پیرمحل کی خبریں 23/11/2016

Pirmehal News

Pirmehal News

پیرمحل (نامہ نگار) اے سی پیرمحل کا ڈی ڈی ایچ او کے ہمر اہ آرایچ سی سندھلیانوالی کا دورہ میڈیسن سٹور کی چیکنک سٹاک اور مریضوں کو مہیا کی جانے والی ادویات کاریکارڈ چیک کیا تفصیل کے مطابق حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ہمراہ ، ڈاکٹرباہلک علی ، اسحاق شاہ فوڈ انسپکٹر کے آرایچ سی سندھلیانوالی میں اچانک دورہ کرکے ان ڈور او رآئوٹ ڈور وارڈ کو چیک کرکے مریضوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی انہوںنے میڈیسن سٹور کی چیکنک کرکے سٹاک اور مریضوں کو مہیا کی جانے والی ادویات کاریکارڈ چیک کیا اور ہسپتال میں صحت وصفائی اور عملہ کی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ان ڈور اور آئوٹ ڈور وارڈ میں مریضوں کو نئی اورصاف چادریں مہیا کرنے کی ہدایات بھی دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگا ر) سانپ کے کاٹنے سے کھیتوں کو پانی لگاتاشخص جاں بحق تفصیل کے مطابق چک نمبر307گ ب کا رہائشی عبدالشکور ولد رحمت علی جوکہ کھیتوں کو پانی لگارہا تھاکہ زہریلے سانپ کے کاٹنے سے شدید زخمی ہوگیا جس کو ہسپتال میں طبی امد اد دی گئی مگر وہ جانبر نہ ہوسکا جاں بحق ہوگیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگا ر) سرمایہ دارانہ جمہوریت قومی بحرانوں کی روٹ کاز ہے،اس نام نہاد جمہوری نظام نے پاکستان میں مفلس کومفلس تراورامیرکوامیر تربنادیا۔اس جعلی جمہوریت نے قومی معیشت کاخون چوس لیا ۔عوام یادرکھیںمغرب برانڈ جمہوریت مشرق میں کامیاب نہیں ہوسکتی ، ہمارے ملک میں ہرانے اور نئے شکاریوں نے اپنے اپنے جال بچھارکھے ہیں عوام چوکس رہیں۔عوام گلی محلے کے معاملات کی بجائے قومی سوچ کے تحت ملک سے محبت کرنے والی جماعتوں کی حمایت کریں ان خیالات کا اظہار ممتاز دولتانہ ضلعی راہنما کسان ونگ نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اس جمہوریت کی ڈوریاں سرمایہ داروں کے ہاتھوں میں ہیں اورانہوں نے اپنے مفادکیلئے ہمارے ہاںموروثی سیاست کاراستہ ہموار کیا۔جمہوریت کیلئے قربانیاں ہربارصرف عوام دیتے ہیں مگراس کے ثمرات پرہمیشہ صرف سرمایہ دارسیاستدانوں نے اپناکاحق جمایا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرمایہ داراشرافیہ نے کبھی عام آدمی کوشریک اقتدارنہیں کیااورنہ کبھی کرے گی سرمایہ دارسیاستدان ،صنعتکاراوروڈیرے ملک وقوم سے مخلص نہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام اپنے اور مادروطن کے روشن مستقبل کیلئے اپنی صفوں میں سے باکرداراورباضمیر نمائندے تلاش کریں۔جس وقت تک پاکستان میں سرمایہ دارانہ جمہوریت کاوجودباقی ہے ،سرمایہ دارسیاستدانوں کے ہاتھوں عام آدمی استعمال اوراس کااستحصال ہوتا رہے گااورملک بدستور بحرانوں کا شکار رہے گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) اسلامی جمہوریت کے تحت متناسب نمائندگی کا نظام اپنایا جائے سیاسی جماعتوں کے راہنماؤں و حکمرانوں کی تعیشات اورشاہ خرچیوں کی بدولت قدرتی دولت سے مالامال ملک بحرانوں کا شکار ہوا سیاسی حکومتی جماعتوں کی طرف سے زرکثیر خرچ کرکے بڑی بڑی ریلیاں ناجائزہڑتالیں، توڑپھوڑ،گھیراؤ،جلاؤ،دھرنوں،مظاہروں،ہنگاموں،کشت وخون، بلاجوازجلسوں، گاڑیوںوکاروں پرلمبے لمبے جلوسوں،نام نہاد خوشی اور