پیرمحل کی خبریں 25/8/2016

Pir Mahal News

Pir Mahal News

پیرمحل ( نامہ نگار) اراضی سنٹر پیرمحل میں آنے والے سائلین کو بلاامتیاز سہولتیں فراہم کرکے جلد سے جلد ان کے انتقال رجسٹری اور فرد ملکیت جاری کی جائے تمام نوٹیفائیڈ چکوک کاڈیٹاجلدازجلد کمپیوٹرائزکیاجائے اورموٹروے کی حدودمیں آنے والی زمین کے مالکان کی تصدیق کاعمل ترجیحی بنیادوں پرکیاجائے ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ذیشان شبیر رانا نے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب اراضی سنٹر پیرمحل کے دورہ پر غلام حسین کاٹھیہ اے ڈی ایل آر اور ماتحت عملہ کو ہدایات دیتے ہوئے کیا انہوں نے ریکارڈ کا معائنہ کیا اور فرد ملکیت و انتقالات کے لئے آنے والے اراضی مالکان سائلین سے سہولیات بارے دریافت کیا،انہوں نے سینٹرانچارج کوہدایت کی کہ اراضی ریکارڈسینٹرپرپینے کاٹھنڈاپانی ہمہ وقت موجودرہناچاہیے اورعوام سے انتہائی خوش اخلاقی سے پیش آیاجائے اور صفائی کے نظام کومزیدبہتربنایاجائے ،انہوں نے اس موقع پرہدایت کی کہ عوام کوہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں اورروزانہ کی بنیادپرڈیٹااپ ڈیٹ کیاجائے تاکہ آنے والے وقت میں عوام کو غلطیوں سے پاک اراضی کا ریکارڈ میسر آسکے۔
پیرمحل( نامہ نگار )محکمہ صحت اور تحصیل ڈرگ انسپکٹر کی غفلت یا لاپرواہی کے ہمراہ حکیموں عطائی ڈاکٹر وں نے حکمت کی آڑ میں متعددی بیماریاں پھیلانا شروع کردی درجنوں حکیم ، عطائی ڈاکٹر ، ہڈی جوڑ توڑ کے ماہرکے دعوے کرنے والوں کے خلاف کاروائی سے گریزاں تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات پر جعلی حکماء ،عطائی ڈاکٹر وں ہڈی جوڑ توڑ کے ماہروں کے خلاف مہم کا حکم دیا گیا مگر محکمہ صحت اور تحصیل ڈرگ انسپکٹر نے کاروائی کرنے کی بجائے باقاعدہ طورپر منتھلیاں طے کر کے عوام کو ان نیم حکیموں ، عطائی ڈاکٹروں ، ہڈی جوڑ توڑ کے ماہروں کے حوالے کررکھا ہے اگر کوئی شکایت کرے تو فرضی کاروائی کرکے خانہ پری کی جاتی ہے مگر عملی طورپر کوئی کاروائی نہ ہونے کے باعث ان عطائی ڈاکٹر وں باقاعدہ طورپر بڑے بڑے ہسپتال بناکر ان میں تنخواہ دار ڈاکٹر وں کے بورڈ لگاکر حساس قسم کے آپریشن کرنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جبکہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پیرمحل ڈاکٹر باہلک علی کا کہنا ہے کہ ہم نے کئی عطائیوں کے کلینک سیل کیے ہیں مگر یہ لوگ بااثر ہونے کے باعث اپنے کلینک ڈی سیل کرواکر ہمیں دھمکیاں دیتے ہیں سماجی فلاحی حلقوںنے نیم حکیموں، عطائی ڈاکٹر وں، ہڈی جوڑ توڑ کے ماہر وں کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) فاروق ستار کا پارٹی سے اپنے قائد کو الگ کرنا بھی حکومت اور سیکورٹی اداروں کی آنکھ میں دھول جھونکنا ہے الطاف سمیت تما م قیادت کا احتساب ہونا چاہئے اور مستقبل میں کوئی ” را” کا ایجنٹ بننے کی جرات نہ کرے ۔