پیرمحل کی خبریں 29/10/2014

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) سابقہ وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کی خصوصی گرانٹ سے پیرمحل میں بے نظیر پارک کی تعمیر کے لئے پانچ کروڑ 62لاکھ روپے کی خطیر لاگت سے یہ پارک ایک سال کی مدت میں مکمل ہو نا تھا۔ لیکن دو سال کا عرصہ گرزنے کے باوجود یہ پارک پایہ تکمیل تک نہ پہنچاسکا۔ تفصیلات کے مطابق دو سال قبل اس وقت کے وزیر اعظم سید یو سف رضا گیلانی نے پیپلزپارٹی کے سنٹرل ایگزیگٹو کمیٹی کے رکن اور سابق وزیر اطلاعات خا لد احمد خان کھر ل کو راضی کر نے کے لئے پانچ کروڑ 62لاکھ روپے کی خطیر رقم سے پیرمحل کے شہر یوں کے لئے بے نظیر پارک کا تحفہ دیا تھا۔ اس پارک کا ٹھیکہ میاںمحمد اجمل نامی ٹھیکیدار نے لیا اور اس نے فور ی طور پر کام شروع کروادیا۔ اس نے ایک پختہ سڑک، پارک کی چار دیواری، کمرہ جات، اور جھیل، کیف ٹیریا، اور پید ل چلنے والوں کے لئے پختہ راستے اور گیٹ تعمیر کروایا جن پر 2کروڑ 12لاکھ روپے خرچ ہوئے، تقریبا ایک سال تک مذکورہ پارک کا تعمیراتی کام جاری ر ہا۔ بعدازاں محکمہ PWDنے اس کثیر المقاصد منصوبے اس بنا پر روک لیے کیونکہ اس منصوبے کے محرک خا لد احمد خان کھرل نے اچانک پیپلزپارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی اور یوں یہ منصوبہ ادھورا رہ گیا ۔ پیرمحل کے شہر ی اس اچھا منصوبہ سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ دریں اثناء بے نظیر پارک کے ٹھیکیدار مذکورہ سے موبائل فون پر رابطہ کیا گیا تواس نے کہا کہ ہماری کوشش تھی کہ اس منصوبہ کو بروقت پر مکمل کر لیا جائے لیکن خا لد خان کھرل کی اچانک سیاسی قلابازی سے یہ منصوبہ ہوا میں معلق ہو کر رہ گیا۔ شیخ محمد اکرم صدر پاکستان پیپلز پارٹی پیرمحل نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پیپلزپارٹی کی شہید قائد بے نظیر بھٹو کے نام سے منسوب بے نظیر پارک پیرمحل کی تعمیر کے لئے باقی ماندہ فنڈز ذاتی دل چسپی لے کر ریلیز کروائیںتاکہ پیرمحل کے شہری اس عوامی منصوبہ سے مستفید ہو سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے )نامعلوم افرادکی طرف سے موبائل فون پر صحافی کو دھمکیاں دینے والے کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق مقامی صحافی نیئرعباس شاہ کومسلسل موبائل فون پر دھمکی آمیزمیسج اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ پیرمحل پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) اشتہاری ملزموں کو پناہ دینے والے کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق مخبر نے اطلا ع دی ہے کہ اشتہاری ملزموںساجد عباس سکنہ 679/20گ ب، یوسف علی ولد ذوالفقار علی سکنہ 517گ ب اڈہ 680/21پر اشتہاری یوسف علی کا والد ذوالفقار اپنے بیٹے کو خرچاداور کپڑے دے رہا تھا کہ پولیس کو دیکھتے ہی موٹر سائیکل پر بیٹھ کر بھا گ گیاتھانہ پیرمحل پولیس نے ملزم ذوالفقار کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے )ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بنیادی مرکزصحت کوٹ پٹھانہ میں تعینات ہیلتھ نیوٹریشن کو ملازمت سے برطرف اور سنیٹری ورکر کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کا حکم دیا تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 741گ ب میں قائم بنیادی مرکز صحت کوٹ پٹھانہ میں تعینات ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر امیتاز احمداور سینٹری ورکر فیاض پٹھان کے خلاف علاقہ کے لوگوں نے اس کی غیراخلاقی حرکات کے خلاف افسران بالا کو درخواست گزاری تھی، جس پر کاروائی کرتے ہوئے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی انہوں نے الزامات کی تحقیقات کے بعد امیتاز احمد کو نوکری سے فارغ کر نے اور آئندہ کنٹریکٹ نہ دینے کی سفارش کی جس پرڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شفیق خاں نے امتیاز احمد ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائز
کو ملازمت سے فارغ اور سینٹری ورکر کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کر نے کا حکم دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے ) بنیادی مرکزصحت کوٹ پٹھانہ میں تعینات ڈاکٹر کو سنگین نتائج کے دھمکیاں دینے والے کے خلاف متاثرہ ڈاکٹر نے ڈی ایس پی کمالیہ کودرخواست گزاری دی ہے تفصیل کے مطابقیونین کونسل نمبر 65کے بنیادی مرکزصحت کوٹ پٹھانہ میں تعینات ڈاکٹر جواد حید ر کو نامعلوم افراد کی طرف سے سنگین نتائج کے دھمکیاں مل رہی تھی جس پر متاثرہ ڈاکٹر جواد حید ر نے نامعلوم افراد کے خلاف تحریری درخواست ڈی ایس پی کمالیہ کو گزاری ہے جس پر پولیس نے کاروائی عمل شروع کر دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے )طالب علم سکو ل ٹائم میں سکول سے فرار ہو کر شہر کے مختلف سنوکر کلبوں اور ویڈیو گیموں میں مصروف اساتذہ کی طلباء کے خلا ف کاروائی تفصیل کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1اور سکول نمبر 2کے اکثر طالب علم گھر سے یونینفارم پہن کر سکو ل آتے ہیں اور مناسب موقعہ پا کر شہر کے مختلف سنوکر کلبوں اور ویڈیو گیموں پر چلے جاتے ہیں، اطلاع ملنے پر پی ٹی ماسٹر محمد افضل اور ماسٹر شکیل احمد نے طلباء کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے درجنوں طالب علم کو واپس سکول لے آئے۔شہریوں حلقوں نے اس اقدام کو سراہا ہے

Pir Mahal Picture

Pir Mahal Picture