استقبالیوں میں فائرنگ سے ملکی سرمایہ صرف ہونے سے ملک بے روزگاری اور معاشی بدحالی کاشکا رہوا ان خیالات کا اظہار خان شوکت علی بلوچ امیدواربرائے صوبائی اسمبلی نے پرہجوم پریس کانفرنس میں کیا انہوںنے کہا سیاسی جماعتوں کا منشور اقتدار کا حصول ہے حکومتی جماعت سمیت تمام بڑی بڑی سیاسی جماعتوںنے ملک میں موجود بے روزگاری مہنگائی سمیت ہرقسم کے بحرانوں کو ختم کرنے کی بجائے قیمتی بورڈوںکی تنصیب ،پارٹیوں، استقبالیوں پر لاکھوں کروڑوں اربوں روپے خرچ کردیے مگر پسی ہوئی قوم کے لیے کسی بھی سیاسی جماعت کے سربراہ کے پاس بہتری کا کوئی ایجنڈا موجودنہیں انہوںنے کہا تمام سیاسی پارٹی سربراہوں و دیگر لیڈروں کو خود نمائی،خود پسندی،غیر ضروری پبلسٹی،غریب عوام اورپارٹی ورکرزکولیڈرپرستانہ عملوں کی ترغیب دینے کی بجائے ملک کو عملی طورپر بحرانوں سے نجات کے لیے واضح پالیسی کی کوشش کرناہوگی انہوںنے کہا ملک کے تمام قومی ادارے عملابند ہوچکے ہیں حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان ملک کو جمود کا شکار کرنے والے عوامل کو دورکرنے کی بجائے اقتدار کے حصول کے لیے بلاجواز سرمایہ خرچ کرکے ملک کو مزید مسائل سے دوچار کرکے پاکستان کی مشکلات میں اضافہ کررہے ہیں انہوںنے کہا ،سیاسی جماعتوں کے راہنماؤں و حکمرانوں کی تعیشات اورشاہ خرچیوں جیسے کاموں کو ترک کرکے خود پسندیوں و اناپرستیوں سے نجات حاصل کرکے ملک وقوم کی جان چھڑائی جائے گی انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسلامی جمہوریت کے تحت متناسب نمائندگی کا نظام اپنایا جائے ملک کے تمام طبقات ،مزدور،کسان ،طلبائ،صحافی ،محنت کشوں و دیگر کیلئے آبادی کے مطابق اسمبلیوں میں نششتیں مخصوص کی جائیں تاکہ تمام طبقے اپنے اپنے طبقے کے مسائل کے حل کے لیے اسمبلی میں آواز بلند کرسکیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار )ڈاکٹر عارف سلیم عارف ڈائریکٹر ریجنل سروس اسلام آبادکی صحت یابی کی دعا ،،تفصیل کے مطابق ڈاکٹر عارف سلیم عارف ڈائریکٹر ریجنل سروس اسلام آبادجن کا بائی پاس ہورہا ہے ڈپٹی ہیڈماسٹرگورنمنٹ ہائی سکول نمبر1پیرمحل عبدالرزاق صاحب ،جملہ اساتذہ سٹاف اور پریس کلب پیرمحل عہدیداران صدرراناشاہدالرحمن جنرل سیکرٹری رانا محمدا شرف ، میاں سرپرست میاں اختر علی نائب صدرمیاں اختر حسین ،سینئر نائب صدر محمد سلیم گل وممبان پریس کلب پیرمحل نے صحت یابی کی دعا کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) معروف سماجی شخصیت رانا منظور احمد انتقال کرگئے تفصیل کے مطابق رانامحمد آصف آئرلینڈوالے کے داداجان ، رانا لیاقت علی کے والد محترم رانا منظوراحمد انتقال کرگئے جن کی نمازجنازہ چک نمبر680/21گ ب میں اداکی گئی جس میں سیاسی سماجی صحافتی شخصیات سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی جن کی رسم قرآن خوانی 23نومبر کو چک نمبر680/21گ ب میں اداکی جائے گی مرحوم علاقہ کی ہردلعزیز سماجی شخصیت تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) بیلف کا چھاپہ پولیس کی تحویل میں محبوس شخص برآمد اے ایس آئی کے خلاف ڈی پی او کو کاروائی کا حکم تفصیل کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج محمد اظفر خان کے حکم پر عدالتی بیلف نے تھانہ پیرمحل میں چھاپہ مار کر زاہد علی اے ایس آئی کی تحویل میں غیر قانونی