پیرمحل (نامہ نگار) تحصیل کورٹس پیرمحل کے سبزہ زار میں سانحہ کوئٹہ کے شہدا کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی نماز جنازہ میں ججز وکلا پولیس اہلکاروں اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی تفصیل کے مطابق پیرمحل بار کے صدر عبدالجبار اور جنرل سیکرٹری مہر امان اللہ ہمجانہ کی طرف سے تحصیل کورٹس پیرمحل کے سبزہ زار میں سانحہ کوئٹہ کے شہدا کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی نماز جنازہ میں ججز وکلا پولیس اہلکاروں اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل( نامہ نگار ) چیف آفیسر سیکیورٹی ونگ کمانڈر حیدر بھٹی کا اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب، ڈی ایس پی مہر سعید ایس ایچ او چوہدری منیر کے ہمراہ رفیقی آئیر بیس کے ملحقہ دیہاتوں کے نمبرداروں اور کونسلروں سے خصوصی اجلاس شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھنے اور بیس سے ملحقہ علاقوں میں صفائی کا خیال رکھنے کی ہدایات تفصیل کے مطابق چیف آفیسر سیکیورٹی ونگ کمانڈر حیدر بھٹی نے اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب اور ڈی ایس پی مہر سعید اور ایس ایچ او چوہدری منیر اور چیف آفیسر نان ہیڈ کوارٹر طارق کمبوہ کے ہمراہ نمبرداروں سے خصوصی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج کے آپریشن سے بھاگ کر کچھ شر پسند ادھر آ سکتے ہیں جس سے کوئی حادثہ پیش آ سکتا ہے بغیر شناختی کارڈ کے کسی کو اپنے علاقہ میں نہ آنے دیں اور جن کے شناختی کارڈ نہیں ہیں انہیں جلد بنوایا جائے طیارے ہمارا قومی اثاثہ ہیں اس لئے بیس سے ملحقہ علاقوں میں صفائی کا خیال رکھا جائے سڑکوں پر حادثات کی روک تھام کے لئے اقدامات کئے جائیں اجنبی اور مشکوک افراد کے بارے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلع کیا جائے اپنے بچوں اور ان کی تعلیم پر کڑی نظر رکھیں انتظامیہ اور عوام کے درمیان تعلقات کو فروغ دیا جائے اپنے علاقے میں موجود اجنبی افراد کی فورا”تھانے میں اطلاع دیں اجلاس میں نمبرداروں کو ھدایت کی کہ کسی ملک دشمن سرگرمی دیکھیں تو اس کی اطلاع فی الفور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیں تاکہ جرائم پیشہ افراد کا بروقت قلع قمع کیاجاسکے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Speech
پیرمحل (نامہ نگار) رقص وسماع کی محفل میں شرکت کرنے پر ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کا تھانہ پیرمحل کے اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن تین اہلکاروں کو معطل کرکے مقدمہ درج تفصیل کے مطابق نوازش ولد محمد نواز قوم کھمان سکنہ چک 321گ ب کی شادی تھی اور رسم حنا تھی جسمیں کیو آر ایف کے پولیس ملازمین نثار احمد ولد قائم دین قوم جٹ چک 323ج ب قیام پور ۔ فہیم عباس ولد طالب حسین قوم کھمان سکنہ 321گ ب کھمانوالہ ۔ محمد عدنان ولد محمد افضل قوم راجپوت سکنہ چک 422ج ب معہ 3/4کس نامعلوم نے بھی شمولیت کی جنہوں نے ڈانسر لڑکیوں پر رقم نچھاور کی اور شارع عا م پر ڈانس کروایا۔نثار احمد ملزمان شارع عام پر ڈانس کروا اور رقم نچھاور کر تے ہوئے لوگوں کے جذبات مجروح کرتے ہوئے ارتکاب جرم 294 ت پ کے تحت تھانہ پیرمحل میں مقدمہ درج کرلیا اور عثمان اکرم گوندل ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے تھانہ پیرمحل میں تعینات تین اہلکاروں نثار احمد ،فہیم عباس ،محمد عدنان کو رقص وسماع کی محفل میں شرکت کرنے پر نوکری سے معطل کردیا شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کے خلاف محکمانہ کاروائی شروع کردی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل( نامہ نگار )محسن رضا نے درخواست برخلاف 2کس نامعلوم گزاری کہ مورخہ 22.10.16 بوقت 5بجیشام سائل ہمراہ کلیم جاوید بسواری موٹرسائیکل ہنڈا 125 مالیتی110000روپے پیرمحل آرہے تھے کہ نزد پمپ سے تھوڑی دور تھے الزام علیہان نے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل ، ایک عدد موبائل فون ، ضروری کاغذات چھین کر فرارہوگئے مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل( نامہ نگار ) تھانہ پیرمحل کا ایس ایچ او چوہدری منیر کی قیادت میں گرینڈ آپریشن دو شراب فروش گرفتاربھاری مقدار میں شراب برآمد مقدما ت درج تفصیل کے مطابق تھانہ پیرمحل پولیس نے شراب فروش محمد ندیم ولد غلام سرورقوم پٹھان سکنہ غوثیہ چوک بلال ٹائون مکان نمبر 304پیرمحل کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے دس لٹر شراب عبدالسمیع ولد محمد شفیع قوم راجپوت سکنہ Cپلاٹ پیرمحل سے 8لٹر شراب برآمد کرکے زیر دفعہ جرم 3/4امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل( نامہ نگار )محکمہ مال کے عملہ کی ملی بھگت ٹھیکیدار نے سرکاری رقبہ سے م ٹی اٹھاکر زیر تعمیر لاہور کراچی موٹروے کی بھرائی کرنا شروع کردی کروڑوں روپے کا صوبائی حکومت کو ٹیکہ بھرائی کی رقم ٹھیکیدار کو ہونے کے باوجود سرکاری رقبہ جات میں 20فٹ کے گڑھے ڈال کر مٹی اٹھاکر زیر تعمیر موٹروے کی بھرائی کی جارہی ہے فی الفور سرکاری رقبہ جات سے مٹی چوری بند کروائی جائے محمد اسلم گڈگور یا سماجی حلقے تفصیل کے مطابق چک نمبر321گ ب مربع نمبر19، مربع نمبر31مربع نمبر33مربع نمبر50سمیت سینکڑوں ایکڑ رقبہ ملکیتی صوبائی حکومت ہے اس رقبہ سے ٹھیکیدار ٹوبہ ٹیک سنگھ نے موٹر وے کراچی تالاہور کی بھرتی کے لیے عملہ فیلڈ محکمہ مال سے سازباز ہوکر سرکاری رقبہ سے مٹی اٹھاکر زیر تعمیر موٹروے کا بھرت ڈالا جارہا ہے جبکہ اس بھرت کا ٹھیکیدار نے حکومت سے کروڑوں روپے پیشگی وصول کررکھا ہے حالانکہ رقبہ صوبائی حکومت ہے جس کی مٹی کی ادائیگی نہیں ہونی چاہیے تھی اگر ادائیگی کی گئی ہے تو وہ خزانہ سرکارمیں جمع ہونا چاہیے تھی مگرٹھیکیدار نے کسی بھی ادائیگی خزانہ سرکار میں جمع نہ کروائی اس ادائیگی ہونے کے باوجود کروڑوں روپے مالیت کی مٹی سرکاری رقبہ جات سے سرعام چوری کرکے موٹروے بھرت میں استعمال ہورہی ہے جس کو کسی بھی ذمہ دار افسرنے نہ تو روکا نہ ہی کسی قسم کی کاروائی کی محمد اسلم گڈگور نے اعلیٰ حکام کو دی گئی درخواستوں میں کروڑوں روپے کی سرکاری رقبہ جات سے مٹی چوری کرنے پر ٹھیکیدار اور محکمہ مال کے ذمہ دار ان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے وصول کی گئی رقم بازیاب کرواکر خزانہ سرکار میں جمع کروانے کا مطالبہ کیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل( نامہ نگار ) دوکس نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل چھین لی مقدمہ درج تفصیل کے مطابق محسن رضا ولد عبدالشکور قوم راجپوت سکنہ مدینہ آباد کمالیہ اپنے ساتھی کلیم جاوید ولد خالد جاوید قوم راجپوت بسوارموٹرسائیکل ہنڈا 125CCرجسٹریشن نمبر TSL/8276ماڈل 2016انجن نمبر 8804135چیسسز نمبر EA286354مالیت110000/-روپے پیرمحل آ رہے تھے جب نزدیک چک نمبر 662/3گ ب نزد POپمپ سے تھوڑی دور تھے کہ دو کس نامعلو م ملزمان مسلح ہائے آتشیں اسلحہ بسواری موٹرسائیکل 125CCنمبر ی SLM/2761 نے موٹرسائیکل مالیت 110000/-روپے اور ایک عدد موبائل نوکیا 225اور پرس جس میں شناختی کارڈ ATMکارڈضروری کاغذات چھین لئے اور مسمی کلیم جاوید مذکور سے موبائی فون J7سام سنگ پر س اور شناختی کارڈ چھین لیا اور کمالیہ کی جانب فرار ہو گئے تھانہ پیرمحل پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلا ف مقدمہ درج کرلیا