ان خیالات کا اظہار ممتازدولتانہ ضلعی راہنما کسان ونگ نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا ا لطاف حسین دہشتگردوں کا سربراہ ہے جو برطانیہ میں بیٹھ کر سرعام دہشت گردی کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار کا الطاف حسین کو پارٹی سے الگ کرنا بھی ایک ڈرامہ ہے ،پاکستان اور پاکستانی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کر کے الطاف حسین نے نہ صرف پوری قوم بلکہ خصوصاً اردو بولنے والے عوام کی دل آزاری کی ہے اور سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ برطانوی حکومت کہ ایسے سنگین جرم میں ملوث شخص کے خلاف نہ صرف برطانیہ میں قانونی کاروائی کرے بلکہ حکومت پاکستان کے طلب کرنے پر اس کے حوالے بھی کرے، پاکستان کی سالمیت کے خلاف کسی شخص کا برطانوی سرزمین کا استعمال قابل مذمت ہے الطاف حسین نے پاکستانیوں کی ہتک کر کے سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ۔ ملک میں انڈین لابی سرگرم ہے اسمبلیوں میں بیٹھ کر بھارت سے وفا کرتے ہوئے پاکستان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا جارہاہے۔ بھارت کی فنڈنگ پر پلنے والے بھارت کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ میڈیا دفاتر پر حملہ کرنے والے اور کروانے والے اب ”نامعلوم ” نہیں رہے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے تاکہ آئندہ کوئی اس کی جرأت نہ کرے۔ صحافتی اداروں کے تحفظ کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت سندھ حکومت کے ساتھ ملکر سندھ میں میڈیا ہائوسز کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنا رہی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار )چالیس سے زائد دیہات اور لاکھوں نفوس پر مشتمل پیرمحل شہر میں کامرس کالج بنایا جائے سماجی حلقو ں کا مطالبہ تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر جس کی آبادی لاکھوں نفوس پر مشتمل ہونے کے ساتھ اس کے ارد گرد سینکڑوں دیہات آباد ہے جس کے مکینوں کو تعلیم کے حصول کے لیے دوردراز کا سفر کرکے کمالیہ شہر یا ٹوبہ ٹیک سنگھ جانا پڑتا ہے جس وجہ سے طلبہ وطالبات کا تعلیم حاصل کرنے کا خواب ادھورارہ جاتاہے نامساعد حالات میں اگر کوئی طالب علم ان دوشہروں میں سے کسی ایک میں داخلہ لے لیتا ہے تو تکلیف دہ سفر کے باعث طلبہ وطالبات کا امتحان پاس کرنا ناممکن ہوتا ہے کیونکہ انہیں امتحان کی تیاری کے لیے وقت ہی نہیں مل سکتا جس وجہ سے طلبہ وطالبات کااعلٰی کارکردگی تو درکنار امتحان میں کامیاب ہونا معجزہ سے کم نہیں سماجی فلاحی تنظیموںنے وزیر اعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف سے اپیل کی کہ فی الفور پیرمحل شہر میں کامر س کالج بنایاجائے تاکہ موجودہ حکومت کا تعلیم دوست ہونے کا وعدہ پورا ہونے کے ساتھ علاقہ کے مکین تعلیم حاصل کرسکیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) شرح خواندگی کا نعرہ سوفیصد لگانے والی پنجاب حکومت فی الفور اسا تذہ کے مسائل حل کرے محمد انجم ضلعی نائب صدر پنجاب ٹیچر زیونین نے ان خیالات کا اظہار اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے کنوینس الائونس، ٹی اے ڈی اے اور ریٹائرمنٹ پر چھ ماہ کی بجائے ایک سال کی رخصت بمعہ تنخواہ و دیگر سہولیات و مراعات کا اعلان کیا تھا لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کی جانب سے دی گئی سہولیات و مراعات اور الائونسسز میں تاحال اضافہ نہیں