حراست میں محبوس غضنفر عباس عرف لڈ ولد شیر محمد ساکن چک184گ ب کو برآمد کرکے رہاکر دیا اور اے ایس آئی کے خلا ف محکمانہ کاروائی کے لیے ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کو حکم جاری کردیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار) میونسپل کمیٹی پیرمحل کی مخصوص نشستوں کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارو ں کی واضح اکثریت سے کامیابی پر اخبار فروش یونین پیرمحل کے عہدیداروں محمد ارشد صدیقی صدر سید جعفر شاہ چیئرمین ، چوہدری محمد سلیم جنرل سیکرٹری کی مبارکباد تفصیل کے مطابق چوہدری خالد سردار امیدوار برائے چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل کی قیادت میں میونسپل کمیٹی پیرمحل کی مخصوص نشستوں کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارو ں کی واضح اکثریت سے کامیابی پر اخبار فروش یونین پیرمحل کے عہدیداروں محمد ارشد صدیقی صدر سید جعفر شاہ چیئرمین ، چوہدری محمد سلیم جنرل سیکرٹری ، راناشمشاد علی سرپرست سپورٹران رانا محمد یونس ، شوکت علی ،ملک شہزاد ،انور برف والے نے مبارکباددیتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا تحصیل پیرمحل کی ترقی کے لیے مسلم لیگ ن کے گروپ کی کامیابی کو اہم قرار دیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) پنجاب حکومت کا بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو ایک ہزار روپے ماہانہ وظیفہ کا منصوبہ ٹھپ لاکھوں روپے خورد برد ،، چند ماہ کے بعد رقم کی ادائیگی بند بھٹہ مزدور سخت مسائل کاشکار تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت نے سوفیصد شرح خواندگی کے پیش نظر پنجاب بھر میں بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو مشقت پر لگانے کی بجائے سکول یونیفارم اور کتابیں بستہ فری دینے کے ساتھ ایک ہزار روپے ماہانہ وظیفہ مقرر کیا ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہزاروں بھٹہ مزدوروں کے بچے رجسٹر ڈ کیے گئے جنہیں چند ماہ وظیفہ کی رقم ملی مگر اس کے بعد وظیفہ کی ادائیگی بند کردی جس سے پنجاب حکومت کا سوفیصد شرح خواندگی کا خواب سرخ فیتے کی نذر ہونے سمیت بھٹہ مزدوروںنے غربت سے تنگ آکر دوبارہ اپنے بچوں کو محنت مزدوری پر لگالیا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جب رقم ملے گی تو ہم گھر گھر جاکر ادائیگیاں کریں گے جبکہ والدین کا کہنا کہ اگر حکومت نے ہمارے ساتھ مذاق ہی کرنا توہمارے بچوں کو حالات پر چھوڑ دیتے وہ کم ازکم ہمار ے ساتھ روزی روٹی میں ہمارا ساتھ تو دیتے تھے حکومت کو ہمارے بچوں کے مستقبل کے لیے ماہانہ کی بنیاد پر وظیفہ کے سلسلہ کو جاری رکھنا چاہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) کروڑوں روپے خرچ کرکے اپ گریڈکیے جانے والے سرکاری ہسپتال میں ہرقسم کے آپریشن کی سہولت ناپید وزیر اعلی ٰ پنجاب میاں شہباز کا عوام کو علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے کا خواب ادھورا ایک ڈاکٹر سینکڑوں مریضوں کے علاج معالجہ کے ناکافی مکینوں کا ضلعی انتظامیہ کی غفلت اور بے حسی کے خلاف سخت احتجاج تفصیل کے مطابق پیرمحل سول ہسپتال جس کو ہیڈسندھنائی سے لیکر تھانہ اروتی تھانہ پیرمحل اور تھانہ چٹیانہ حدودکے قرب وجوار کے گائوں کے مکینوں سمیت 75کلومیٹر کی حدود میں