پیرمحل (نامہ نگار) حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے تحصیل آفس پیرمحل میں پودا لگاکر شجر کاری مہم کاآغاز کردیا تفصیل کے مطابق حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ہمراہ چوہدری طارق جاوید کمبوہ ،چوہدری منظر حفیظ تحصیلدار پیرمحل محبوب الحق لادی گجر نائب تحصیلد ار،میاں طاہر سینئر ریڈر ، چوہدری محمد اسلم اور ٹی ایم اے عملہ سمیت تحصیل آفس پیرمحل کے لان میں برگد کا پودا لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا اس موقع پر انہوںنے سول سوسائٹی سرکاری وغیر سرکاری ادارو ں اور تنظیموں سے اپیل کی کہ اپنی اپنی طاقت کے مطابق پوداجات لگاکر قومی مہم میں بھرپور حصہ لیں۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (نامہ نگار) محصولات کی وصولی میں کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کریں گے مالیہ آبیانہ اور زرعی ٹیکس واٹر ریٹ اور دیگر ہائے کی وصولی کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں ان خیالا ت کا اظہار حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے تحصیل بھر کے پٹواریوں قانونگو اور تحصیلدار کو ہفتہ وار وصولی کے ٹارگٹ کے دوران خطاب میں کیا انہوںنے کہا واجبات سرکار کی وصولی کے دوران غفلت کے مرتکب محکمہ مال کے ملازمین کے خلاف تادیبی کاروائی کریں گے کسی بھی قسم کی غفلت کار سرکارمیں معاونت سے کوتاہی ہرگز برداشت نہ ہوگی اس موقع پر ان کے ہمراہ چوہدری منظر حفیظ تحصیلدار پیرمحل محبوب الحق لادی گجر نائب تحصیلد ار بھی موجود تھے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Speech
پیرمحل ( نامہ نگار ) سانحہ کوئٹہ کے شہدا کے لیے پیر محل بار کے وکلا کا تعزیتی اجلاس شہدا کے لیے قران خوانی اور بلند درجات کیلیے دعائیں کی گئیں اور اس افسوس ناک سانحہ دہشت گردی میں وکلا اور صحافیوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والوں کی پرزومذمت کرتے ہوے حکومت سے مطالبہ کیا گیاکہ سفاک دہشت گردوں کے قلع قمع کے لیے افواج پاکستان کی موثر کاروائیوں کا دائرہ دہشت گردوں کے آخری ٹھکانہ تک وسیع کیاجائے صحافیوں اور وکلاکو فول پروف سیکورٹی دی جائے تاکہ پیشہ ورانہ فرائض بہتر انداز میں انجام دیے جا سکیں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے شہدا کے لواحقین سے دلی رنج وغم کا اظہار کیاگیا اور دعا کی گئی اللہ تعالی شہدا کے گھر والوں کو صبر و جمیل عطا کرے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔اجلاس کی قیادت سردار شوکت خان گجر میاں نثار احمد طالب حسین جعفری نے کی اور قیمتی جانوں کے نقصان پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا اس موقعہ پر وکلا کا کہنا تھا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں ہم عدل و انصاف اور وطن عزیز کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گئے اجلاس میں مہر فلک شیر نکیانہ میاں زاہد تھیم میاں محمد طاہر لیاقت علی بھٹی راو نعمان عاقل رانا امجد علی راو غلام مرتضٰی سجاد حیدر کھرل رانا شاہد عابد کھوکھر نذر سیال رانا شہباز عابد چوہدری سلیمان گوانس سلیم رضا عامر بھٹی فیصل چوہدری فاروق لطیف احمد جہانگیر گل اکرم نوناری محمد حسین فراز رائے شہباز احمد ایڈووکیٹس اور کلرک ایسوسی ایشن کے اللہ دتہ نوناری ، خان شوکت بلوچ موجود تھے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Meeting
پیرمحل (نامہ نگار) السعودیہ بیکرکا مالک گھر جاتے ہوئے مبینہ طورپر اغوا لواحقین نے بطور احتجاج فیصل آباد ملتان روڈبلاک کرکے ٹریفک جام کردی اغواکار مانگا منڈی میں پھینک کرفرار تفصیل کے مطابق صدام علی نے دربار سندھلیانوالی میں السعودیہ کے نام سے سویٹ شاپ بنارکھی ہیں رات کے وقت دکان بندکرکے موٹرسائیکل پرسوار اپنے چک 720گ ب جارہا تھاکہ نامعلوم مسلح افراد نے صدام علی کو اغواکرکے نامعلوم مقام پر لے گئے ورثاء نے اطلاع ملنے پر تھانہ اروتی پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے فیصل آباد ملتان روڈبلاک کرکے ٹریفک جام کردی اور مغوی کی بازیابی کا مطالبہ کرتے رہے مگر مغوی کا کچھ پتہ نہ چلا علی الصبح وارثان کو مغوی کا مانگا منڈی سے فون آیا تو سویٹ شاپ مالک کے اغواکاروں سے فرارہونے کی اطلاع ملی تھانہ اروتی پولیس نے تاحال کوئی کاروائی نہ کی۔۔