کیا ہے جس سے سرکاری تعلیمی اداروں کے اساتذہ میں اضطراب اور بے چینی پھیل رہی ہے نیز یہی وجہ ہے کہ اساتذہ اپنے درپیش مسائل کے حل کے لیے احتجاج مظاہروں جیسے انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور ہوئے ہیں پنجاب بھر کے اساتذہ اپنے درپیش مسائل کے حل کے سلسلے میں گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصہ سے بازئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر درس و تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں مگر پنجاب حکومت نے اساتذہ کے مطالبات پر غورہی نہیں کیا گیاانہوںنے مطالبہ کیا کہ حکومت پنجاب آئی ٹی اساتذہ کی سرکاری سکولوں میں کمی کو فی الفورر دور کرے اور انہیں 1500روپے ماہانہ کمپیوٹر الائونس دیا جائے نیز تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں کمپیوٹرز لیب اور لیب اسسٹنٹ مقرر کیے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ پر امن طریقے سے افہام و تفہیم کے ساتھ اپنے درپیش مسائل کو حل کرانے پر یقین رکھتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) بڑے شہروں میں وارڈنوں کی تعیناتی چھوٹے شہروں پر ٹریفک پولیس کے فرشتے تعینات ریلوے پھاٹک لاری اڈا غوثیہ چوک پیرمحل میں ناکے ٹریفک کلیئر کروانے کی بجائے آنے جانے والے موٹرسائیکل سوار ٹریکٹرٹرالیوں لوڈ رگاڑیوں سے سرعام بھتہ وصولی نہ دینے پر چالان کی چٹ کاٹ کرہاتھ میں تھمانے کا کام جاری ٹارگٹ پورا کرنا ہے ٹریفک پولیس اہلکاروں کا جواب تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت نے ٹریفک پولیس کی روز بروز رشوت کی بڑھتی ہوئی کاروائیوں کے پیش نظر بڑے بڑے شہروں میں وارڈنز بھرتی کرکے ٹریفک کا نظام ان کے ہاتھ میں دے دیا جس سے ان شہروں میں تعینات ہونے والے ٹریفک پولیس اہلکار وں کو شاہی پولیس میں بھیجنے کی بجائے چھوٹے شہروں میں تعینات کردیا گیا جنہوںنے بڑے شہروں کی لوٹ مار کر چھوٹے شہروں میں تعینات ہوتے ہی دوبار ہ شروع کردیا اپنے فرائض کی انجام دہی کو چھوڑ کر چھوٹے شہروں سے اردگرد کے دیہا ت کو جانے والے چوراہوں پر ناکے لگا کر کام کاج کے لیے شہر آنے جانے والے دیہاتیوں جو کہ موٹرسائیکل سوار ، ٹریکٹر ٹرالی سوار اور زرعی جنس لانے والی لوڈر گاڑیوں کو چیکنگ کے بہانے روک کر ان سے زبردستی رقم وصولی کی جاتی ہے نہ دینے پر چالان کی چٹ ہاتھ میں تھمادی جاتی ہے جبکہ روٹ پر چلنے والی گاڑیوں سے باقاعدہ طورپر ماہانہ منتھلی وصول کی جاتی ہے جس کا ضلعی افسران کو علم ہونے کے باوجود کوئی تدارک نہ کیاجارہا ہے حالانکہ ٹریفک پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کی وجہ سے ہی ٹریفک وارڈنز کا محکمہ وجود میں آیا رانا شمشاد علی نے ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کا محاسبہ کیاجائے تاکہ ٹریفک پولیس پر عوام کا اعتماد بحال ہوسکے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) : نواحی گا وئں چک نمبر331گ ب نورپور کے رہایشی امجد علی کراچی آرمی ڈیوٹی کے دوران دہشتگردوں سے مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگئے ہیں شہید کی میت ان کے آبائی گائوں چکنمبر 331گ ب نورپور میں لائی جائے گی۔