واقع سینکڑوں دیہاتوں کے لوگوں کے قائم واحد ہسپتال میں علاج معالجہ کے روزانہ سینکڑوں ہزاروں کی تعداد میں مریض لائے جاتے ہیں سواکروڑ روپے لاگت سے سول ہسپتال پیرمحل کی اپ گریڈیشن کرکے بیس بیڈ فراہم کیے گئے مگر ان تمام امور کو چلانے کے لیے دو ڈاکٹر سے کام لیا جارہاہے جبکہ لیڈی ڈاکٹر عرصہ دراز سے تعینات نہ ہونے کے باعث خواتین مریضوں کو علاج معالجہ میڈیکل لیگل کے ٹوبہ ٹیک سنگھ اور کمالیہ ریفرکردیاجاتاہے فیصل آباد ملتان روڈ پر واقع ہونے سے آئے روز حادثات کے باعث زخمیوں کو اسی ہسپتال میں لایا جاتا ہے مگر محدو د وسائل کے باعث انہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال ریفر کیا جاتا ہے جس سے اکثر مریض راستے میں ہی دم توڑ جاتے ہیں کچھ عرصہ قبل ایک روپے پرچی پر علاقہ کے مکینوں کو ہر قسم کے آپریشن کی سہولت مہیا کی گئی تھی مگر تھوڑے ہی عرصہ بعد لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے اور ضلعی ہیلتھ انتظامیہ کی لاپرواہی کے باعث نہ صرف ہر قسم کے آپریشن بند ہوگئے جس سے مستحق اور نادار مریض پرائیویٹ کلینکوں کے رحم وکرم پر چھوڑدیے گئے میاں طارق فرید سماجی شخصیت نے وزیرا علٰی پنجاب میاں شہباز شریف ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کمشنرفیصل آباد ،ای ڈی او ہیلتھ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیاکہ فی الفور پیرمحل میں لیڈی ڈاکٹر تعینات کرکے آپریشن کی تمام سہولیات مقامی طور پر فراہم کی جائیں علاوہ ازیں ہسپتال میں مریضو ں کو دی جانے والی ادویات کے معیار اور کوالٹی کو چیک کیاجائے تاکہ حکومت پنجاب کی طرف سے مختص کیاجانے والے بجٹ کا عوام کو خاطر خواہ فائدہ ہوسکے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار )ا ے سی پیرمحل کا ڈی ڈی ایچ او کے ہمر اہ آرایچ سی سندھلیانوالی کا دورہ میڈیسن سٹور کی چیکنک سٹاک اور مریضوں کو مہیا کی جانے والی ادویات کاریکارڈ چیک کیا تفصیل کے مطابق حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ہمراہ ، ڈاکٹرباہلک علی ، اسحاق شاہ فوڈ انسپکٹر کے آرایچ سی سندھلیانوالی میں اچانک دورہ کرکے ان ڈور او رآئوٹ ڈور وارڈ کو چیک کرکے مریضوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی انہوںنے میڈیسن سٹور کی چیکنک کرکے سٹاک اور مریضوں کو مہیا کی جانے والی ادویات کاریکارڈ چیک کیا اور ہسپتال میں صحت وصفائی اور عملہ کی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ان ڈور اور آئوٹ ڈور وارڈ میں مریضوں کو نئی اورصاف چادریں مہیا کرنے کی ہدایات بھی دی
پیرمحل ( نامہ نگا ر) سانپ کے کاٹنے سے کھیتوں کو پانی لگاتاشخص جاں بحق تفصیل کے مطابق چک نمبر307گ ب کا رہائشی عبدالشکور ولد رحمت علی جوکہ کھیتوں کو پانی لگارہا تھاکہ زہریلے سانپ کے کاٹنے سے شدید زخمی ہوگیا جس کو ہسپتال میں طبی امد اد دی گئی مگر وہ جانبر نہ ہوسکا جاں بحق ہوگیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگا ر) سرمایہ دارانہ جمہوریت قومی بحرانوں کی روٹ کاز ہے،اس نام نہاد جمہوری نظام نے پاکستان میں مفلس کومفلس تراورامیرکوامیر تربنادیا۔اس جعلی جمہوریت نے قومی معیشت کاخون چوس لیا ۔عوام یادرکھیںمغرب برانڈ جمہوریت مشرق میں کامیاب نہیں ہوسکتی ، ہمارے ملک میں ہرانے اور نئے شکاریوں نے اپنے اپنے جال بچھارکھے ہیں عوام چوکس رہیں۔