پیرمحل (نامہ نگار) دو کروڑ 62 لاکھ روپے کی خطیر رقم سے تیار ہونے والی رضا فاروق میموریل لائبریری بلڈنگ تین سال سے مکمل ہونے کے باوجود عوام کے لیے نہ کھولی جاسکی فی الفور لائبری کو عوام الناس کے لیے کھولا جائے سماجی حلقے تفصیل کے مطابق چوہدری اسدالرحمن ایم این اے اور مصطفی رمدے سابق ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کے تحرک پر پنجاب حکومت کے تعاون سے دوکروڑ62لاکھ روپے سے پیرمحل میں رضافاروق میموریل لائبریری بلڈنگ تعمیر کی گئی جوکہ عرصہ3 سال سے بلڈنگ کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے مگر ناگزیر وجوہات کی بناء پر محکمہ بلڈنگ نے مجازاتھارٹی کے حوالے نہ کیا خطیر رقم سے تعمیر ہونے والی لائبریری کی بلڈنگ کے وہ مقاصد جس کے لیے لائبریری بنائی گئی تھی وہ پورے ہوتے دکھائی نہیں دیتے سماجی فلاحی حلقوںنے وزیرا علیٰ پنجاب میاں شہبازشریف ، ایم این اے چوہدری اسدالرحمن ، ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا کہ فی الفور خطیر رقم سے تعمیر ہونے والی رضافاروق میموریل لائبریری کو عوام الناس کے لیے کھولاجائے تاکہ طلبہ طالبات اور عام لوگ علم سے مستفید ہوسکیں۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) محکمہ صحت کے ضلعی افسران کی افسرشاہی چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث پیرمحل کے میڈیکل سٹوروں پر ناقص اور زائد المیعاد مہنگی ادویات کی سرعام فروخت کرائے کے لائسنس حاصل کرکے میڈیکل سٹور مالکان ہسپتالوں کے اندر میڈیکل سٹوروں پر عوام کی جیبیں خالی کرنے لگے ہیلتھ کیئر کمیشن سے کاروائی کا مطالبہ تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر سمیت اردگرد کے علاقوں میں قائم میڈیکل سٹوروں پر زائد المیعاد مہنگی ادویات فروخت ہونے سمیت مناسب چیکنگ نہ ہونے کے باعث شہری نہ صرف مہنگی ادویات خریدنے پر مجبور ہے بلکہ زائد المیعاد ادویات کے استعمال سے جان لیوابیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں مضافات میں قائم میڈیکل سٹوروں پر نشہ آور انجیکشن کی سرعام فروخت جاری ہے جبکہ نجی ہسپتالو ں کے اندر فارمیسی کے نام پر ایسے میڈیکل سٹور قائم ہے جہاں پر نان کوالیفائیڈ افراد ٹھیکہ پر میڈیکل سٹور کا لائسنس حاصل کرکے ڈرگ انسپکٹر کی ملی بھگت سے سرعام شہریوں کو موت کے منہ میں پہنچانے کا دھندہ کیے ہوئے ہیں جب کوئی شخص میڈیکل مافیا کے خلا ف شکایت کرتا ہے تو اس شکایت کے ازالہ کی بجائے بااثر ہونے کے باعث ڈرگ انسپکٹر ہسپتالوں کے اندر قائم کیے گئے ان میڈیکل سٹوروں کو چیک کرنے سے قاصر ہے جبکہ عطائی میڈیکل سٹوروں پر ڈرگ انسپکٹر کی منتھلی بڑھ جاتی ہے جس سے علاقہ پیرمحل اور اس کے مضافات کے لاکھوں مکین محکمہ صحت کی مجا زا تھارٹی کی غفلت کی نذر ہونے کے باعث موذی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں سماجی فلاحی حلقوںنے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ، صوبائی وزیر صحت کمشنر فیصل آباد چیئرمین ہیلتھ کیئر کمیشن سے فی الفور پیرمحل شہر اور اردگرد کے مضافات اور نجی ہسپتالوں کے اندر میڈیکل سٹورز کی چیکنگ کی مہم جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مہنگی اورایکسپائرڈ ادویات کی فروخت کو روکنے سمیت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کوفعال کرکے ایماندا رافسر تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ میڈیکل سٹور مالکان کا کہنا ہے اگر حکومت آپریشن کرے تو ہم تعاون کرنے کے لیے تیار ہے
