پیرمحل (نامہ نگار) صفائی نصف ایمان ہے پر عمل کرکے موذی امراض کی افزائش کو روکا جاسکتا ہے انسانی صحت اور ماحول کے لئے صفائی بہتر ہے ان خیالا ت کا اظہار حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ہمراہ چوہدری منظر حفیظ تحصیلدار پیرمحل ، ڈاکٹرباہلک علی ، اسحاق شاہ فوڈ انسپکٹر کے سول ہسپتال پیرمحل میں اچانک دورہ کرکے ان ڈور او رآئوٹ ڈور وارڈ کو چیک کرکے مریضوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا انہوںنے میڈیسن سٹور کی چیکنک کرکے سٹاک اور مریضوں کو مہیا کی جانے والی ادویات کاریکارڈ چیک کیا اور ہسپتال میں صحت وصفائی اور عملہ کی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ان ڈور اور آئوٹ ڈور وارڈ میں مریضوں کو نئی اورصاف چادریں مہیا کرنے کی ہدایات بھی دی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (نامہ نگار) مسافر ٹرین کی زد میں آکر گونگا بہرہ بچہ شدید زخمی ٹانگیں اور ہاتھ کٹ گئے تفصیل کے مطابق محمد علی ولد غلام شبیر بارہ سالہ بچہ جوکہ کانوں سے بہرہ اور گونگا ہے ریلوے پھاٹک پیرمحل پر جارہاتھاکہ اسی اثناء میں مسافر ٹرین آگئی جس کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جس کو فوری طورپر سول ہسپتال میں طبی امد اد دی گئی مگر حالت نازک ہونے کے باعث ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ ریفر کردیا گیا جہاں پر اس کی حالت نازک بیان کی گئی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار )بوگس چیک دینے پرمقدمہ درج تفصیل کے مطابق محمد سلیم سے رجب علی نے ادھا ررقم لی واپس مانگنے پر مبلغ663000روپے کا چیک دے دیا جو بنک سے کیش کروانے پر اکائونٹ میں رقم نہ ہونے کے باعث مسترد ہوگیا تھانہ پیرمحل پولیس نے زیردفعہ 489Fت پ مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار )تھانہ اروتی پولیس کی کاروائی مختلف جگہوں پر4 اشتہاری ملزمان کو پناہ دینے اور فرار کروانے والے4 افراد گرفتار چاروں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے تفصیل کے مطابق رفاقت علی ASIنے دوران گشت مخبر کی اس اطلاع پر کہ اشتہاری ملزم Poمحمد ظفر متعلقہ مقدمہ 180/12بجرم 302/365/148/149ت پ جوکہ 35پل پر ساجدکے ساتھ دوکان پر بیٹھا کھانا کھا رہا تھا جس کو پولیس کے چھاپہ کے دوران ساجد نے فرارکروادیا ساجد کو تھانہ اروتی پولیس نے گرفتار کرلیا محمد عامر Si نے اشتہاری ملزم محمد ظفر کو نذیر احمد نے پناہ دینے پر گرفتار کرلیا اشتہاری ملزم محمد عامر مقدمہ 46/16بجرم 395/412ت پ کو محمد سعید نے چائے پلاکر اور فراری میں مدد دیکر ارتکاب جرم کیا جس کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا گیا اشتہاری ملزم محمد شریف متعلقہ مقدمہ 12/14بجرم 394/411ت پ کو ندیم نے کھانا کھلاکر اور فراری میں مدد دینے پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار )کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق اللہ دین نے اپنا مکان واقع بستی در آبادسندھلیانوالی میں مبلغ 5ہزار روپے ماہانہ کرایہ پر شیر خان کو دے رکھا ہے جس کا تھانہ میں کوئی اطلاع یا اندارج نہ دی جس پر تھانہ اروتی پولیس نے اللہ دین کے خلا ف مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) آرٹی سیکرٹری کی عدم توجہی یا آشیر باد اوور لوڈنگ زائد کرایہ ٹرانسپورٹر زنے ازخود من مانے کرائے بڑھا لئے لوکل روٹوں پر چلنے والی ٹرانسپورٹ کے مالکان کے اندھیر نگری مچا رکھی ہے ، ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں اٹھارہ سواریوں کے مخصوص کوچز میں 26سے زائد سواریاں15کلو میٹر سفر کا کرایہ 50سے 60روپے وصول کیا جا رہا ہے تفصیل کے مطابق ٹرانسپورٹر زنے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی سردمہری یا آشیر باد سے فائد ہ اٹھاکر کرایوں میں ازخود اضافہ کرلیا اٹھارہ سواریوں کے مخصوص کوچز میں 26سے زائد سواریاں بھیڑبکریوں کی طرح سوارکرکے ذلیل رسواکیا جارہاہے لوکل روٹس پر انتظامیہ کی سردمہری کے باعث ہائی ایکس ڈالہ جات میں سترسے زائد سواریاں لوڈ کرکے نہ صر ف قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہے بلکہ آئے روزحادثات کو اللہ کی مرضی قرار دے کر چشم پوشی اختیار کی جارہی ہے جبکہ چاند گاڑی بناکر اس پر پیٹر انجن نصب کرکے نہ صرف سواریوں کو موت کے منہ میں پہچانے کا دھندہ کیا جارہا ہے ٹریفک پولیس اور آر ٹی سیکرٹری لوکل روٹس پر کثیر تعداد میں پیٹر انجن چاند گاڑیاں غیر قانونی طور پر چلانے سے باخبر ہے مگر دیدہ دانستہ ان کے خلاف کاروائی سے گریز کیا جاتاہے چوہدری محمد اسلم تاج سماجی شخصیت نے آرٹی سیکرٹری ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ ،ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیاکہ فی الفور کرایہ جات میں اضافہ کو روکا جائے کہ ٹرانسپورٹروں کو باقاعدہ کرایہ نامہ نمایاں طور پر آویزاں کرنے کا پابند بنائیں اور جو ٹرانسپورٹر شیڈول سے زیادہ کرایہ وصول کرے اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے علاوہ ازیں اوورلوڈنگ کے نتیجہ میں انسانوں کی تذلیل کاسلسلہ بند کیاجائے آرٹی سیکرٹری کے ترجمان نے ٹرانسپورٹرزکی طرف سے زائد کرایہ وصول کرنے اور اوولوڈنگ پر موقف میں کہا کہ لوکل روٹس پر ہم کس طرح کاروائی کرسکتے ہیں ہائی وے اور مین روٹس پر اکثر اوقات چیک کرتے رہتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) پریس کے شعبہ میں ڈکٹیٹر شپ قائم کرنے کی بجائے مشاورت کے ساتھ معاملات طے کرنے کی عمدہ مثال قائم کی جائے گی اور شعبہ صحافت کے وقار کے لئے ہر ممکن عملی اقدامات کئے جائیں گے جرنلسٹس ایکشن کونسل پاکستان علاقائی صحافیوں کے حقو ق کے لیے کوشاں ہے ان خیالا ت کا اظہار راناغلام سرور بابرمرکزی صدر جرنلسٹ ایکشن کونسل نے اپنے دورہ کے دوران علاقائی صحافیوں سے خطاب میں کیا انہوںنے کہا انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دورمیں صحافت کا کردار بہت بڑھ گیا ہے اطلاعات کی بارش کرنے والے کارکن صحافی اپنے مسائل میں خود پھنس کر رہ گیا ہے اپنے مسائل کے حل کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا وقت کا اہم تقاضا تھا جس کو پورا کرنے کے لیے جرنلٹس ایکشن کونسل پاکستان نے پاکستان بھر کے علاقائی صحافیوں کے کاز کے لیے جدوجہد کا آغاز کردیا جس میں بلاتفریق ہر کارکن صحافی کو مقام حاصل ہوگا جس میں علاقائی صحافی جرنلسٹ ایکشن کونسل کے پلیٹ فارم سے صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لاسکیں گے انہوںنے کہا کہ اس پلیٹ فارم سے علاقائی صحافی برادری کے مسائل کے حل کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار) ملک میں دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے نوریمانڈ، نوڈیمانڈ کی پالیسی کو لاگو کرکے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے ملک کیلئے قربانیاں دینے والوں کا لہو ضرور رنگ لائیگا اورپوری قوم دہشت گردی کی خلاف پاک فوج اور حکومت کے ساتھ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری احسان ننھا آرے والے راہنما پاکستان تحریک انصا ف نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا ملک میںدہشتگردی پر تمام سیاسی جماعتوں سمیت پاکستانیوں کا یک جان ہونا ملک و قوم اور اسلام دشمن قوتوں کو پیغام ہے ملک پر مشکل وقت آنے پر پوری قوم اپنے اختلاف بھلاکر ایک قوم بن جاتی ہے۔پاکستان پوری دنیا میں امن کیلئے قربانیاں دے رہا ہے لیکن دنیا کے کئی ملک پاکستان میں دہشت گردی کو پروموٹ کررہے ہیں اور افغانستان میںبھارت کے بائیس سفارت خانے بھی ملک میں دہشتگردی کروا کر ملک کا امن تباہ کررہاہے ہیں عالمی برادری ان کو ختم کروائے۔پاکستان میں مردم شماری کرکے جتنے بھی افغانی سمیت غیر ملکی ہیں ان کو واپس ان کے ملکوں میںبھیجا جائے اورملک میں امن وسلامتی اور خوشحالی کیلئے اور دہشتگردی کیخلاف مضبوط قومی پالیسیاں بنائی جائیں اور قومی اداروں کو بھی مضبوط بنائے جائے اور اس وقت ملک کوقومی اتحاد کی ضرورت ہے اور بغیر کسی دبائو کے ملک سے دہشتگردوں اور ان کی حامیوں کو چن چن کر ختم کیا جائے۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) محکمہ صحت کے ضلعی افسران کی افسرشاہی پیرمحل کے میڈیکل سٹوروں پر ناقص اور زائد المیعاد مہنگی ادویات کی سرعام فروخت کرائے کے لائسنس حاصل کرکے میڈیکل سٹور مالکان عوام کی جیبیں خالی کرنے لگے تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر سمیت اردگرد کے علاقوں میں قائم میڈیکل سٹوروں پر زائد المیعاد مہنگی ادویات فروخت ہونے سمیت مناسب چیکنگ نہ ہونے کے باعث شہری نہ صرف مہنگی ادویات خریدنے پر مجبور ہے بلکہ زائد المیعاد ادویات کے استعمال سے جان لیوابیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں مضافات میں قائم میڈیکل سٹوروں پر نشہ آور انجیکشن کی سرعام فروخت جاری ہے جبکہ درجنوں ایسے میڈیکل سٹور قائم ہے جہاں پر نان کوالیفائیڈ افراد ٹھیکہ پر میڈیکل سٹور کا لائسنس حاصل کرکے ڈرگ انسپکٹر کی ملی بھگت سے سرعام شہریوں کو موت کے منہ میں پہنچانے کا دھندہ کیے ہوئے ہیں جب کوئی شخص میڈیکل مافیا کے خلا ف شکایت کرتا ہے تو اس شکایت کے ازالہ کی بجائے اس کی منتھلی بڑھ جاتی ہے جس سے علاقہ پیرمحل اور اس کے مضافات کے لاکھوں مکین محکمہ صحت کی مجا زا تھارٹی کی غفلت کی نذر ہونے کے باعث موذی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں سماجی فلاحی حلقوںنے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ، صوبائی وزیر صحت کمشنر فیصل آباد سے فی الفور پیرمحل شہر اور اردگرد کے مضافت میں میڈیکل سٹورز کی چیکنگ کی مہم جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مہنگی اورایکسپائرڈ ادویات کی فروخت کو روکنے سمیت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کوفعال کرکے ایماندا رافسر تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ میڈیکل سٹور مالکان کا کہنا ہے اگر حکومت آپریشن کرے تو ہم تعاون کرنے کے لیے تیار ہے