پیرمحل (نامہ نگار) تیز رفتار پجاروسوار کی ٹکر سے سائیکل سوار ہلاک ورثاء کا نعش ریلوے پھاٹک پیرمحل بندکرکے شدید احتجاج ملتان فیصل آباد روڈ ٹائر جلاکر کئی گھنٹے بعد ،کئی گھنٹے احتجاج کے بعد مقدمہ درج کرنے پر مظاہرین منتشر تفصیل کے مطابق چک نمبر321گ ب کا رہائشی اشتیاق ولد مشتاق قوم کھمان سائیکل پر سوار چک نمبر321گ ب درکھانہ روڈ پر جارہاتھاکہ کہ پیچھے سے تیز رفتار گاڑی نمبر5072.TCجس کو ڈرائیور شمشیر ولد عارف حسین شاہ چلارہاتھا نے سائیکل سوار کو کچل ڈالا جس سے سائیکل سوار موقع پر ہلاک ہوگیا ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرارہوگیا اطلا ع ملنے پر متوفی کے وارثان نے چک 321گ ب کے سینکڑوں مردخواتین کے ہمراہ پیرمحل ریلوے پھاٹک بند کرکے نعش ریلوے پھاٹک کے پاس رکھ کرپیرمحل ملتان فیصل آباد روڈ ٹائر جلاکر بندکردی مقامی پولیس نے ورثاء سے کئی گھنٹے مذاکر ات کیے مگر مظاہرین نے ملزم کی گرفتاری اور مقدمہ کے اندراج تک روڈ چھوڑنے سے انکا رکردیا تین گھنٹے تک روڈبلاک ہونے کے بعد مقدمہ کے اندراج کے بعد روڈ کو کلیئر کیا تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 322ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے گاڑی اپنی تحویل میں لے لی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل ( نامہ نگار ) دونوسرباز خواتین لاکھوں روپے مالیت کا طلائی سونا چوری کرکے لے گئی تفصیل کے مطابق ساجد محمود ولد عبدالخالق چک نمبر320دکان رائل جیولرصرافہ بازار پیرمحل میں زیور خریدنے کے بہانے دوخواتین داخل ہوئیں زیور کو پسند کرتے ہوئے طلائی زیور مالیت دولاکھ 8ہزار روپے چوری کرکے فرارہوگئیں متاثرہ جیولرکی درخواست پر تھانہ پیرمحل پولیس نے نوسر باز عورتوں کے خلاف کاروائی شروع کردی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (نامہ نگار) ملکی قوانین سے بالاتر سمجھنے والے آمروں نے قائد اعظم کے پاکستان کو انتشار و افتراق کے سوا کچھ نہیں دیا۔ یہی وجہ ہے کہ آج ہماری قوم کو بدترین دہشت گردی’ بدعنوانی اور دیگر بحرانوں کا سامنا ہے ملک کی 69 سالہ تاریخ میں پے درپے فوجی مداخلتوں نے نہ تو پاکستانی قوم کی سیاسی تربیت کو صحیح خطوط پر استوار ہونے دیا اور نہ ہی جمہوری اقدار اور روایات کو اس انداز میں پنپنے دیا جو بابائے قوم کا خواب تھا ان خیالات کا اظہارعبدالشفیق میو چیئرمین بیت المال نے اپنے بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا ن لیگ اقتدار کی نہیں بلکہ اقدار کی سیاست کرتی ہے اور اس کے لئے کچھ بھی کرنے کے لئے تیار ہے بابائے قوم نے حصول پاکستان کی جنگ آئین اور قانون کے ہتھیاروں سے جیتی تھی اور اگر ہم نے بھی ملک میں آئین کی حکمرانی اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا ہوتا تو کسی طالع آزما کو بندوق کے زور پر آئین پاکستان کی بے حرمتی کی جرات نہ ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں بدقسمتی سے ہمارے دامن میں کامیابیاں کم اور ناکامیاں زیادہ ہیں لیکن آج قائد عوام میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف کی طرف سے ملکی بھاگ دوڑ سنبھالنے پر پاکستان کے عوام مطمئین ہے کیونکہ ملک میں جاری بحرانوں کے خاتمہ سمیت عام آدمی کو ریلیف ملنے لگا ہے پچھلے ادوار میں پاکستان میں عام آدمی کا استحصال جاری رہاقومی وسائل پر ایک مخصوص طبقہ قابض ہوکر 193 ارب روپے کے قرض شیرمادر سمجھ کر ہڑپ کر گیا۔ اگر یہ قرضے سیاسی بنیادوں پر ہڑپ نہ کئے جاتے تو ہمیں اس طرح اغیار کے سامنے کشکول لئے نہ پھرنا پڑتا۔