پیرمحل کی خبریں 28/6/2016

Ramzan Bazar

Ramzan Bazar

پیرمحل (نامہ نگار) بھتہ نہ دینے پر پانچ کس افراد نے ایک شخص کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر نقدی موبائل فون چھین کر رسیوں سے ہاتھ پائوں باندھ کر بڑی نہر میں پھینک دیا راہگیروں نے جان بچائی ملزمان فرار مقدمہ درج نہ ہوسکا تفصیل کے مطابق چک نمبر 771 گ ب کے رہائشی شاہد ولد خورشید قوم مغل کو سامان خرید کرنے کے بہانے آصف بلوچ ولد خان محمد لے گیا آصف بلوچ نے اپنے دیگر ساتھیوں محمد مصطفی ولد عبدالشکور ،شہباز ولد شہامند ، شعیب احمد ولد محمد اشرف ہمراہ دوکس نامعلوم کے بڑی نہر پر لے جاکر اسلحہ کی نوک پر موبائل فون اور نقدی چھین لی مزاحمت پر تشددکانشانہ بنایا اور ہاتھ او رپائوں رسیوں سے باندھ کر نہر جس کی چوڑائی 150فٹ گہرائی 12فٹ بیان کی گئی ہے میں پھینک دیا قریب دوراہگیروںنے شاہد کی جان بچائی تھانہ اروتی پولیس نے تحریری درخواست کے باوجود ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہ کیا متاثرہ شاہد کے وارثان کے مطابق آصف بلوچ جوکہ موبائل فون پر بھتہ وصول کرتاہے نہ دینے پر اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ بھتہ نہ دینے والے کو نہر میں پھینک کر خودکشی کا رنگ دے دیتا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) تحصیل ہیڈکوآرٹرپیرمحل کی آمدن پانچ کروڑ روپے ،، ہونے کے باوجود شہر کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار فائر بریگیڈ گاڑی اور زیر زمین سیوریج کی صفائی کے لیے ہر قسم کی سہولت متروک پانچ کروڑ روپے وصول کرنے کے باوجود تحصیل کونسل کمالیہ نے برائے نام فنڈ مخصوص کرکے شہر کو ویران کردیا شہری حیران عملہ پریشان تفصیل کے مطابق پیرمحل تحصیل بننے کے باوجود عملی طورپر پیرمحل نان تحصیل ہیڈکوآرٹر تحصیل کونسل کمالیہ کے ماتحت ہے تحصیل کونسل کمالیہ کو سرکاری سٹالوں اور راہداری اور مختلف ٹھیکہ جات کی مد میں پیرمحل شہر سے پانچ کروڑ روپے سے زائد آمدنی ہوتی ہے پانچ کروڑ روپے کی خطیر آمدن دینے والا شہر کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے شہر کی اہم سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے زیر زمین سیوریج سسٹم کی صفائی کے لیے کمالیہ سے گاڑی لانا پڑتی ہے بعض اوقات سینٹری ورکروں کو بے سروسامانی کی حالت میں ہاتھوں سے روایتی ہتھیاروں کے ذریعے سیوریج گٹروں میں داخل ہوکر صفائی کرنا پڑتی ہے تحصیل پیرمحل کے پاس فائر بریگیڈ کی گاڑی نہ ہونے کے باعث لاکھوں کروڑوں کی املاک جل کر خاکستر ہوچکی ہے رواں سال کروڑوں روپے کی وصولی کرنے کے باوجودتحصیل کونسل کمالیہ نے نان تحصیل ہیڈکوآرٹر پیرمحل کو دس لاکھ روپے کا ٹریکٹر صفائی کے لیے چیف آفیسر پیرمحل کے حوالے کیا جس پر شہری سراپا احتجاج بن گئے سماجی فلاحی تنظیموں شہریوںنے پیرمحل تحصیل بننے اور پیرمحل ٹی ایم اے کا عملی طور پر نوٹیفکیشن ہونے کے باوجود پیرمحل شہر سے ٹیکسز ہائے کی مد میں کروڑوں روپے کے فنڈ تحصیل کونسل کما لیہ کی تحویل میں جانے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف ، ، چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر فیصل آباد ،ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا کہ فی الفور پیرمحل ٹی ایم اے کو فعال کرتے ہوئے پیرمحل شہر سے جمع ہونے والے کروڑوں روپے کے فنڈ پیرمحل پر خرچ کیے جائیں تاکہ شہریوں کو عملی طورپر پیرمحل تحصیل کا فائد ہ پہنچ سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل(نامہ نگار ) وزیراعلیٰ پنجاب عام عوام کی شکایات کا سیل کادائرہ ضلع کی سطح تک بڑھائے تاکہ لوگوں کے مسائل ان کی دہلیزپرہی حل کیے جاسکیں سماجی فلاحی تنظیموں کا مطالبہ تفصیل کے مطابق وزیر اعلٰی پنجاب میاں شہبازشریف کو سرکاری محکمہ جات کے افسران کے خلاف شکایات کے لیے صوبائی سطح پر شکایات سیل کے ساتھ ضلعی سطح پر شکایات سیل تشکیل دینا چاہیے کیونکہ عام عوام کی طر ف سے محکمہ جات کے خلاف دی گئی درخواستوں پرعملدرآمد رنہ ہونے سے سرکار ی محکمہ جات بے لگام بیوروکریسی کے لیے سونے کی چڑیا بن چکے ہیں کرپٹ افسران اور اہلکاروں کے خلاف کی جانے والی شکایات میںدرخواستوں پر کسی قسم کی کاروائی نہیں ہوتی اگر کسی درخواست پرپراسس شرو ع ہوجائے شکایات جس کی نشاندہی کی ہوتی ہے تاخیر کے باعث خودبخود غیرموثر ہوجاتی ہے جس سے شکایت کابروقت ازالہ ہونے کی بجائے مسائل بڑھ رہے ہیں حاجی اللہ دتہ سماجی شخصیت نے وزیراعلٰی پنجاب میاں شہبازشریف سے اپیل کی کہ شکایات سیل کادائرہ ضلع کی سطح تک بڑھایا جائے تاکہ لوگوں کے مسائل ان کی دہلیزپرہی حل ہوسکیں ان سیل میں ایماندار اور فرض شناس افسران تعینات کیے جائیں تاکہ شکایات کے ازالہ کے لیے بروقت کاروائی سے عوام کو درپیش مسائل ختم ہونے کے ساتھ ساتھ سرکاری محکمہ جات کی کارکردگی بہتر ہوسکے ماہانہ کی بنیاد پر ضلعی شکایات سیل کا جائز ہ لے کر چیف سیکرٹری ان افسران کو کارکردگی کی بنیاد پر پروموشن اور ڈی پرموشن کے قوانین متعارف کروائیں۔