پیرمحل کی خبریں میاں اسد حفیظ سے 22/12/2015

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) حلقہ پی پی 89 مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ہے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہو لڈرسید قطب علی شاہ العمروف علی بابا کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے ان خیالات کا اظہار چیئرمین استحقاق کمیٹی و ایم این اے چوہدری اسد الرحمن نے چوہدری خالدسردار کے ڈیرہ پر مسلم لیگ(ن) کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دربارقطبیہ سند ھیلیانوالی کا مسلم لیگ(ن) کے ساتھ رشتہ بہت پرانا ہے علی بابا کے بزرگوں نے پاکستان بنے کے لئے ہونے انتخابات میں مسلم لیگ کے امیدوار کو ووٹ دئیے تھے انہوں نے کہاکہ حلقہ کے عوام 6جنوری کو شیر پر مہریں لگاکر مسلم لیگ(ن) کو کامیا ب کروائیں اوران کا بھرپور ساتھ دیں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ملک بھر میں ترقیاتی کاموں کے بے شمار منصوبے شروع کررکھے ہیں پیرمحل شہر کو تحصیل کا درجہ دینا، 34کروڑ کی واٹر سپلائی سکیم ، یو ای ٹی کا سب کیمپس، نیا گرلز ہا ئی سکول دے ہیں ، انہوں نے کہاکہ پیرمحل شہر بہت خوش قسمت ہے کہ کراچی لاہور موٹر وے کا انٹر چینج پیرمحل کے قریب ہی بنے گاجس سے یہ شہر بہت زیادہ ترقی کرے گا لاہور اور ملتان کا فاصلہ کم ہو جا ئے گا، سید قطب علی شاہ العمروف علی بابا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میںخاندان طور پر مسلم لیگی ہو ںاور میرے دادا پیر اسرار حسین شاہ مسلم لیگ(ن) کے سینٹر تھے اور والد محترم پیر ابرار حسین شاہ ایم پی اے منتخب ہو ئے تھے ان نے علاقہ کے عوام کی بھرپور خدمت کی لیکن میرے والد کے بیمار ہو نے کی وجہ سے عوام سے رابطہ کم ہو گیا تھا لیکن میں نے اس رابطہ کو دوبارہ بحال کرلیا اور انشااللہ ہمیشہ ہی عوام کے ساتھ رابطہ میں رہا کرور ان کی خدمت کرتا رہوں گا انہوں نے کہاکہ پیرمحل شہر کا نام میرے بزرگوں کے نام پر ہے اس لئے مجھے پیرمحل کے لوگوں سے مجھ بہت پیار ہے یہاں کے لوگ مجھے بھی پیار کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کے عہدیداروں اور کارکنوں کو ساتھ لے کر چلوں گا 6جنوری کو آپ لوگ میرا بھرپور ساتھ دیں اور مجھے کامیاب کروائیں انہو ں نے کہاکہ کامیابی کے بعد مسلم لیگ (ن) کی پالیسی کو آگے بڑھاؤں گا۔ ایسے حالات میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا حل صرف مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے ہی پاس ہے اس موقع پر چوہدری خالدسردار، سلطا ن احمد، امان اللہ ،سائیس خالد محمود، مہر ظہیر اللہ ، عبدالغفار، طارق کوٹلی والے،مشتا ق احمد سعیدی، حاجی سردار محمد سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) پی پی 89کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کامیاب حاصل کرے گی تحریک انصاف کی جدوجہد کمزور طبقے کے لئے ہے ایوانوں کے اندر اور باہر عوام کی آواز بنے گی ان خیالات کااظہار تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر رانا محمد شفیق کی طرف دئیے جانے والے ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی رہنما چوہدری محمد اشفاق نے کہاکہ پیرمحل کے عوام باشعور ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف پی پی 89کے ضمنی الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔عوام کو (ن) لیگ نے مایوس کیا ہے ، ضمنی الیکشن میں حلقے کی عوام تحریک انصاف کے امیدوار رانا شفیق کو کامیاب کرائے گی، پاکستانی عوام کی نظریں عمران خا ن پر لگی ہوئی ہیں۔ ملک کو موجودہ بحرانوں سے تحریک انصاف ہی نکال سکتی ہے ڈاکٹر کشف ریا ض اللہ نے کہاکہ ضمنی الیکشن میں حلقے کی عوام تحریک انصاف کے امیدوار کو ووٹ دے کر کامیاب کروائے گی۔پاکستانی عوام (ن) لیگ کی ناقص پالیسیوں سے تنگ آچکے ہیں اور ان کے مسائل میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔عوام کی نظریں عمران خان پر لگی ہوئی ہیں اور ملک میں موجودہ بحرانوں سے صرف عمران خان ہی نکال سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کامیاب ہو کر حلقے کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروائے گی اور ان کی امیدوں پر پورا اترے گی۔ تحریک انصاف کے امیدوار کامیابی حاصل کریں گے اس موقع پر میجر(ر) احمد نواز، چوہدر ی سرور رحمانی، آصف کاٹھیا، میاں اختر جاوید، رائے زکریانے بھی خطاب کیا کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) ذوثیرنل سانئس کوئز مقابلہ جات میں پیرمحل کے دوطلبا ء کی شاندار کامیابی تفصیل کے مطابق تعلیمی بورڈ فیصل آبادکے زیر اہتما م ہونے والے سائنس کوئز کے مقابلہ جات میں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 پیرمحل کے جماعت نہم کے طالب علم زید ناصر نے ڈویثرن بھر اول اور جماعت دہم کے طالب علم اجمل بشیر نے دوسری پوزیشن حاصل کی شاندار کامیابی پر شہریوں نے پرنسپل جماعت علی ملہی اور سائنس ٹیجرر امتیاز اختر کو مبارک باد پیش کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) تحریک انصاف میں سیاسی ٹھگوں نے عمران خان کو اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے عمران خان کو ان سیاسی ٹھگوںکو پہنچانا چاہے مجھے پارٹی کی اعلی قیادت کی طرف کوئی شوکاز نوٹس ایشو نہیں کیا گیا ہے صوبائی قیادت یا ضلعی قیادت مجھے شوکاز نوٹس جاری ہی نہیں کر سکتے کیونکہ میں تحریک انصاف کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا فیصل آباد ڈوثیرن سے واحد ممبر ہوں ان خیالات کااظہار مہر ریاض فتیانہ نے آزاد امیدوار سیدة سونیا علی رضاشاہ کی الیکشن کمپیئن کے دوران لوئر کالونی پیرمحل میں کارنر مٹینگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں تیس سالوں سے سیاست میں ہوں میرے تعلقات تمام سیاسی جماعتوںکے مرکزی قائدین و اراکیں سے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوجانے سے میرے تعلقات ختم نہیں ہوئے ہیں۔ میاں حمزہ شہباز سے ہونے والی ملاقات میری ذاتی نوعیت کی ملاقات تھی، میں نے کوئی مسلم لیگ (ن) جوائن تو نہ کر لی ہے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کی جانب سے تاحال کوئی شوکاز نوٹس نہیں جاری ہوا ہے۔ اگر مجھے شوکاز نوٹس دیا گیاتو میں اس کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔ لیکن صوبائی قیادت یا ضلعی قیادت مجھے شوکاز نوٹس جاری ہی نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف میں اس وقت سیاسی ٹھگ شامل ہو چکے ہیں جن کی وجہ سے پارٹی کو بہت زیادہ نقصا ن ہو رہا ہے پی پی89 کے ضمنی الیکشن کے لئے سیدة سونیا علی رضا شاہ کا نام فائنل کرکے میں ضروری مٹینگ کے لئے اسلام آباد چل گیا تھا لیکن میری غیر موجودگی میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ مضبوط امیدوار سے لے کر کمزور امیدوار رانا شفیق کو دے دیا گیاپارٹی کا میں نے کوئی نقصان نہیں کیا بلکہ چوہدری سرور اور میجر(ر)احمدنواز نے کمزور امیدوار کو ٹکٹ دے کر پارٹی کا نا تلافی نقصان پہنچایا ہے میں سیدہ سونیا علی رضا کی مکمل حمایت کا اعلان کرتا ہوں اور اس کی بھرپور الیکشن مہم کا آج غریبوں کی بستی سے آغاز کرتا ہو ں ۔ میری سیاست کسی سیاسی جماعت کی بیساکھیوں کی محتاج نہیں ہے۔ اور نہ ہی کسی مارشل لاء کی پیداوار ہوں۔ سیدة سونیا علی رضا شاہ نے کہاکہ میرے والد اس حلقہ سے رکن صوبائی اسمبلی تھے وہ سات بار اسمبلی کے رکن منتخب ہو ئے تھے انہوں نے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے وہ ہر وقت عوام رہتے تھے انہوں نے اپنے اولا دکو بہت کم وقت دیا اور حلقہ کے لوگوں کو زیادہ وقت دیا میں آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہوں مجھے حلقہ کی عوام سے بہت زیادہ توقعات ہیں عوام ہمیں محبتوں بھرے ووٹوں سے کامیاب کروائیں گے اس موقع پر سیدہ شاہ گل، افضل ساہی ، سابق چیئرمین حاجی محمد شریف ، شیخ محمد اکرم ، عابد شریف وکارکنوں کی کیثر تعداد بھی موجود تھی۔

Speech

Speech

Speech

Speech

Speech

Speech

Pir Mahal

Pir Mahal

Pir Mahal

Pir Mahal

Pir Mahal

Pir Mahal