انہوں نے کہا کہ معاف کیے گئے قرضے جرمانے کے ساتھ وصول کئے جائیں تو ان قرضوں کی واپسی سے قوم کی تقدیر بدل جائے گی اور غربت کا خاتمہ ہو گا اربوں روپے کے قرضے معاف کرانے والوں کے پاس آج بھی محلات ‘ کارخانے اور لگژری کاریں بھی موجود ہیں اور وہ اپنے آپ کو ممتاز اور اشرافیہ کا حصہ کہلاتے ہیں پاکستانی عوام کو یہ عہد کرنا چاہیے کہ وہ قوم اور وطن کے ان لٹیروں سے انہیں بچنا ہے ان کے پرفریب دوام میں پھنسنے کی بجائے ملکی سلامتی کی قیادت کا ساتھ دینا ہوگا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (نامہ نگار ) 21 واں سالانہ انجم شہزاد جگنو ، شاہد عنایت بھنڈر میموریل فلڈلائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 20اگست تا25 اگست گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1پیرمحل میں ہوگا علاقہ بھر کا معروف فٹ بال ٹورنامنٹ جس میں علاقائی فٹ بال کی بہترین ٹیمیں حصہ لیتی ہے جس کے سیکرٹری محمد عالمگیر مجاہد ، چیف آرگنائزر محمد صدیق پیارا سابق تحصیل نائب ناظم ہونگے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل( نامہ نگار ) کروڑوں روپے خرچ کرکے اپ گریڈکیے جانے والے سرکاری ہسپتال میں ہرقسم کے آپریشن کی سہولت ناپید وزیر اعلی ٰ پنجاب میاں شہباز کا عوام کو علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے کا خواب ادھوراچار ڈاکٹر زاور پیر امیڈیکل سٹاف کی فوج ہونے کے باوجوہرقسم کے آپریشن بند ،،آپریشن تھیٹر کے آلات زنگ آلود ،ڈینٹل سرجن اور ڈینٹل یونٹ ہونے کے باوجود علاج معالجہ کی سہولت کا فقدان مریضوں کے علاج معالجہ کے ناکافی سہولیات پر مکینوں کا ضلعی انتظامیہ کی غفلت اور بے حسی کے خلاف سخت احتجاج تفصیل کے مطابق پیرمحل سول ہسپتال جس کو ہیڈسندھنائی سے لیکر تھانہ اروتی تھانہ پیرمحل اور تھانہ چٹیانہ حدودکے قرب وجوار کے گائوں کے مکینوں سمیت 75کلومیٹر کی حدود میں واقع سینکڑوں دیہاتوں کے لوگوں کے قائم واحد ہسپتال میں علاج معالجہ کے روزانہ سینکڑوں ہزاروں کی تعداد میں مریض لائے جاتے ہیں سواکروڑ روپے لاگت سے سول ہسپتال پیرمحل کی اپ گریڈیشن کرکے بیس بیڈ فراہم کیے گئے مگر ان تمام امور کو چلانے کے لییچار ڈاکٹر زاور پیر امیڈیکل سٹاف کی فوج ہونے کے باوجوہرقسم کے آپریشن بند ،ہے فیصل آباد ملتان روڈ پر واقع ہونے سے آئے روز حادثات کے باعث زخمیوں کو اسی ہسپتال میں لایا جاتا ہے مگر محدو د وسائل کے باعث انہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال ریفر کیا جاتا ہے جس سے اکثر مریض راستے میں ہی دم توڑ جاتے ہیں کچھ عرصہ قبل ایک روپے پرچی پر علاقہ کے مکینوں کو ہر قسم کے آپریشن کی سہولت مہیا کی گئی تھی مگر تھوڑے ہی عرصہ بعدضلعی ہیلتھ انتظامیہ کی لاپرواہی کے باعث نہ صرف ہر قسم کے آپریشن بند ہوگئے جس سے مستحق اور نادار مریض پرائیویٹ کلینکوں کے رحم وکرم پر چھوڑدیے گئے وزیر اعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف جنہوںنے علاج معالجہ پر خصوصی ہدایات جاری کررکھی ہے پیرمحل میں تعینات چار ڈاکٹر زاور پیر امیڈیکل سٹاف کی فوج ہونے کے باوجوہرقسم کے آپریشن بند ہونا لمحہ فکریہ ہے دو لیڈی ڈاکٹر اورایک ڈینٹل سرجن اور ایک ڈینٹل ٹیکنیشن ہونے کے باوجود خواتین کی عام ڈلیوری کی حد تک ڈیل کیا جارہا ہے جبکہ آپریشن کی صورت میں پرائیویٹ ہسپتالوں کوریفر کردیا جاتا ہے ڈینٹل یونٹ میں ادویات اور اوزاروں کی کمی کابہانہ بناکر ہر آنے والے مریض کو پرائیویٹ کلینک پر ریفر کرکے مریضوں کی کھال ادھیڑی جارہی ہے میاں اختر علی فقیر سماجی شخصیت نے وزیرا علٰی پنجاب میاں شہباز شریف ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کمشنرفیصل آباد ،ای ڈی او ہیلتھ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیاکہ فی الفور پیرمحل میں آپریشن کی تمام سہولیات مقامی طور پر فراہم کی جائیں تاکہ ڈسٹرکٹ ہسپتال پر بوجھ کی بجائے مقامی سطح پر عوام پر علاج معالجہ کی سہولت میسر ہوسکے علاوہ ازیں ہسپتال میں مریضو ں کو دی جانے والی ادویات کے معیار اور کوالٹی کو چیک کیاجائے تاکہ حکومت پنجاب کی طرف سے مختص کیاجانے والے بجٹ کا عوام کو خاطر خواہ فائد ہ ہوسکے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