پیرمحل (نامہ نگار) دو اے ای اوز کے تبادلہ پر الوداعی پارٹی اور نئے آنے اے ای او اور اساتذہ کو ویلکم پارٹی کا انعقاد گورنمنٹ پرائمری سکول غریب آباد پیرمحل میں کیا گیا تفصیل کے مطابق چوہدری محمد علی اے ای او مرکز پیرمحل تبدیل ہوکر گورنمنٹ ماڈل لطیف سکول کمالیہ میں تعینات کردیے گئے جبکہ ان کی جگہ محمد عمیر شہزاد کو اے ای اومرکز پیرمحل تعینات کردیا گیا جبکہ اے ای او مرکز گارنٹیاں والاسجاول علی کو تبدیل کرکے تبدیل کرکے گورنمنٹ مڈل سکول گلے کے بھگیلے میں تعینات کردیا جبکہ گورنمنٹ پرائمری سکول غریب میں چار نئے اساتذہ جن میں محمد شہباز ، ذکریا رسول ، غلام مصطفی ڈی ٹی ، محمد آصف کوتعینا ت کردیاگیا جبکہ گورنمنٹ غریب آباد کے سابق ہیڈماسٹر رائو محمد اکرم ریٹائرڈ ہوگئے تبادلہ ہونے والے اے ای اوز اور ریٹائرڈ ہونے والے استاد رائومحمد اکر م کے اعزاز میں چوہدری زاہد فاروق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پیرمحل کی صدارت میں الوداعی پارٹی دی گئی جبکہ تعینات ہونے والے اے ای او اور اساتذہ کو ویلکم پارٹی کا اہتمام کیا گیا تقریب کے چیف آرگنائز رچوہدری محمد اسلم ، ماسٹر سہیل محمود ڈی ایم اور جملہ اساتذہ گورنمنٹ پرائمری سکول غریب آباد پیرمحل تھے
پیرمحل ( نامہ نگار )بلدیہ پیرمحل عملہ کا اے سی پیرمحل کی قیادت میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کروڑ وں روپے کی سرکاری اراضی واگذار کروالی تفصیل کے مطا بق قبضہ مافیا کی طرف سے پیرمحل شہر اور گردونواح میں سرکاری اراضی پر آئے روز قبضہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ہمراہ محبوب الحق لادی نائب تحصیلدار محکمہ مال اور میونسپل کمیٹی پیرمحل عملہ کے ہمراہ اضافی آبادی چک320گ ب اور اضافی آبادی لوئر کالونی پیرمحل میں آپریشن کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی واگذار کروالی
پیرمحل ( نامہ نگار )ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل کے حکم پر پوسٹ آفس پیرمحل پر چھاپہ لیٹر بکس سے کئی ماہ کی پرانی ڈاک برآمد ہونے کے باوجود ذمہ داروں کے خلاف کاروائی نہ ہوسکی تفصیل کے مطابق محکمہ ڈاک جس کو رابطوں کا قدیمی درجہ حاصل ہونے کے باعث روزانہ لاکھوں افراد کا محکمہ ڈاک پر انحصار ہوتا ہے مگر محکمہ ڈاک میں ہر سیاہ سفید کے مالک افسران کی من مرضیوں کے باعث آئے روز محکمہ ڈا ک کے ملازمین کے بلاوجہ تبادلہ جات اور دوردراز ڈیوٹیوں کے باعث کئی کئی دن کی ڈاک لیٹر بکس میں پڑی رہنے کے باعث نہ صرف سائلین کا محکمہ ڈاک پر اعتماد ختم ہورہا ہے بلکہ کروڑوں روپے ماہانہ محکمہ ڈاک کو نقصان کا سامنا ہے ڈپٹی سپرنڈنٹ جھنگ اور اے ایس کاشف اسلام کی ملازمین کے ساتھ آئے روز تبادلہ جات کے باعث پیرمحل کے رہائشی محمد یونس بلوچ کی درخواست پر رضوان جاوید ہاشمی ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل فیصل آباد نے حاجی حسنین