکہ شہیدوں کا خون ہم پر قرض ہے جس کو چکانے کی سعی کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ نام نہاد دہشت گردوں نے معصوموں کا قتل عام کر کے ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ان کا مقصد اس قوم کے نونہالوں کو تعلیم سے روکنا تھا مگر فخر ہے ان مائوں پر جنہوں نے دہشت گردوں کے بارود کا جواب اپنے بچوں کے کندھوں پر سکول کے بستے لٹکا کر انہیں تعلیمی اداروں میں بھیج کر دیا ہے۔فاروق زاہد نے کہاکہ آرمی پبلک سکول کے طلباء نے شہادت دیکر ہمارا کل محفوظ کردیا ہے ہم شہدا ء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں سانحہ پشاور نے جہاں پاکستان قوم کو رنج و غم میں متبلا کیا وہیں ہمیں دہشت گردوں کے خلاف متحد ہو نے کا موقع بھی فراہم کیا آخر میں شہدا کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعامغفرت کی گئی تقریب کے آخر میں خاصرین نے سکول سے تھانہ موڑ تک واک بھی کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل(میاں اسد حفیظ سے )ملک کو پولیو فری بنانے کے لئے معاشرے کے پڑھے لکھے افرار کو اپنا موثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کااظہار چیئرمین استحقاق کمیٹی و رکن قومی اسمبلی چوہدر ی اسد الرحمن نے تحصیل میں شروع ہونے والی تین روزہ انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب جوکہ سول ہسپتال میں منعقد کی گئی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پولیو کے چند قطرے بچے کو عمر بھر کی معذوری سے بچا سکتے ہیں ملک کو پولیو فری بنانے کے لئے معاشرے کے پر پڑھے لکھے فرد کو اپناموثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کو سو فیصد پولیو سے پاک کرنے کے لئے اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لارہی ہے اگر ہم نے پولیو کا خاتمہ کرنے کے لئے عملی طور پر کردار اد نہ کیا تو مستقبل میں ہم پر بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی بھی عائد کی جاسکتی ہے اسسٹنٹ کمشنر حافظ نجیب نے کہاکہ پولیو مہم کی کامیابی کے لئے ہر فرد کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ اگر ہم نے اپنے بچوں کو اپاہج ہونے سے بچانا ہے تو ہر بچے کو ویکسین کے قطرے پلانے کے لئے تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔ انسداد پولیو مہم کے دوران تحصیل بھرمیں 14 سے 16 دسمبر کے تین دنوں میں پولیو ٹیمیں گھر گھر پہنچیں گی بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کا ہدف پورا کیا جائیگا اس موقع پر ایس ایم او ڈاکٹر ہارون مجید، ڈاکٹر بالک علی ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ،چوہدری خالدسردار، چوہدری عبدالغفار بھی موجود تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل(میاں اسد حفیظ سے )پٹرول پمپ کے گن مین کی مبینہ فائرنگ سے چور ہلاک دوسرا فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا تفصیل کے مطابق بھسی روڈ پر مان پٹرول پمپ پر رات کے وقت دو چور موٹر سائیکل پر سوار ہو کرآئے پٹرول پمپ پر پڑی دھان کی بوری اٹھا کر موٹرسا ئیکل پر رکھ رہے تھے کہ گن مین مجاہد نے مبینہ طور پر فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر شاہداقبال سکنہ 681/22گ ب فائر لگا گیااور اس کا ساتھی موٹر سائیکل پر فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا مبینہ چور نے وہیں پر دم توڑ دیا تھانہ پیرمحل پولیس نے نعش تحویل میں لے کر سول ہسپتال میں منتقل کردیا جہاں پر پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی پولیس نے قانونی کاروائی شروع کردی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل(میاں اسد حفیظ سے ) سالا نہ محفل میلا د النبی16 دسمبر بعد از نما ز عشا جا معہ چراغیہ نزد ریسٹ ہا وس میں منعقد ہو گئی جس کی صدارت صاحبزادہ سید فیض الحسن شاہ صاحب کر یں جبکہ خصوصی خطا ب علا مہ حا فظ خا ن محمد قادری فر ما ئیں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل(میاں اسد حفیظ سے )پیر محل کی ملحقہ بستیوں میں قبضہ ما فیا کا را ج انتظا میہ خا مو ش تما شا ئی تفصیل کے مطا بق پیر محل کی ملحقہ اضا فی بستیوں جن میں بی پلا ٹ ،سی پلا ٹ ،خا ن جوان ،شادمان کا لو نی، لو ئر کا لو نی کی اضا فی بستیوں میں قبضہ ما فیا کی چا ندی کروڑوں روپوں کی سر کا ری اراضی پر مضبوط قبضہ گروپ بڑے بڑے پلا ٹس بنا کر کئی کئی جگہوں پر فروخت کر چکے ہیں پلا ٹ خر ید نے والوں کے در میان کئی با ر لڑائی جھگڑ ے ہو چکے ہیں جن کئی افراد شدید زخمی ہو چکے ہیں سر کا ری اراضی پر اند ھا دھند قبضو ں پر سرکا ری مشینری بے بس نظر آتی ہے قبضہ ما فیا کی پشت پنا ہی اور لا کھوں روپے کی کر پشن پر معطل ہو نے والا پٹوار ی کو دوبار چا رج سنبھا ل کر اپنے پرانے کام شروع کردے ہیں سماجی سیاسی حلقوں نے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ قبضہ گروپوں اور کرپٹ پٹواری کے فوری طور پر ایکشن لے کرسرکاری اراضی واگزار کروائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نمائندہ دنیا )سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اللہ والا چوک میں شمعیں روشن کر کے کر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب سابق ضلع نائب ناظم چوہدری خالد سردار، چوہدری سلطان احمد ، میاں اسد حفیظ، محمد صدیق پیار ا، چیف آفیسر طارق جاوید کمبوہ اور عملہ ٹی ایم اے سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پرشہید ہونے والے بچوں کے ورثاء سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے شہید ہونے والوں کے درجہ کی بلندی اور ملکی سلامتی اجتماعی دعا کی گئی اسسٹنٹ کمشنر محمد نجیب نے کہا کہ بے گناہ معصوم بچوں کا خون بہانے والوں کا دائرہ اسلام سمیت کسی بھی مذہب سے کوئی تعلق نہیں جنہوں نے دہشتگردی کا ہولناک کھیل کھیل کر جانوروں سے بھی بد تر ہونے کا ثبوت دیا انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کے معماروں کی قربانی رائیگاہ نہیں جائے گی انشاء اللہ دہشتگردوں کو پاک فوج جلد منطقی انجام تک پہنچا کر خطے کو امن کا گہوارا بنائے گی۔

Pir Mahal

Pir Mahal

Pir Mahal

Pir Mahal

Pir Mahal

Pir Mahal

Pir Mahal

Pir Mahal

Pir Mahal

Pir Mahal

Pir Mahal

Pir Mahal

Pir Mahal

Pir Mahal