پیرمحل (میاں اسد حفیظ) میاں محسن ادریس کو انجمن تاجران کا نائب صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی تفصیل کے مطابق انجمن تاجران ٹوبہ ٹیک سنگھ کے جنرل سیکرٹری میاں محسن ادریس کو انجمن تاجران کا نائب صدر منتخب ہونے پر مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں طارق کوٹلی والے ، چوہدری پرویز محمود، میاں اسدحفیظ، دلشاد احمد، چوہدری نعیم ، حاجی ریاض احمد ، ناصر محمود، حاجی سردار محمد ، حاجی اصغر علی عابد نے مبارک باد پیش کیاور ہم امید کرتے ہیں کہ میاں محسن ادریس پنجاب بھر کے تاجروں کی توقعات پر پورا اتریں گے آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر خالد پرویز اور جنرل سیکرٹری عبد الرزاق نے میاں محسن ادریس کی تاجر خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں عہدہ سوپنا گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Pir Mahal
پیرمحل (میاں اسد حفیظ) جعلی غیر ملکی شراب تیار کرنے کی فیکٹری پکڑ ی گئی بھاری مقدار میں شراب کی تیار بوتلیں، خام شراب، لیبل ، خالی بوتلیں اورسامان برآمد مقدمہ در ج تفصیل کے مطابق تھانہ صدر پیرمحل میں تعینات ایس ایچ او رائے محمد فاروق کھرل کی قیادت میں پولیس کے بھاری نفری نے علی الصبح نواحی موضع کمے شاہ میں کاروائی کرتے ہوئے کیمیکل کے ذریعے جعلی غیر ملکی شراب تیار کرنے کی فیکٹری پکڑ لی بھاری مقدار میں 320شراب کی تیار بوتلیں برآمد شراب تیار کرکے زمین میں دبائی گئی تھی برآمد کرلی گئی بڑی تعداد میں خالی بوتلیں اور لیبل بھی برآمد ہوئے پولیس نے شراب تیار کر کے فروخت کرنے والے باپ بیٹے کو رنگے ہاتھوں گرفتار ۔ گرفتار ہو نے والوں میں شہزاد ولد افضل اور اس کا باپ افضل کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ،یاد رہے پکڑی جانے والی زہریلی شراب نئے سال(Happy NewYear ) کے موقع پر علاقہ میں سپلائی کی جانی تھی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Pir Mahal
پیرمحل (میاں اسد حفیظ) پورے پنجاب میں مسلم لیگ(ن) کی کامیابی پر عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں پیرمحل میں چوہدری خالد سرداراور چوہدری سلطان احمد عوامی خدمت میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) جنرل سیکرٹری اسراراحمد پھلوری نے کہاکہ ٹیم ورک کی وجہ سے ثمر جیت کی صورت میں ملا ہے ہم مبارکباد پیش کرتے ہیں چوہدری خالدسردار کی کامیابی سے مخالفین کا سیاسی جنازہ نکل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری اسدالرحمن کی قیادت میںبلدیاتی نمائندے اپنے اپنے علاقہ کی تعمیر و ترقی کے لئے وہ خدمات سرانجام دیں گے جن کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