پوسٹ ماسٹر جھنگ کو پیرمحل پوسٹ آفس پر چھاپہ مار نے کے لیے بھیجا جنہوںنے شہر بھر کے پوسٹ بکسوں سے کئی ماہ پرانی ڈاک برآمد کرکے اپنی تحویل میں لے لی مگر تاحال کسی بھی ملازم کے خلاف کوئی کاروائی نہ کی جس سے متاثرین نے وزیر مواصلات ، پوسٹ ماسٹرجنرل پاکستان لاہور اور ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ آفس اسلام آباد کو فی الفورذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
پیرمحل ( نامہ نگار ) ریونیو کی مکمل ریکوری ہمارے فرائض میں شامل ہے ریونیو وصولی میں کسی قسم کی کوتاہی غفلت برداشت نہیں کی جائے ان خیالا ت کا اظہار حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ماہانہ ریونیو وصولی کی میٹنگ میں ماتحت افسران کو ٹارگٹ دیتے ہوئے کیا انہوںنے کہا تحصیل پیرمحل میں ریونیو کا جو ہدف مقرر ہے اس کی وصولی کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے ریونیو وصولی سمیت تمام محصولات کے ہدف کو ہرممکن پورا کیا جائے فرائض کی بجاآوری ہمارا مشن ہی نہیں ہماری سروس کا حصہ ہے جس کو ہر ممکن پورا کیاجائے اس موقع پر ان کے ہمراہ محبوب الحق لادی نائب تحصیلدار، منظور احمد قانونگو سمیت تحصیل بھر کے پٹواریاں نے شرکت کی
پیرمحل ( نامہ نگار ) بجلی کے بحران کے خاتمے اور آبی ضروریات کی کمی کو پورا کرنے کے لئے کالا باغ ڈیم کی تعمیرناگزیرہے ذاتی مفادا ت بجائے قومی مفاد ات کے پیش نظر حکمرانوں کو کالا باغ ڈیم کی تعمیر مکمل کرنی چاہیے ان خیالات کا اظہار حاجی اللہ دتہ سماجی شخصیت نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے پاکستان کو دل سے کبھی تسلیم ہی نہیں کیا اس لئے اس نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکائے ہیں۔ہندوستان نے ہمارے حکمرانوں کی نااہلی اور چشم پوشی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کے حصے کے دریائوں پر غاصبانہ قبضہ کر کے ڈیمز بنا کر پاکستان کو پانی سے محروم کرنے سمیت جب چاہا ان ڈیم کے ذریعے پانی چھوڑکر پاکستانی کے دریائی علاقوں کو پانی میں ڈبوکر نیست نابود کرنے کا سلسلہ شروع کردیا مگر ہمارے حکمران آج بھی اہم قومی نوعیت کے ایشوء پر سیاست چمکارہے ہیں آج ملک توانائی کے شدید بحران سے دوچار ہے ہم پانی کی کمی کی وجہ سے بجلی پیدا کرنے والے اس سستے ذریعے کو زیرِ استعمال لانے سے محروم ہیں۔ ہمارے عوامی نمائندوں اور حکمرانوں نے بھی اس مسئلہ کے حل کے لئے کوئی کوشش نہیں کی اور ہمیشہ ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر ترجیح دی ہے ہر جمہوری دور میں سیلاب آئے ہیںلیکن حکمرانوں نے اس مسئلہ کے حل کی جانب کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر پر قومی اتفاقِ رائے پیدا کرنے کی کوشش کریں ورنہ ہمارا حال بھی صومالیہ جیسا ہوسکتا ہے پاکستان کا ازلی دشمن بھارت آبی جارحیت کے ذریعے ہرسال پاکستان کو نقصان سے دوچار کرتارہے گا