عوام گلی محلے کے معاملات کی بجائے قومی سوچ کے تحت ملک سے محبت کرنے والی جماعتوں کی حمایت کریں ان خیالات کا اظہار ممتاز دولتانہ ضلعی راہنما کسان ونگ نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اس جمہوریت کی ڈوریاں سرمایہ داروں کے ہاتھوں میں ہیں اورانہوں نے اپنے مفادکیلئے ہمارے ہاںموروثی سیاست کاراستہ ہموار کیا۔جمہوریت کیلئے قربانیاں ہربارصرف عوام دیتے ہیں مگراس کے ثمرات پرہمیشہ صرف سرمایہ دارسیاستدانوں نے اپناکاحق جمایا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرمایہ داراشرافیہ نے کبھی عام آدمی کوشریک اقتدارنہیں کیااورنہ کبھی کرے گی سرمایہ دارسیاستدان ،صنعتکاراوروڈیرے ملک وقوم سے مخلص نہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام اپنے اور مادروطن کے روشن مستقبل کیلئے اپنی صفوں میں سے باکرداراورباضمیر نمائندے تلاش کریں۔جس وقت تک پاکستان میں سرمایہ دارانہ جمہوریت کاوجودباقی ہے ،سرمایہ دارسیاستدانوں کے ہاتھوں عام آدمی استعمال اوراس کااستحصال ہوتا رہے گااورملک بدستور بحرانوں کا شکار رہے گا
پیرمحل (نامہ نگار) اسلامی جمہوریت کے تحت متناسب نمائندگی کا نظام اپنایا جائے سیاسی جماعتوں کے راہنماؤں و حکمرانوں کی تعیشات اورشاہ خرچیوں کی بدولت قدرتی دولت سے مالامال ملک بحرانوں کا شکار ہوا سیاسی حکومتی جماعتوں کی طرف سے زرکثیر خرچ کرکے بڑی بڑی ریلیاں ناجائزہڑتالیں،توڑپھوڑ،گھیراؤ،جلاؤ،دھرنوں،مظاہروں،ہنگاموں،کشت وخون، بلاجوازجلسوں، گاڑیوں وکاروں پرلمبے لمبے جلوسوں،نام نہاد خوشی اور استقبالیوں میں فائرنگ سے ملکی سرمایہ صرف ہونے سے ملک بے روزگاری اور معاشی بدحالی کاشکا رہوا ان خیالات کا اظہار خان شوکت علی بلوچ امیدواربرائے صوبائی اسمبلی نے پرہجوم پریس کانفرنس میں کیا انہوںنے کہا سیاسی جماعتوں کا منشور اقتدار کا حصول ہے حکومتی جماعت سمیت تمام بڑی بڑی سیاسی جماعتوںنے ملک میں موجود بے روزگاری مہنگائی سمیت ہرقسم کے بحرانوں کو ختم کرنے کی بجائے قیمتی بورڈوںکی تنصیب ،پارٹیوں، استقبالیوں پر لاکھوں کروڑوں اربوں روپے خرچ کردیے مگر پسی ہوئی قوم کے لیے کسی بھی سیاسی جماعت کے سربراہ کے پاس بہتری کا کوئی ایجنڈا موجودنہیں انہوںنے کہا تمام سیاسی پارٹی سربراہوں و دیگر لیڈروں کو خود نمائی،خود پسندی،غیر ضروری پبلسٹی،غریب عوام اورپارٹی ورکرز کولیڈرپرستانہ عملوں کی ترغیب دینے کی بجائے ملک کو عملی طورپر بحرانوں سے نجات کے لیے واضح پالیسی کی کوشش کرناہوگی انہوںنے کہا ملک کے تمام قومی ادارے عملابند ہوچکے ہیں حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان ملک کو جمود کا شکار کرنے والے عوامل کو دورکرنے کی بجائے اقتدار کے حصول کے لیے بلاجواز سرمایہ خرچ کرکے ملک کو مزید مسائل سے دوچار کرکے پاکستان کی مشکلات میں اضافہ کررہے ہیں انہوںنے کہا ،سیاسی جماعتوں کے راہنماؤں و حکمرانوں کی تعیشات اورشاہ خرچیوں جیسے کاموں کو ترک کرکے خود پسندیوں و اناپرستیوں سے نجات حاصل کرکے ملک وقوم کی جان چھڑائی جائے گی انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسلامی جمہوریت کے تحت متناسب نمائندگی کا نظام اپنایا جائے ملک کے تمام طبقات ،مزدور،کسان ،طلبائ،صحافی ،محنت کشوں و دیگر کیلئے آبادی کے مطابق اسمبلیوں میں نششتیں مخصوص کی جائیں تاکہ تمام