پیرمحل (نامہ نگار) دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند سیلاب کی متوقع صورتحال کے پیش نظر تحصیل انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں کاپیشگی اقدامات تفصیل کے مطابق حالیہ بارشوں کی وجہ سے دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند ہونے سے ہیڈسندھنائی کے قریب دریا میں کٹائو پید اہونے سے سینکڑا یکڑ اراضی زیر آب آگئی اور کاشت کی گئی سینکڑوں ایکڑ گندم تباہ ہوگئی حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل ہمراہ ریونیو عملہ اور ریکسیو ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور مکینوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں یقین دہانی کروائی کہ کسی بھی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر متاثرین کو خیمے اور ادویات اور ضروریات زندگی کی اشیاء ہنگامی بنیادوں پر فراہم کی جائیں گی اور مکینوں کی مکمل حفاظت کا بندوبست کیا جائے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) معروف سماجی شخصیت اور پاکستانی بزنس مین خلیل بونیری نے آج یو اے ای کی سٹیٹ الفجیرہ پولیس کے چیف کمانڈر جنرل محمد احمد غانم الکعبی سے ملاقات کی اور ان کو جنرل کے عہدے پر ترقی پانے پر مبارک باد پیش کی ملاقات میں پاکستانی قیدیوں کے مسائل اور انکی جلد رہائیکے سلسلہ میں گفتگو کی فجیرہ پولیس چیف کمانڈر جنرل محمد احمد غانم الکعبی نے کہا کہ وہ پاکستان سے بے انتہا محبت کرتے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں پاکستانیوں کے لیے یو اے ای انکا دوسرا گھر ہے دونوں ممالک اپنے تعلقات کو مضبوط رکھیں گے ۔انہوں نے پاکستانی قیدیوں کی جلد رہائی کے لیے قانونی تقاضے جلد از جلد پورے کرکے قیدیوں کی وطن واپسی کے اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) مردم شماری میں درست کوائف کا اندراج ہماری ذمہ داری ہی نہیں بلکہ قومی فریضہ ہے مردم شماری سے ہی ملک کے تمام وسائل کی منصفانہ تقسیم ممکن ہے ان خیالات کا اظہار حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر2پیرمحل میں منعقدہ مردم شماری کی ورکشاپ سے خطاب میں کیا انہوںنے کہا مردم شماری کے لیے تندہی اور فرض شناسی سے کام کریں مردم شماری کی تربیتی ورکشاپ سے نہ صرف آگاہی ہوگی بلکہ درست فرائض انجام دینے میں مدد ملے گی مردم شماری کے دوران گھر گھر جاکر اپنے فرائض انجام دینا ہونگے جس کے لیے متعدد بار جانا پڑے گا پاکستان کے کسی صوبے کو کتنے وسائل ملیں گے اور ملازمتوں میں کتنا کوٹہ ہوگا اس کی بنیاد آبادی ہوتی ہے یہ پاکستان کی چھٹی خانہ شماری ومردم شماری ہے اس کے پہلے پاکستان میں پہلی مردم شماری 1951، دوسری 1961تیسری 1972چوتھی 1981اور پانچویں 1998میں اور چھٹی مردم شماری 2017میں ہورہی ہے مردم شماری میں تمام افراد کی گنتی اور ان سے متعلق دیگر کوائف اکٹھے کیے جاتے ہیں اس موقع پر محمد علی اے ای او ، عبدالرزا ق ڈپٹی ہیڈ ماسٹر، ملک طارق ہیڈماسٹر ، چوہدری محمد اسلم بھی موجود تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) پیرمحل کے گائوں 320گ ب میں مویشیوں میں منہ کھر کی وباء اے سی پیرمحل کی ہدایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر طارق علیم کی قیادت میں محکمہ لائیوسٹاک کی ٹیموں نے متاثرہ جانوروں کو ویکسئین کی فراہمی تفصیل کے مطابق پیرمحل کے نواحی گائوں 320گ ب میں موشیوں پر منہ کھرکی بیماری کی اطلاع پاکر حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے فوری طورپر ایکشن لیا اے سی پیرمحل کی ہدایا ت پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر طارق علیم کی قیادت میں محکمہ لائیوسٹاک کی ٹیموں جن میں عبدالواحد، ڈاکٹر ہارون مجید ، ڈاکٹر طارق نے متاثرہ زمینداروں پرویز ولد اکبر علی کے 24جانوروں ، سائیں خالد شریف چیئرمین کے 17جانور محمد اسلم ولد شیر محمد کے 9جانوروں کو موقع پر ویکسئین دیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر طارق علیم نے زمینداروں کو ہدایات کی کہ جانوروں کو سرسوں کا تیل اور دودھ گھی، گڑ کا استعمال کروائیں اور نمک کے ڈھیلے جانوروں کی کھرلیوں میں رکھیں تاکہ جانور حسب ضرورت نمک استعمال کریں جانوروں کو گرم یا ٹھنڈا پانی پلانے کی بجائے تازہ پانی پلائیں موسم کی تبدیلی کے باعث وبا ء کا حملہ ہوا ہے پھپوندی زدہ روٹی کے ٹکڑے جانوروں کو نہ کھلائیں اس سے کینسر کے موذی مرض کے پھیلنے کا خدشہ ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (نامہ نگار) ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عثمان اکرم گوندل کی میونسپل کمیٹی پیرمحل کے سبز زار میں کھلی کچہری عوامی شکایات کے ازالہ کے لئے موقع پر احکامات جاری ایس ایچ او تھانہ صدر رائے محمد فاروق بہترین ایس ایچ او شپ کرنے پر ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عثمان اکرم گوندل کی طرف سے مبارک باد کھلی کچہری میں ڈی ایس پی مہر سعید چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری خالد سردار ممبران میونسپل کمیٹی عہدیدارن انجمن تاجران اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی تفصیل کے مطابق ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عثمان اکرم گوندل نے میونسپل کمیٹی پیرمحل کے سبز زار میں کھلی کچہری منعقد کی جس میں شہریوں کی نشاندہی پر ہرقسم کی بھاری ٹریفک کے پیرمحل شہر میں صبح آٹھ بجے سے رات دس بجے تک داخلہ پر مکمل پابندی عائد کردی پیرمحل شہر کی دوسال سے بند چوکی کو فی الفور عوامی سہولت کے پیش نظر کھولنے کا عندیہ دیا ٹریفک پولیس کے عملہ کی کمی کو فی الفور پور اکرنے اور اللہ چوک پیرمحل میں مستقل طورپر ٹریفک پولیس اہلکار تعینات اور گرلز سکولوں میں چھٹی کے وقت ٹریفک پولیس اور پنجاب پولیس کی نفری تعینات کرنے کی ہدایات جاری کی ایس ایچ او تھانہ صدر رائے محمد فاروق کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے انہیں بدستور تھانہ میں تعیناتی کا عندیہ دیا اس موقع پر ڈی ایس پی کمالیہ مہر سعید اور چوہدری خالدسردار چیئرمین بھی موجود تھے