پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) دوسرا عظیم الشان محمد نذیر جٹ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کی رنگارنگ اختتامی تقریب ینگ فارمر کلب نے میدان مار لیا تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 670/11گ ب میں چار روز تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب منعقد ہو ئی فائنل میچ سے قبل گھوڑاڈانس نے تقریب کو چارچاند لگادئیے کھلاڑیوں کو ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑاڈال کر گرائونڈ میں لایا گیا ٹورنا منٹ کا فائنل میچ ینگ فارمر کلب اور حیدر ی کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر بھر پورحملے کئے اور سبقت حاصل کرنے کے لئے کھلاڑیوں نے سر توڑ کوشش کی بلا آخر ینگ فارمر کلب نے میدان ایک گول سے مار لیا ٹورنامنٹ میں پاکستان آرمی ، ائر فورس ، پی ٹی وی ، نیشنل بنک کے کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا ، گرائونڈ میں موجود ہزاروںتماشیوں نے کھیل سے لطف اٹھا یااور دل کھول کر دونوں ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈی ایس پی ہیڈ کوواٹر چوہدری محمود ہارون اورحاجی ارشد سا بقہ ناظم ، چوہدری نعیم زراق چیرمین یوسی ، انسپکٹر رانا نثار احمد خان ، مہر سعید کونسلر، مہر شاہد گوپے راتھے انہوں نے اول آنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں کو 60ہزار بمعہ ٹرافی ، دوسرا نمبرپر آنے والی ٹیم کو 40ہزار روپے نقدی رقم اور ٹرافی دی جبکہ سیمی فائنل میں شکست کھانے والی ٹیموں 10,10ہزار روپے انعام دیاگیاڈی ایس پی ہیڈ کوواٹر چوہدری محمود ہارون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس ایونٹس کے انعقاد سے نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی سرزمین ٹیلنٹ سے مالا مال ہے جس کے باسیوں نے ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرے نوجوانوں کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کی فراہمی سے معاشرے کاکار آمد فرد بنایا جا سکتا ہے۔