پیرمحل (نامہ نگار) مغربی تہذیب کی ہمارے معاشرے میں گنجائش نہیں 14 فروری ویلنٹائن ڈے کے نام پرفحاشی عریانی بے حیائی کا اسلا م میں کوئی تصور نہیں جو چیزیں غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہیں انہیں معاشرہ کسی طور پر برداشت نہیں کرتا ان خیالات کا اظہار حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا ویلنٹائن ڈے منانے کا کوئی مذہبی اخلاقی جواز نہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے ایسی ہدایات د ی گئی جس میں غیر اخلاقی حرکا ت سے باز ر ہنے خاص طورپر نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو مطلع کیاگیا ہے کہ اسلامی ایکٹ کی خلاف ورزی نہ کریں وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر پولیس کی خفیہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے جو مقامی ہوٹلوں پارکس کیفے شاپس اور بیکریوں اور پارکوں میں تعینات ہونگے جو کسی بھی غیر اخلاقی حرکات میں ملوث جوڑوں کے خلاف اسلامی ایکٹ کی خلاف ورزی کے تحت گرفتار ی عمل میں لائی جائے گی انہوںنے والدین سے گذار ش کی 14فروری 2017کو اپنے بچوں کو اپنے زیر نگرانی میں رکھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار) حکومت پنجاب کی جانب سے ایپکا کے جائز مطالبات جن میں ملازمین کی اپ گریڈیشن ، ہائوس رینٹ ریکوزیشن کی منظوری ، تنخواہوں میں 7.5 فیصد دیگر صوبوں کی طرح اضافہ، کنٹریکٹ ملازمین محکمہ زکو، زراعت واٹرمینجمنٹ ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیگر کو ریگولر کرنا، انشورنس کی رقم کی ریٹائرمنٹ پربھی ادائیگی کے مطالبات کو فی الفور پورا کیاجائے سردار غلام مصطفی گجر ڈسٹرکٹ صدر ایپکا ، ایڈیٹر سی این ڈبلیوتعمیرات و مواصلات ٹوبہ ٹیک سنگھ شکیل احمد صدر نیشنل لیبر فیڈریشن نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا حکومت پنجاب نے ایپکا کے جائز مطالبات جن میں ملازمین کی اپ گریڈیشن ، ہائوس رینٹ ریکوزیشن کی منظوری ، تنخواہوں میں 7.5 فیصد دیگر صوبوں کی طرح اضافہ، کنٹریکٹ ملازمین محکمہ زکو، زراعت واٹرمینجمنٹ ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیگر کو ریگولر کرنا، انشورنس کی رقم کی ریٹائرمنٹ پربھی ادائیگی کے مطالبات کو پورا کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر اس کو پورا کرنے کی بجائے حکومت تاخیری حربے استعمال کررہی ہے حکومت پنجاب کی جانب سے ایپکا کے جائز مطالبات کو فی الفور پورا کرنا ہوگا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار)معروف تاجرکاروبار ی شخصیت محمد وقاص خیال کا پروقارظہرانہ سیاسی سماجی کاروباری شخصیا ت کی بھرپور شرکت تفصیل کے مطابق معروف تاجرکاروبار ی شخصیت محمد وقاص خیال نے یوکے گارڈن پیرمحل میں پروقار ظہرانہ کا انعقاد کیا جس میں چوہدری خالد سردار چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل ، چوہدری قیصر شہزاد ، چوہدری عبدالغفار، محمد اسلم جوڑا ، محمد اسلم جٹ کونسلر ملک کوکب کونسلر ، حافظ عبید کونسلر ، طارق فاروقی ، ساجد فاروقی ، محمد حسین فراز ایڈوکیٹ، چوہدری محمد اکرم ، فرحان لودھی ، انعام رزاق ، چوہدری عبدالحمیدجٹ سمیت علاقہ بھر کی کاروباری سیاسی سماجی صحافتی شخصیات نے شرکت پروقار ظہرانہ میں دعائے خیر کی گئی جس میں ملک وقوم کی سلامتی کے لیے دعاکی گئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ پیرمحل رائے عمر فاروق کا بو کا ٹا والوں کے خلاف سخت یکشن پتنگ بازی کرنے اور فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کی جارہی ہے ، تفصیل کے مطابق پیرمحل اور گردونواح کے علاقوں میں پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت لیتے ہوئے وارننگ دی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور آئی جی پنجاب اور ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کے احکامات کی روشنی میں پتنگ بازی پر پا بندی انسانی زندگیوں کو تحفظ فراہم کرنا مقصد ہے علاقہ بھر میں پتنگ بازی اور پتنگ فروشوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور کسی قسم کی رعایت نہ کی جائے بلکہ حوالات میں بند کر دیا جائے انہوں نے شہریوں کو بھی تعاون کرنے کی پر زور اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس گھنائونے کھیل سے اپنے بچوں کو باز رکھیں بعد میں کسی امید کی رعایت نہ رکھیں ۔