پیرمحل (نامہ نگار) نقب زنی کی تین وارداتیں نامعلوم چور زرعی ادویات کی دودکانوں، اور کمپیوٹر شاپ کے تالے توڑکر نقدی اور سامان چوری کرکے لے گئے تفصیل کے مطابق نامعلوم چوروں نے غلہ منڈی پیرمحل میں سعید شفیق سپرے سنٹر کے تالے توڑکر نقدی 15ہزار روپے بیج پانچ تھیلے چوری کرکے لے گئے سائیں ساجد کی دکان پنجاب ٹریڈر ز کے تالے توڑکر نقدی 70ہزا رروپے چوری کرکے لے گئے غنی پلازہ پیرمحل میں کمپیوٹر شاپ کے تالے توڑکر لاکھوں روپے مالیت کے لیپ ٹاپ اور دیگر سامان چوری کرکے لے گئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کے ساتھ قفل شکنی کی وارداتوں سے شہریوں میں خوف ہراس پیدا ہوگیا
پیرمحل ( نامہ نگار ) فوڈاتھارٹی کی عدم موجودگی ،، پیرمحل شہر میں نمک پیسنے کی چکیوں پر نمک میں ریت ملاکر ملاوٹ مافیا نے انسانی جانوں سے کھیلنا شروع کردیاتفصیل کے مطابق فوڈ اتھارٹی کادائرہ کار بڑے شہروں تک محدود ہونے کے باعث چھوٹے شہروں میں ملاوٹ مافیا کھلے عام کاروائیاں کیے ہوئے ہیں پیرمحل شہر میں کالے نمک کی پسائی میں ریت کی کھلے عام ملاوٹ کرکے پسائی کرکے شہریوں کو سپلائی کی جارہی ہے جس کو شہری کالا نمک سمجھ کر موذی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں عام طورپر کالا نمک فروٹ چاٹ اور گول گپے وغیرہ کے ٹھیلوں پر استعمال ہوتا ہے جس کے خرید ار عام طورپر چھوٹے چھوٹے بچے ہوتے ہیں جو ریت ملے نمک کے استعمال سے پیٹ در سمیت موذی امراض کا شکارہورہے فوڈاتھارٹی کی عدم موجودگی کے باعث نمک مافیا کھلے عام کاروائیاں کیے ہوئے ہیں متاثرین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے فی الفور کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
پیرمحل( نامہ نگار ) جبری ریٹائرمنٹ کے خلاف تحصیل پیرمحل کے پٹواریاں کا ظہورا حمد نوناری تحصیل صدرکی قیادت میں دھرنا جاری ،،مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے پٹواریان کے سکیل کی اپ گریڈیشن کی منظور شدہ سمری پر فنانس ڈیپارنمنٹ کی جانب سے مکمل عمل درآمد کے لیے تحصیل پیرمحل کے پٹواریاں کا ظہورا حمد نوناری تحصیل صدرکی قیادت میں دھرنا جاری ہے جس میں گرداور منظورخان بلوچ ، ظہورا حمد نوناری تحصیل صدر ، طارق محمود جنرل سیکرٹری ، میاں اعجاز حسین نائب صدر ، مقبول حسین چیئرمین مجلس عاملہ ، محمد احمد ڈویژنل صدر ، محمد اشفاق ضلعی نائب صدرسمیت تحصیل بھر کے پٹواریاںنے کالی پٹیاں باندھ کر دھرناجاری رکھا مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا یادرہے کہ پنجاب بھر کے پٹواریوں نے 8جولائی سے اپنے مطالبات کی منظور ی تک قلم چھوڑہڑتال کررکھی ہیں جس سے پنجاب حکومت کو ریونیو کی وصولی سمیت مختلف امور میں کروڑوں روپے کا نقصان ہونے سمیت سائلین کو سخت دشواری کاسامنا ہے