پیرمحل (نامہ نگار) کمیونٹی سیکرٹریوں کو سرکاری محکموں کے دیگر کلریکل سٹاف کی طرح اپ گریڈ کیا جائے یونین کونسل نظام کی بنیادی اکائی سیکرٹری کمیونٹی ڈویپلمنٹ کو اپ گریڈیشن سے نظر انداز کرنا سمجھ سے بالاتر ہے ان خیالا ت کا اظہار رانا محبوب خان مرکزی راہنما سی ڈی یونین ، رانا سیف الرحمن ،محمدشہزاد ، سید ذیشان شاہ نقوی سمیت دیگر رہنمائوںنے آل پنجاب سیکرٹری کمیونٹی ڈویپلمنٹ یونین کے منعقدہ اجلاس یونین کونسل نمبر 69 پیرمحل سٹی میں خطاب میں کیا رانا محبوب خان آف وہاڑی نے کہا سرکاری محکموں کے دیگر کلریکل سٹاف کی اپ گریڈیشن کی طرز پرسیکرٹری کمیونٹی ڈویپلمنٹ کی پوسٹوں کو بھی فوری اپ گریڈ کیا جائے ،سید ذیشان شاہ نقوی نے کہا کہ حکومت پنجاب نے سال 2007ء میں بھی تمام کلریکل سٹاف اور دیگر کیڈرز کی اپ گریڈیشن کی تھی ،اس دوران بھی سیکرٹری کمیونٹی ڈویپلمنٹ یکسر نظر انداز کردیا گیا فخر شہزاد جھنگ نے کہا کہ یونین کونسل نظام کی بنیادی اکائی سیکرٹری کمیونٹی ڈویپلمنٹ کو اپ گریڈیشن سے نظر انداز کرنا سمجھ سے بالاتر ہے راجہ جلیل ٹوبہ ٹیک سنگھ نے کہا کہ نئے سال میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کلریکل سٹاف کو اپ گریڈ کرکے تحفہ دیا ہے ،مگر افسوس کہ موجودہ دور میں میں عوام اور تمام سرکاری اداروں کو بنیادی شناخت کا حامل سیکرٹری کمیونٹی ڈویپلمنٹ جو کہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے سید ذیشان شاہ نقوی صدر سی ڈی نے کہا نے کہا حکومت کی طرف سے تمام کمیونٹی سیکرٹریوں کو مستقل کرنے کے باوجود کیڈر میں تبدیلی نہ کی گئی اور تمام سرکاری مراعات سے تاحال محروم رکھا جارہا ہے 2009 میں تمام سیکرٹری مستقل ہوگئے مگر اب تک 30 فیصد ان کی بنیادی تنخواہ سے کٹوتی کی جارہی ہے یہ رقم کہاں جمع کی جارہی ہے اس کا کوئی علم نہ ہے کمیونٹی سیکرٹریوں میں اکثریٹ پوسٹ گریجوایٹ ہے مگر ان ملازمین پر ترقی کے راستے کیوں بند کیے گئے نہ ہی انہیں سروس سٹرکچر فراہم کیا گیا اور نہ ہی استعداد کارمیں بہتری کے لیے کوئی لائحہ عمل دیاگیا انہوںنے کہا کہ اپیکا کے پلیٹ فارم سے ملازمین کو جوکامیابیاں ملی ہے اس میں کمیونٹی سیکرٹریوں کی جدوجہد بھی شامل رہی ہے مگر اب سرکاری ملازمین کی اپ گریڈیشن میں ایپکا کی خاموشی معنی خیز ہے اس موقع پر آل پنجاب سیکرٹری کمیونٹی ڈویپلمنٹ کے قیام ، اور بین الاضلاعی رابطہ کمیٹی کے قیام کی متفقہ قرار داد پیش کی گئی جس کو اتفاق رائے سے منظور کرتے ہوئے تجاویز پیش کی گئی اس موقع پر مہدی حسن آف وہاڑی ، راجہ جلیل ٹوبہ ٹیک سنگھ ، رانا محبوب الحسن وہاڑی ،ممتاز احمد وہاڑی سجا د قیصر دانش فیصل آباد ، سید ضیغم رضا نقوی آف جھنگ فخر شہزاد جھنگ ، عامر عباس خان جھنگ ، ناصر عباس بستی عطا والی علی اختر کمالیہ ، سید محمد ثقلین شاہ موضع جوسہ ، محمد سلیمان فارسی کمالیہ ،محمد آصف اطہر پیرمحل ، علی گوہر پیرمحل ، محمد شہباز انجم ، واحد رشید ،سید ذیشان شاہ نقوی ، محمد عظیم شہباز ،محمد متین گوجرہ ، افتخار احمد گوجرہ عبدالرزاق ٹوبہ ٹیک سنگھ ، محمد نعیم ،محمد فیصل نور ،محمد عمران اختر ،محمد عمران انور ،عظیم شہباز ، محمد اشرف ۔ظفر اقبال ، محمد عمران انور ،محمد عمران اختر ،محمد فیصل نواز ، عبدالرزاق سیکرٹریوں سمیت کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی
