پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) پیرمحل میں بھی جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھرپور مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایاگیا دن کا آغاز صبح نماز فجر کے بعد ملکی سلامتی کے لئے دعائوں سے ہوا ،صبح 9بجے سے ہی شہر کے مختلف مقامات سے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلوس برآمد ہونا شروع ہوئے
جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے مرکزی جلوس میں شامل ہو گئے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کامرکزی جلوس کی قیادت مولانا عبد اللہ چشتی، خالد سردار، محمد صدیق پیارا، اسر ار احمد پھلوری، مولانا محمد منظور احمد صفدر، سمیت مذہبی و سیاسی رہنمائوں کی۔
جلوس اپنے روائتی راستوں سے ہوتا ہوا اللہ چوک پہنچ کر اختتام ہو گیاجہاں پر تحصیل کونسل پیرمحل کی طرف سے بڑی محفل کا انعقاد کیا گیا اور شرکاء میں مٹھائی اور جوس تقسیم کیا گیا، جلوس میں شامل ہزاروں افراد دورودو سلام کا ورد کرتے جلوس کیساتھ چلتے رہے۔ لوگوں میں بھر پور جوش و خوشی نظر آرہا تھا، جلوس میں شامل افراد نے اپنے اپنے موٹر سائیکلوں ،سائیکلوں اور گاڑیوں کو جھنڈوں اور جھنڈیوں سے سجا رکھا تھا ،عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر شہر کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے
گلیوں بازاروں کوسبز پرچموں، جھنڈیوں، لائٹوں، قمقموں، پھولوں اور دیگر آرائشی سامان سے سجایا گیا ہے اور پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے سخت انتظامات گئے ہیں۔ جلوس انتظامیہ کی طرف سے چیف آفیسر مونسپل کمیٹی پیرمحل طار ق جاوید کمبوہ اوران کی پوری ٹیم کو شہر میں صفائی اور بہترین انتظامات پر مبار ک باد پیش کی۔