پیرمحل کی خبریں 10/7/2015

Farmer Protest

Farmer Protest

پیرمحل (راحیل گجر سے) دریائے راوی میں متوقع سیلاب کی آمد کے پیش نظر دریا کے علاقے میں مقیم لوگوں کا سروے کرنے کی ہدایات پیشگی انتظامات کے لیے جائزہ مکمل کر لیا گیا تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل حافظ محمد نجیب کی صدارت تحصیل پیرمحل کے منعقدہ اجلاس جس میں چوہدری منظر حفیظ تحصیلدار ، نائب تحصیلدار ،گرداورپٹواریاں نے شرکت کی اجلاس میں دریائے راوی میں متوقع سیلاب کی آمد کے پیش نظر دریا کے علاقے میں مقیم لوگوں کا فی الفور سروے کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب نے پیشگی انتظامات کرنے کے لیے جائزہ لیا گیا سیلاب کی زد میں آنے والے لوگوں کو محفوظ مقاما ت پر منتقل کرنے کے لیے پیشگی انتظامات کرنے اور بروقت سیلاب کی اطلاع دینے کے لیے لائحہ عمل طے کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (راحیل گجر سے) اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل حافظ محمد نجیب کو تحصیل کمالیہ کا ایڈیشنل چارج دے دیا گیااسسٹنٹ کمشنر کمالیہ شمائلہ منظور کو ناقص کارکردگی پر او ایس ڈی بنادیا گیا تفصیل کے مطابق کمشنر فیصل آباد نے اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ شمائلہ منظور کو ناگزیر وجوہات کی بناء پر او ایس ڈی بنائے جانے کے پیش نظر اعلیٰ کارکردگی کے حامل اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل حافظ محمد نجیب کو تحصیل کمالیہ کا ایڈیشنل چارج دے دیا گیاسماجی فلاحی حلقوںنے اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل حافظ محمد نجیب کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا
پیرمحل ( راحیل گجر سے ) گراں فروشی اور بغیر لائسنس پٹرول فروخت کرنے پر چار دکانداروں کو جرمانے تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل حافظ محمد نجیب نے ہمراہ چوہدری منظر حفیظ تحصیلدارکے گراں فروشوں اور بغیر لائسنس پٹرول کرنے پر دکانداروں محمد ارشد ولد محمد یعقوب کو دوہزا رروپے جرمانہ ، دلشاد علی ولد منظور احمد دوہز اروپے امجد علی ولد دلاور حسین کو چارہزاروپے ، علی عباس ولد محمد یوسف کو نقد چارہزار روپے ، محبو ب ولد فقیر محمد کو دوہزا رروپے جرمانہ عائد کرکے وصول کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نا مہ نگا ر ) ٹی ایس لنک کینال کے کسانوں کا پکی نہر بنانے کے لیے پاکستان کسان کمیٹی ، عوامی ورکرزپارٹی کے کارکنان کا احتجاج مظاہرین نے بینر ز اٹھارکھے تھے جس پر ٹی ایس لنک کینال نہر کی تعمیر کے حق میں نعرے درج تھے تفصیل کے مطابق پاکستان کسان کمیٹی ، عوامی ورکرزپارٹی کے کارکنان نے اللہ چوک پیرمحل میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے سیم وتھور کے علاقہ میں پکی نہر بنانے کا وعدہ کیا تھا جس کو پورا نہ کیا گیا جس سے علاقہ کی زمینیں سیم وتھور کا شکار ہے وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے نہر گوگیرہ برانچ ٹی ایس کینال کو فی الفو ربنائے جانے کے مطالبات پر مشتمل مظاہرین نے کئی گھنٹے مظاہرہ کیا مظاہرین ٹی ایس لنک کینال نہر کی تعمیر کے حق میں نعرے لگارہے تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( راحیل گجر سے ) افسران کا حکم یاتخریب کاری عین سحر افطار اورنماز کے وقت بجلی کی بندش شہریوں کا اسلام دشمن اقدامات پر غم وغصہ کا اظہار کسی بھی سانحہ سے بچنے کے لیے سیا سی سماجی فلاحی تنظیموں کا واپڈا کے متعلقہ حکام کو وارننگ تفصیل کے مطابق سحری اور افطار میں بجلی کی بندش کے ساتھ گریڈ پر تعینات ملازم پانچ وقت کی نماز کے اوقات سمیت جمعہ اور تراویح کے وقت بجلی کی بند کرکے نہ صرف عوامی غیظ وغضب کو دعوت دے رہا ہے بلکہ عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے مقامی گریڈ انتظامیہ نے کسی ایسے اہل کار کو جان بوجھ کر تعینات کررکھا ہے جو عین سحر افطار اورنماز کے وقت بجلی کی بندش کرکے اسلام دشمن اقدامات سمیت عوامی غیظ وغضب میں اضافہ کررہا ہے سیا سی سماجی فلاحی تنظیموں نے گریڈ اسٹیشن انتظامیہ کو وارننگ دی ہے کہ کسی عوامی ردعمل سے بچنے کے لیے فی الفور عین سحر افطار اورنماز کے وقت بجلی کی بندش کا سلسلہ بندکیاجائے اگر عین سحر افطار اورنماز لوڈشیڈنگ کے سلسلہ کو بند نہ کیا گیا تو علاقہ بھر کے عوام سراپا احتجاج ہونگے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Meeting