پیرمحل ( نامہ نگار) چوہدری احسان ننھا آرے والے راہنما پاکستان تحریک انصاف نے اپنے بیان میں کہا کہ مذہب ‘ مسلک ‘ زبان اور علاقہ کی بنیاد پر مسلمانوں اور پاکستانیوں میں انتشار و نفاق پیدا کرکے سیاسی کامیابیاں اور اقتدار پانے والے استحصالی خاندانوں ‘ روایتی سیاسی جماعتوں اور سیاستدانوں نے عوام کو پر فریب وعدوں اور خوبصورت نعروں سے بے وقوف بنایا ہے مگر ان کے نعروں پر اعتبار کرنے والے عوام آج بھی روٹی ‘ روزی ‘ کپڑے اور مکان سے ہی محروم نہیں ہیںبلکہ بجلی ‘ پانی و گیس کی بندش اور علاج و تعلیم کی سہولیات کے فقدان کیساتھ بیروزگاری ‘ بھوک ‘ افلاس ‘ سہولیات سے محروم غیر انسانی زندگی ان کے مقدر میں لکھی جارہی ہے انہوںنے کہا پانامہ اسکینڈل اور ڈان لیکس اسکینڈل کے عدالتی فیصلوں کے نتیجے میں پاکستانی سیاست میں ایک بہت بڑا خلاء پیدا ہوگا جو ملک و قوم کیلئے صالح و سعد ثابت ہوگا کیونکہ روایات کے بر خلاف مقتدر طبقات کا تحفظ کرنے کی بجائے عدلیہ اس بار حقیقی انصاف کرتے ہوئے عوام و ملک دشمنوں کو کیفر کردار تک ضرور پہنچائے گی جس کے نتیجے میں قومی انتخابات قبل از وقت ہوں گے تحریک انصاف بھرپور حصہ لے گی اور انشاء اللہ عوامی اعتمادسے حاصل کردہ اکثریت کے ذریعے اس ملک میں مقامی خود مختاری نافذ کرکے طبقاتی واستحصالی نظام کا خاتمہ کریگی اور مساوات و انصاف کا نظام قائم کرکے عوام کو استحصال ‘ ظلم ‘ ناانصافی ‘ غربت ‘ جہالت ‘ بیروزگاری ‘ مایوسی اور بجلی ‘پانی وگیس بحرانوں سے نجات دلائے گی اور افواج پاکستان کو عصری تقاضوں سے مکمل طور پر ہم آہنگ کرکے وطن عزیز کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا جائے گا پیرمحل ( نامہ نگار) ہومیو پیتھک دنیا بھر کا مستند اور آزمودہ طریقہ علاج ہے ، جس میں تمام بیماریوں کا مکمل علاج موجود ہے ، مگر اسکے لئے کسی مستند تجربہ کار ڈاکٹر کے پاس جا کر تشخیص کی ضرورت ہوتی ہے ، ان خیالات کا اظہار معروف معالج ہومیو ڈاکٹر کنول شہزاد نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ہومیو پیتھی میں جلد اثر کرنے والی ادویات نہیں وہ غلطی پر ہیں ، کیونکہ تیز ترین اثرات دکھانے والی ادویات صرف اور صرف ہومیو پیتھی میں موجود ہیں جو کہ چند لمحوں میں اپنا اثر دکھاتی ہیں اور مریض خطرے سے باہر نکل آتا ہے ، انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کا آزمودہ اور مستند علاج ہومیو پیتھک ہے جس سے دنیا بھر کے اربوں لوگ مستفید ہورہے ہیں اگر مستقل مزاجی سے ہومیو پیتھک ادویات کے ذریعے علاج کروایاجائے توایلو پیتھک طریقہ علاج سے سوگناتیز شفا حاصل کی جاسکتی ہے
پیرمحل ( نامہ نگار ) کرپشن، نااہلی، سستی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی تحصیل آفس کی تکمیل سمیت لینڈ ریکارڈ میں صفائی پر خاص توجہ ہونی چاہیے اس کے برعکس کام کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ان خیالات کا اظہار حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے غلام حسین کاٹھیہ اے ڈی ایل آر ہمراہ چوہدری خالد سردار چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگومیں کیا انہوںنے کہا تحصیل پیرمحل کی تکمیل ا ور تحصیل کمپلیکس کی تعمیر ہورہی ہے جس کی تعمیر میں دن رات کام جاری ہے لینڈر یکارڈ پیرمحل عوامی خدمات کے لیے کام کررہا ہے تحصیل آفس اور لینڈر یکارڈ کے ملازمین میں کرپشن، نااہلی، سستی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اگر کسی ملازم نے کرپشن کرتے ہوئے اپنے فرائض میں غفلت برتی تو اس کے خلاف فی الفور محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی
پیرمحل ( نامہ نگار ) تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل سے آگاہ ہے انشاء اللہ جلد ہی تحصیل پیرمحل میں ترقیاتی کاموں کے ریکارڈ قائم کریں گے ان خیالات کا اظہار چوہدری خالد سردار چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل نے ہمراہ محمد صدیق پیارا سابق تحصیل نائب ناظم ، چوہدری عبدالغفار کونسلر اپنے دفتر میں صحافیوں کے وفد سے گفتگومیں کیا انہوںنے کہا تحصیل پیرمحل کے قیام میں صحافیوں کا کردار اہمیت کا حامل ہے تحصیل پیرمحل کی ترقی اور پریس کلب کے قیام کے لیے صحافیوں کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے ترقی کی نئی منزلیں طے کریں گے انہوںنے پر یس کلب پیرمحل کے قیام اور جگہ کے لیے صحافیوں سے تحریری درخواست وصول کی اور قانونی تقاضوں کے مطابق جلد سے جلد پریس کلب پیرمحل کے قیام کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر رانا محمدا شر ف، سید محمودشاہ ، محمدخالد ایم کے ، چوہدری طارق فرید ، اسد حفیظ ، میاں اسد قادری نے وفد میں شمولیت کی
پیرمحل ( نامہ نگار ) تحصیل پیرمحل کے اکثر مواضعات کی اراضی کے انتقال رجسٹری پر پابندی حکومت پنجاب کو انتقال رجسٹری کی مد میں کروڑوں روپے ماہانہ کا نقصان تفصیل کے مطابق تحصیل پیرمحل شہر سمیت گردونواح کے چکوک کی اراضی کا انتقا ل رجسٹری کمپیوٹرائزکیا گیا مگر کافی مواضعات کا ریکارڈ کمپیو ٹرائز ہونے کی بجائے کمرشل کردیا تھا بعض مواضعات ٹی ایم اے ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ٹی ایم اے کمالیہ کی جانب سے بلاتصدیق متنازعہ ہونے کے باعث انتقال رجسٹری پر پابندی عائد ہے زرعی سکنی اراضی کا انتقال رجسٹری بندہونے کے باعث پراپرٹی ڈیلر انویسٹر اور ٹائون مالکان کو کروڑوں روپے ماہانہ کا نقصان ہورہا ہے سائلین کے بار بار چکر لگانے کے باوجود انتظامیہ تحصیلدار اور دیگر محکمہ مال کا عملہ اور سائلین سخت پریشان ہے کیونکہ اراضی کے انتقال رجسٹری پر پابندی سے وراثت سمیت دیگر تمام امور بند ہونے سے مکین سخت مشکلات کا شکار ہے سائلین نے تحصیل پیرمحل کے انتقالات رجسٹری نہ کھولنے پر شدید احتجاج کا اعلان کیا ہے جبکہ محکمہ مال کے اہل کاروں کا کہنا ہے جب تک ٹی ایم اے کلیئرنس نہ دے گی اس وقت تک انتقال رجسٹری نہیں ہوسکتے