پیرمحل کی خبریں 6/2/2018

Protest

Protest

پیرمحل (نامہ نگار) یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے جماعت اسلامی پیرمحل کے زیر اہتمام غلہ منڈی سے اللہ والا چوک تک ریلی نکالی گئی تفصیل کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ سے پیرمحل میں بھی یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت امیرجماعت اسلامی پیرمحل رانا غلام عباس، اسلم مجاہد، نعیم اختر جانباز، ملک کوکب،ریاض سرگانہ، محمد احمد ایڈوکیٹ،حاجی رمضان ، محمدعالم گیر مجاہدنے کی ریلی میں ہر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور جھنڈے اٹھا رکھے تھے رانا غلام عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پوری قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اور انہیں استصواب رائے کا حق ملنے تک سفارتی اور اخلاقی تعاون جاری رکھا جائے گا۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ریاستی جبر میں اضافہ تشویشناک ہے ،کشمیریوں پر مظالم سے نظر ہٹانے کیلئے بھارت کبھی کنٹرول لائن اور کبھی ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کرتا ہے لیکن اس کے یہ ہتھکنڈ ے اب نہیں چلیں گے۔ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا محمد اسلم مجاہد نے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور اقوام متحدہ کشمیر میں ہونے والے مظالم اور جارحیت کا نوٹس لے، ریلی کے شرکاء نے بھارت مخالف اور کشمیریوں کے حق میں نعرے لگائے ریلی اللہ والا چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ایس ایچ او ملک اسد عباس کی قیادت میں پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے

پیرمحل (نامہ نگار) کشمیر میں ظلم اور بربریت کی داستان دہائیوں سے جاری ہے مگر دنیا کا ضمیر سویا ہوا ہے ان خیالات کااظہار ہنما پاکستان تحریک انصاف ائر مارشل (ر)سید اظہر حسن شاہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کو اپنے قراردادوں سے دیا ہوا حق کب منوائے گی تاکہ خطے میں لوگ سکھ کا سانس لیں۔ کشمیری بھائوں پر ظلم کی سخت مذمت کرتے ہیں اور ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی طور پر جد و جہد کی بھرپور حمایت کرتے رہیں گے۔

پیرمحل (نامہ نگار) اقوام متحدہ کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق لے دے، بھارت فوری طور پر ظلم و بربریت بند کرے ان خیالات کااظہار امیدوار صوبائی اسمبلی بیگم صائمہ مخدوم علی رضا شاہ نے کہا ہے یہ اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کشمیری عوام کو حق استصواب رائے لے دینا، اقوام متحدہ میں پیش کی گئی قرارداد کے مطابق عمل نہ ہونا ظلم کے مترادف ہے، عالمی طاقتوں کا بھارت کے آگے بے بسی کی تصویر بن جانا اس کیساتھ ظلم میں شریک ہونے کے برابر ہے، انڈیا پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیاں کر کے وطن عزیز کو غیر مستحکم کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔ پاکستان قوم کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ مانتی ہے ، جسے دشمنوں سے آزاد کروائے بغیر پاکستان کا وجود نامکمل ہے۔

پیرمحل (نامہ نگار) چئیرمین میونسپل کمیٹی چوہدری خالد سردار کا ممبرا ن ہمراہ شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ کیا تفصیل کے مطابق چیئر مین میونسپل کمیٹی چوہدری خالد سردار نے سید مقبول حسین شاہ اور حافظ عبید ارشد کے ہمراہ علی رضا ٹاون،غریب آباد اضافی بستی ریلوے سٹیشن ،بلال ٹاؤن، اپر کالونی، شادمان کالونی عقب لاری اڈہ، صدربازار،غلہ منڈی اور وارڈ نمبر 17 میں جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ کیا چوہدری خالد سردار نے کہا کہ پیر محل شہر کو مثالی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کی کوشش کر رہے ہیں عوام کا تعاون بھی کسی تعریف کا محتاج نہیں شہر میں جاری ترقیاتی کاموں میں عوام کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جلد ہی پیرمحل شہر خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہو گا