پیرمحل (نامہ نگار) تلاش گمشدہ ،،،محمد طلحہ اکرم ولد محمد اکرم پارہ ٹاؤن نزد غوثیہ چوک پیر محل مورخہ 2۔ جنوری 2016ء سے گھر سے گیامگر گھر واپس نہ آیا جس کے والد محمد اکرم مورخہ 11 ۔جنوری 2016 کو جدائی کے غم میں وفات پاگئے جس صاحب کو ملے پارہ ٹاؤن نزد غوثیہ چوک پیر محل فون 0334-7755669 محمد سلیم 0300-7688988 پر اطلاع دیں خود پڑھے تو گھر آجائے
پیرمحل (نامہ نگار) شہنشاہ نقابت بانی بزم ادب ماسٹر سلیم ریٹائرڈ ٹیچر طویل علالت کے بعد انتقال فرما گئے جن کی نماز جنازہ دارالعلوم صاحب لولاک پیر محل میںا داکی گئی جس میں اساتذہ وکلا ء صحافیوں سیاسی سماجی شخصیات سمیت سینکڑوں لوگوںنے شرکت کی مرحوم گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1 پیرمحل میں عرصہ دراز مدرس کے عہدہ پر فائز رہے اور بزم ادب کے بانی اساتذہ میں شمار تھے جوسرکاری وغیر سرکاری سطح پر نقابت کے فرائض انجام دیتے رہے
پیرمحل (نامہ نگار) پیر محل شادی ایکٹ کی خلاف ورزیاں معمول بن گئی دودو دن مین گلیاں پارک بازار بند کرکے شامیانے لگا کر راستے بلاک کرکے مفاد عامہ کی گذر گاہ میں رکاوٹ گولے پٹاخے آتش بازی سے بچوں بوڑھوں اورمریضوں کی نیندیں حرام ہوگئی شہریوں کا ڈی پی او، ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سے شادی ایکٹ کی خلاف ورزی پر کاروائی کا مطالبہ تفصیل کے مطابق پیرمحل شہربھرمیں شادی کے موقع پر گولے پٹاخوں کے باعث بچوں بوڑھوں اورمریضوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں شادی والے گھروں میں شادی ایکٹ کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیںمین گلیوں بازاروں میں روڈ بند کرکے کئی کئی دن شامیانے ٹینٹ لگاکر راستے بلاک کرکے پیدل سوار لوگوں کے لیے سخت مشکلات پیدا کی جارہی ہے انتظامیہ کی پراسرار خاموشی اور غفلت کے باعث آتش بازی گولوں پٹاخوں کی رات گئے تک آوازوں سے شہرلرزتا رہتا ہے اورشادی والے گھروں کے پڑوسی گرج دار آوازوں کی وجہ سے ساری ساری رات جاگ کر گذارنے پر مجبور ہے جبکہ چھوٹے بچے خواتین اوربیمارمریض سخت تکلیف میں مبتلا ہے جبکہ آرائشی لائٹیں ا نواع واقسام کے کھانے بھی قانون کامنہ چڑارہی ہیں شہریوں نے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے شادی ایکٹ کی خلاف ورزی پرفوری کاروائی کا مطالبہ کیاہے۔
پیرمحل (نامہ نگار) ضمنی انتخاب پی پی 89 میں پیر قطب علی شاہ المعروف علی بابا کی جیت عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے بھاری اکثریت سے پی پی 89 ضمنی انتخاب میں پیر قطب علی شاہ المعروف علی بابا کو کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہیں ان خیالات کا اظہار چوہدری دلشاد احمد تحصیل صدر اہلسنت والجماعت ، حافظ محمد اسلم ،محمد اقبال ،مہر لیاقت کھمان ، قاری بلال نو منتخب ایم پی اے پیر قطب علی شاہ المعروف علی باباکو مبارک باد دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا عوامی خدمت کرنے والے عوام میں مقبول ہوتے ہیں اگر انہوںنے منتخب ہوکر عوام کے مسائل کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار اداکیا تو پھر آئندہ آنے والے دور میں انہیں مزید عوامی پذیرائی حاصل ہوگی انہوں نے امید ظاہر کی کہ ضمنی انتخاب پی پی 89 میں پیر قطب علی شاہ المعروف علی بابا کی جیت سے سابقہ محرومیوں کا ازالہ ہوگا اور حلقہ کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے