پیرمحل : چارہ کاٹنے والی مشین میں آکر خاتون کا ہاتھ کٹ گیا زخمی خاتون کو مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔
تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 323گ ب کی رہائشی خاتون زبیدہ بی بی گھر میں الیکٹرک ٹوکہ مشین میں چارہ بنا رہی تھی کہ اچانک اس کا دیاں ہاتھ مشین کے اندر چلا گیا جس سے اس کا ہاتھ بھی ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا۔
اسے فوری طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