پیرمحل کی خبریں 15/1/2017

Pirmahal Bar

Pirmahal Bar

پیرمحل (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹوبہ ٹیک سنگھ نے تحصیل کچہری پیرمحل کی چاردیواری اور نقول ایجنسی نقول برانچ کا افتتاح کر دیا بنچ اور بار کے تعاون سے ہی عوام کو انصاف کی فراہمی ممکن ہے انصاف کی فراہمی میں بنچ کی طرف سے ہرممکن تعاون کیاجائے گا پیرمحل ضلع کی واحد بار ہے جو سالانہ ڈنر کا اہتمام کرتی ہے بار کے صدر چوہدری عبدالجبار جٹ ایڈوکیٹ کاکردار مثالی رہا ان خیالات کا اظہار پیرمحل بار کونسل کے سالانہ ڈنر کی پروقارتقریب میں چوہدری محمد نواز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹوبہ ٹیک سنگھ نے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا بارایسوسی ایشنوں کے الیکشن ملک کے دیگر جمہوری اداروں کے لیے ایک مثال ہے جس میں ایک سال کے لیے عہدیداروں کا چنائو کرکے شفاف قیادت کو سامنے لاکر بار اور وکلاء کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیاجاتا ہے چوہدری عبدالجبار جٹ ایڈوکیٹ صدر پیرمحل بار کونسل نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹوبہ ٹیک سنگھ کی طرف سے تحصیل کچہری پیرمحل کی چاردیواری اور نقول ایجنسی نقول برانچ کا افتتاح کرکے وکلاء کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر بنچ کا شکریہ اداکیا اور جلد سے جلد خزانہ کی تحصیل پیرمحل کو فراہمی کا مطالبہ کیا اس موقع پر ایڈیشنل سیشن جج پیرمحل اظفر خان سینئر سول ججز اعجازحسین سجاول خان ، سہیل انجم ،نعیم انجم فراز اسسٹنٹ کمشنرپیرمحل حافظ محمد نجیب ، ڈی ایس پی مہر سعید ، چوہدری منظر حفیظ تحصیلد ار پیرمحل ، غلام حسین کاٹھیہ اے ڈی ایل آر سمیت وکلاء صحافیوں نے کثیرتعداد میں عشائیہ میں شرکت کی نقابت کے فرائض رانا سعید احمد رضا خان ایڈوکیٹ جائنٹ سیکرٹری نے ادا کیے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) نامعلوم چور مسجد کے اند رسے موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے تفصیل کے مطابق چک نمبر671/12گ ب کا رہائشی علی شہزاد ولد محمد اسماعیل اپنی موٹرسائیکل نمبرTSL-16-8525 قسم سی ڈی 70 ماڈل2016 ئ انجن نمبر8494895چیسز نمبر11240737 مالیت64ہزارروپے مسجد جامع محمد ی چک نمبر671/12گ ب کے اندر کھڑی کرکے مسجدمیں نمازجمعہ پڑھنے کے اندر چلاگیاجس کو نامعلوم چوروںنے چوری کرلیا چک نمبر721گ ب کے رہائشی نوشیر ولد امیر کی بھینس مالیت 40ہزارروپے نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ379ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) منشیات فروش گرفتار مقدمہ درج تفصیل کے مطابق تھانہ پیرمحل پولیس نے مخبر کی اطلاع پر منشیات فروش نوید ولد عبدالمجید ساکن چک نمبر680/21گ ب کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے چرس 130گرام برآمد کرکے زیر دفعہ9Bت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Pirmahal

Pirmahal

پیرمحل (نامہ نگار) اشٹام فروشوں کے حقوق کے لیے کوشاں ہے تحصیل کچہری میں اشٹام فروشوں کے لیے جگہ مختص کی جائے ان خیالات کا اظہارعثمان یٰسین صدر انجمن اشٹام فروش یونین تحصیل پیرمحل کے اعزاز میں پروقار ظہرانہ میں کیا انہوںنے کہا حکومت کو ریونیو کی مد میں لاکھوں روپے ماہانہ دینے والا اشٹام فروش مسائل کے بھنور میں پھنس کر رہ گیا حکومت پنجاب کا ای سسٹم منصوبہ اشٹام فروشوں کی کاوش سے کامیاب کامران ہوگا حکومت پنجاب اس منصوبہ کو بناتے وقت اگر اشٹام فروش کو اس کا حصہ بنا تے تو ای سسٹم میں زیادہ کامیاب نتائج حاصل ہوسکتے تھے مگر نہ جانے کیوں کروڑوں روپے ماہانہ ریونیو فراہم کرنے والے اشٹام فروشوں کو اس منصوبہ سے یکسر لاتعلق کردیا گیا انہوںنے کہا تحصیل پیرمحل کمپلیکس میں اشٹام فروشوں کے جگہ مختص کی جائے تاکہ تحصیل کچہری میں آنے جانے والے سائلین کو تحصیل کے اندر اشٹام کی دستیابی ہوسکے اس موقع پر رانا محمد اشرف ، سید محمود شاہ ، عامر حفیظ ، میاں عابد ، عبدالجبار عثمان جوہر محمد سلیم ، رائو سجا د اسلم محمد افضل مغل محمدا شرف ، نوید پرنس ماسٹر محمد رمضان ، ملک عبدالرحمن ، سمیت کثیر تعداد میں اشٹام فروشوں نے شرکت کی