Meeting

پیرمحل ( راحیل گجر سے ) محکمہ صحت کی بے حسی ضلع بھر میں بندے مار عطا ئیوں کو کھلی چھٹی ،عیدی مہم کے نام پر دس ہزارفی عطائی محکمہ صحت کے اہلکاروںنے وصول کرنے شروع کردیے ہر ما ہ محکمہ صحت کے ضلعی دفتر میں بیٹھے اہل کار لاکھوں روپے منتھلی اکھٹی کررہے ہیں جو اوپر سے نیچے تک تقسیم کی جاتی ہے میڈیکل سٹور وں پر غیر قانونی پریکٹس کر نے والوں اور ممنوعہ ادویات کا دھندہ کرنے والوں سے بھی ڈیل کے ذریعے لاکھو ں وصول کئے جارہے ہیں دیہاتوں میں انڈر میٹرک لڑکوں نے کلینک بنارکھے ہیں جو لوگو ں کی جانوں سے کھیل رہے ہیںذرائع کے مطابق پیرمحل سمیت گردونواح کے چکوک ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ بھر میں سے انکشاف ہوا ہے کہ ایک ایک گائوں میں انڈر میٹرک لڑکے عطائی ڈاکٹر بن کر لو گوں کی جانو ں سے کھیل رہے ہیں جبکہ پرائیویٹ کلینکوں پر محکمہ صحت کی کھلی چھٹی کے باعث سرکاری ڈیوٹی پر تعینات ایل ایچ وی کے ساتھ پریکٹس کرنے والی خواتین، معمولی پڑھی لکھی دائیاں سرعام ناجائز حمل گرانے سمیت سنگین قسم کے جرائم کا ارتکاب کررہی ہے سینکڑوں غریب مرد و خواتین بچوں اور بو ڑھوں کومعذور کر چکے ہیں خود تو دن بدن بنک بیلنس اور جائیداد میں اضا فہ کر رہے ہیں مگران کے پاس آنے والے غریب مریض ہمیشہ کیلئے معذور کر دیے جاتے ہیں جو نہ تو کام کر سکتے ہیں اور ناہی اپنے بچوں کی پرورش کر سکتے ہیں جبکہ دوسری طرف محکمہ صحت کے ضلعی آفسران جو ائیر کنڈیشر کمروںمیں بیٹھے کاغذی کاروائیوںکے ذریعے سب اچھا کی رپورٹ اوپر تک پہنچا رہے ہیں اور خود لاکھو ں روپے بطور رشوت لے کر عطایئوں کو کلینک چلانے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے تحریری درخواستوں اور نشاندہی کے باوجو د معمولی نوعیت کی کاروائی کی جاتی ہے کاروائی سے قبل اس کی اطلاع موبائل فون پر د ے دی جاتی ہے جس کی اطلاع کی باقاعدہ فیس وصول کی جاتی ہے تحریری شکایت پر پیرمحل کی درجنوں کلینک لیبارٹریوں سے جراثیم شدہ خون اور دیگر سامان رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ان کے خلاف کاروائی تمام تر ثبوتوں کے باوجود کسی قسم کی کاروائی نہ کی گئی بلکہ منتھلی میں اضافہ کرکے انہیں دوبارہ انسانی جانوں سے کھیلوں کی چھٹی دے عیدالفطر کی آمد کے پیش نظر محکمہ صحت کے ضلعی اہلکارہزاروںروپے فی عطائی عیدی مہم کے نام سے وصول کررہے ہیں سماجی فلاحی حلقوںنے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف ، صوبائی وزیر صحت ، کمشنر فیصل آباد سے مطالبہ کیا کہ ضلع بھر کے دیہاتوں میں بیٹھنے والے عطائی ڈاکٹر جو لو گو ں کو موت بانٹنے میں مصروف ہیں ان کے ساتھ ساتھ ائیر کنڈیشر کمروں میں بیٹھے وہ ضلعی آفسران اور کلرک صاحبان جو اس سارے دھندے میں بر ابر کے شریک ہیں ان کے خلاف فوری کاروائی کر تے ہو ئے قانو ن کے شکنجہ میں کسا جا ئے تاکہ آئندہ کسی بے گنا ہ کی موت واقع نہ ہو سکے۔

راحیل گجر نمائندہ پیرمحل
فون نمبر 0331-8670101