طبقے اپنے اپنے طبقے کے مسائل کے حل کے لیے اسمبلی میں آواز بلند کرسکیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار )ڈاکٹر عارف سلیم عارف ڈائریکٹر ریجنل سروس اسلام آبادکی صحت یابی کی دعا ،،تفصیل کے مطابق ڈاکٹر عارف سلیم عارف ڈائریکٹر ریجنل سروس اسلام آبادجن کا بائی پاس ہورہا ہے ڈپٹی ہیڈماسٹرگورنمنٹ ہائی سکول نمبر1پیرمحل عبدالرزاق صاحب ،جملہ اساتذہ سٹاف اور پریس کلب پیرمحل عہدیداران صدرراناشاہدالرحمن جنرل سیکرٹری رانا محمدا شرف ، میاں سرپرست میاں اختر علی نائب صدرمیاں اختر حسین ،سینئر نائب صدر محمد سلیم گل وممبان پریس کلب پیرمحل نے صحت یابی کی دعا کی
پیرمحل ( نامہ نگار ) معروف سماجی شخصیت رانا منظور احمد انتقال کرگئے تفصیل کے مطابق رانامحمد آصف آئرلینڈوالے کے داداجان ، رانا لیاقت علی کے والد محترم رانا منظوراحمد انتقال کرگئے جن کی نمازجنازہ چک نمبر680/21گ ب میں اداکی گئی جس میں سیاسی سماجی صحافتی شخصیات سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی جن کی رسم قرآن خوانی 23نومبر کو چک نمبر680/21گ ب میں اداکی جائے گی مرحوم علاقہ کی ہردلعزیز سماجی شخصیت تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) بیلف کا چھاپہ پولیس کی تحویل میں محبوس شخص برآمد اے ایس آئی کے خلاف ڈی پی او کو کاروائی کا حکم تفصیل کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج محمد اظفر خان کے حکم پر عدالتی بیلف نے تھانہ پیرمحل میں چھاپہ مار کر زاہد علی اے ایس آئی کی تحویل میں غیر قانونی حراست میں محبوس غضنفر عباس عرف لڈ ولد شیر محمد ساکن چک184گ ب کو برآمد کرکے رہاکر دیا اور اے ایس آئی کے خلا ف محکمانہ کاروائی کے لیے ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کو حکم جاری کردیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) میونسپل کمیٹی پیرمحل کی مخصوص نشستوں کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارو ں کی واضح اکثریت سے کامیابی پر اخبار فروش یونین پیرمحل کے عہدیداروں محمد ارشد صدیقی صدر سید جعفر شاہ چیئرمین ، چوہدری محمد سلیم جنرل سیکرٹری کی مبارکباد تفصیل کے مطابق چوہدری خالد سردار امیدوار برائے چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل کی قیادت میں میونسپل کمیٹی پیرمحل کی مخصوص نشستوں کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارو ں کی واضح اکثریت سے کامیابی پر اخبار فروش یونین پیرمحل کے عہدیداروں محمد ارشد صدیقی صدر سید جعفر شاہ چیئرمین ، چوہدری محمد سلیم جنرل سیکرٹری ، راناشمشاد علی سرپرست سپورٹران رانا محمد یونس ، شوکت علی ،ملک شہزاد ،انور برف والے نے مبارکباددیتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا تحصیل پیرمحل کی ترقی کے لیے مسلم لیگ ن کے گروپ کی کامیابی کو اہم قرار دیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل( نامہ نگار ) پنجاب حکومت کا بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو ایک ہزار روپے ماہانہ وظیفہ کا منصوبہ ٹھپ لاکھوں روپے خورد برد ،، چند ماہ کے بعد رقم کی ادائیگی بند بھٹہ مزدور سخت مسائل کاشکار تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت نے سوفیصد شرح خواندگی کے پیش نظر پنجاب بھر میں بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو مشقت پر لگانے کی بجائے سکول یونیفارم اور کتابیں بستہ فری دینے کے ساتھ ایک ہزار روپے ماہانہ وظیفہ مقرر کیا ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہزاروں بھٹہ مزدوروں کے بچے رجسٹر ڈ کیے گئے جنہیں چند ماہ وظیفہ کی رقم ملی مگر اس کے بعد وظیفہ کی ادائیگی بند کردی جس سے پنجاب حکومت کا سوفیصد شرح خواندگی کا خواب سرخ فیتے کی نذر ہونے سمیت بھٹہ مزدوروںنے غربت سے تنگ آکر دوبارہ اپنے بچوں کو محنت مزدوری پر لگالیا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جب رقم ملے گی تو ہم گھر گھر جاکر ادائیگیاں کریں گے جبکہ والدین کا کہنا کہ اگر حکومت نے ہمارے ساتھ مذاق ہی کرنا توہمارے بچوں کو حالات پر چھوڑ دیتے وہ کم ازکم ہمار ے ساتھ روزی روٹی میں ہمارا ساتھ تو دیتے تھے حکومت کو ہمارے بچوں کے مستقبل کے لیے ماہانہ کی بنیاد پر وظیفہ کے سلسلہ کو جاری رکھنا چاہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل( نامہ نگار ) کروڑوں روپے خرچ کرکے اپ گریڈکیے جانے والے سرکاری ہسپتال میں ہرقسم کے آپریشن کی سہولت ناپید وزیر اعلی ٰ پنجاب میاں شہباز کا عوام کو علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے کا خواب ادھورا ایک ڈاکٹر سینکڑوں مریضوں کے علاج معالجہ کے ناکافی مکینوں کا ضلعی انتظامیہ کی غفلت اور بے حسی کے خلاف سخت احتجاج تفصیل کے مطابق پیرمحل سول ہسپتال جس کو ہیڈسندھنائی سے لیکر تھانہ اروتی تھانہ پیرمحل اور تھانہ چٹیانہ حدودکے قرب وجوار کے گائوں کے مکینوں سمیت 75کلومیٹر کی حدود میں واقع سینکڑوں دیہاتوں کے لوگوں کے قائم واحد ہسپتال میں علاج معالجہ کے روزانہ سینکڑوں ہزاروں کی تعداد میں مریض لائے جاتے ہیں سواکروڑ روپے لاگت سے سول ہسپتال پیرمحل کی اپ گریڈیشن کرکے بیس بیڈ فراہم کیے گئے مگر ان تمام امور کو چلانے کے لیے دو ڈاکٹر سے کام لیا جارہاہے جبکہ لیڈی ڈاکٹر عرصہ دراز سے تعینات نہ ہونے کے باعث خواتین مریضوں کو علاج معالجہ میڈیکل لیگل کے ٹوبہ ٹیک سنگھ اور کمالیہ ریفرکردیاجاتاہے فیصل آباد ملتان روڈ پر واقع ہونے سے آئے روز حادثات کے باعث زخمیوں کو اسی ہسپتال میں لایا جاتا ہے مگر محدو د وسائل کے باعث انہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال ریفر کیا جاتا ہے جس سے اکثر مریض راستے میں ہی دم توڑ جاتے ہیں کچھ عرصہ قبل ایک روپے پرچی پر علاقہ کے مکینوں کو ہر قسم کے آپریشن کی سہولت مہیا کی گئی تھی مگر تھوڑے ہی عرصہ بعد لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے اور ضلعی ہیلتھ انتظامیہ کی لاپرواہی کے باعث نہ صرف ہر قسم کے آپریشن بند ہوگئے جس سے مستحق اور نادار مریض پرائیویٹ کلینکوں کے رحم وکرم پر چھوڑدیے گئے میاں طارق فرید سماجی شخصیت نے وزیرا علٰی پنجاب میاں شہباز شریف ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کمشنرفیصل آباد ،ای ڈی او ہیلتھ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیاکہ فی الفور پیرمحل میں لیڈی ڈاکٹر تعینات کرکے آپریشن کی تمام سہولیات مقامی طور پر فراہم کی جائیں علاوہ ازیں ہسپتال میں مریضو ں کو دی جانے والی ادویات کے معیار اور کوالٹی کو چیک کیاجائے تاکہ حکومت پنجاب کی طرف سے مختص کیاجانے والے بجٹ کا عوام کو خاطر خواہ فائد ہ ہوسکے

Pirmehal News

Pirmehal News