پیر محل کی خبریں 24/12/2014

Mian Asad Hafeez

Mian Asad Hafeez

پیر محل (میاں اسد حفیظ سے) گیس کی شدید لوڈشیڈنگ جاری خواتین اور بچے بھوکے رہنے پر مجبور ہوٹلوں پر روٹی اور سالن خریدنے کے لئے لوگوں کا بے پناہ رش موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے روٹی کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا۔تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر اور گردونواح کے علاقوں میں گھریلو گیس کی شدید لوڈشیڈنگ جاری ہے صبح 5بجے سے رات 11بجے تک زیادہ تر رہائشی علاقوں میں گھریلو گیس بند رہتی ہے جس کی ضروریات پوری کرنے کے لئے ہوٹلوں سے روٹی اور سالن خریدنے پر مجبور ہیں اور ہوٹلوں پر بہت زیادہ رش دیکھنے میں آیا ہے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہوٹل مالکان نے بھی گنگا میں ہاتھ دھونہ شروع کر دیئے ہیں اور روٹی سالن کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) پیرمحل شہر اور گردونواح کے علاقوں میں غیر قانونی ایل پی جی گیس ایجنسیوں گیس ریفلینگ اور کھلے پٹرول کی فروخت سر عام جاری اور مقررہ ریٹ سے زیادہ قیمتی وصول کی جا رہی ہیں گیس 180سے 200روپے فی کلو پیٹرول 95سے 100روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے انتظامیہ اور محکمہ سول ڈیفینس کے عملہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے دکاندار کسی بھی احتیاتی تدابیر کے بغیر ری فلنگ جاری و ساری رکھے ہوئے ہیں جو کہ کسی بھی وقت بڑے جانی و مالی نقصان کا سبب بن سکتا ہے حفاظتی انتظامات کی عدم سہولت اور غیر تجربہ کار افراد بھرے سلنڈر سے دیگر چھوٹے سلنڈروں میں گیس منتقل کرتے ہیں جبکہ دکانوں پر لوگوں کا رش ہوتا ہے کہ ملک بھر میںگیس سلنڈروں کی اس ریفلینگ کو سرکاری طور پر ممنوع قرار دئیے جانے کے باوجود یہ کام پیرمحل میں دھڑے کے ساتھ جاری ہے عوامی ،سماجی حلقوں کا کہنا ہے اگر کوئی حادثہ رونما ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ سول ڈیفینس اور انتظامیہ پر ہو گئی ،غیر قانونی ایجنسیوں گیس ریفلینگ اور کھلے پٹرول کے خلاف کریک ڈائون کیا جائے اور ان کو آبادی سے دور منتقل کیا جائے تاکہ کسی بڑے سانحے سے بچایا جا سکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اشیاء صرف کی قیمتوں میں کمی نہ آ سکی سبزی فروٹ، گوشت، کریانہ بد ستور مہنگے داموں فروخت کا سلسلہ جاری تیل کی قیمتوں میں کمی سے غریبوں کو کوئی ریلیف نہ مل سکا پیرمحل کے عوامی اور شہری حلقوں کا پرائس کنٹرول کمیٹیاں متحرک کرنے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق پیرمحل میں مہنگائی کا جن قابو نہ ہو سکا حکومت کی طرف سے تیل کی قیمتوں اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کے باوجود مہنگائی کے اثرات کم نہ ہو سکے بازاروں میں سبزی، فروٹ، گوشت ، کریانہ ، گیس سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی مہنگے داموں فروخت جاری ہے انتظامیہ کی طرف سے قائم کی گئی پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی بازاروں میں بروقت اور ہفتہ وار چیکنگ نہ ہونے کا فائدہ اٹھا کر دوکاندار گرانفروشی میں مصروف ہیں جس کے باعث عام سفید پوش طبقے اور غریبوں کیلئے اشیائے ضروریہ خریدنا خواب بن کر رہ گیا ہے عوامی اور شہری حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے تیل کی قیمتوں کی اثرات سے عوام کو مستفید کرنے کے مطالبے کے ساتھ ساتھ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو متحرک کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) کرسمس کے موقع پر شادمان کالونی اور کتھیولک چرچ کے اطراف صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات مکمل کرلئے ہیں ان خیالات کااظہار طارق جاوید کمبوہ چیف آفیسرنے شادمان کالونی دورہ کرکے کرسمس کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا عملے کی کا رکردگی کی تعریف کرتے ہوئے مسیحی بھائیوں کو یقین دلا یا کہ کرسمس کے موقع پر پر شادمان کالونی اور کتھیولک چرچ کے اطراف صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات مکمل کرلئے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) 27 دسمبر پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دین ہے جس دن جمہوریت دشمن قوتوں نے جمہوریت کا قتل عام کیا شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو لوگوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں شہید جمہوریت کے ادھورے مشن کی تکمیل تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل پیرمحل صدرشیخ محمداکرم نے کہاکہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے عام غریب مزدور ، محنت کش اور جمہوریت کی بحالی کیلئے جنگ لڑتے ہوئے اپنی جان قربان کی ہم محترمہ بے نظیر بھٹو اور ذوالفقار علی شہید کے جانثار سپاہی ہیں جب تک پاکستان کے اندر حقیقی معنوں میں جمہوریت بحال نہیں ہوتی اور ملک سے غربت جہالت اور بے روز گاری کا خاتمہ نہیں ہوتا اس وقت تک محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے نظریے اور فلسفے پر عمل کرتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ بھٹو خاندان نے ملک کے اندر جمہویت ملکی سلامتی بقاء اور استحکام کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے جس کی دنیا بھر میں کہی مثال نہ ملتی ہے انہوں نے کہا کہ 27 دسمبر کو جمہوریت دشمن قوتوں نے جمہوریت کے حق میں آواز بلند کرنے والی عظیم خاتون کو خاموش کرنے کیلئے جمہوریت کا قتل عام کیا27 دسمبر پیپلز پارٹی کے جیالوں کیلئے یوم تجدید کا دن ہے جب تک ملک سے غربت، جہالت اور بے روز گاری کا خاتمہ نہیں ہوتا اس وقت تک محترمہ کے ادھورے مشن کی تکمیل تک اپنی جدوجہد جاری و ساری رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) کاشتکاروں کو گنے کی مناسب قیمت نہ ملنے پر بڑی تعداد میں مذکورہ کسانوں و کاشتکاروں نے گڑ بنانے کا عمل شروع کر دیا ہے تفصیل کے مطابق شوگر ملز مالکان کو اونے پونے داموں گنے کی فروخت کے برعکس کاشتکاروں اور کسانوںنے شوگر ملز مالکان کی اجارہ داری ختم کرنے کیلئے بیلنے نصب کرلیں اور گنے کا گڑ تیار کرنا شروع کردیا ہے شوگر مافیا کاشتکاروں نے پیسے دبا کر بیٹھا ہیں ایم این اے ایم پی ایز بھی خاموش ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری خالد سردار نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے دہشت گردی کے لئے جو سٹینڈ لیا ہے وہ محفوظ پاکستان کی ضمانت ہے ن لیگ کو اقتدار کی پرواہ ہے ہم نے ہر قیمت پر دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے بے گناہ بچے ہمارے اس حوالے سے محسن ہیں کہ انکے پاکیزہ خون نے قوم کو اس قد متحد کر دیا کہ اسکی مثال تاریخ میں نہیں ملتی ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے دہشت گردی کے خلاف سٹینڈ لیا ہے وہ محفوظ پاکستان سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ قوم کا ہر فرد دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومت اور افواج پاکستان کے ساتھ ہے پاکستان اور اسکا مستقبل محفوظ اور شاندار ہے۔