پیرمحل کی خبریں میاں اسد حفیظ سے 11/3/2015

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) تیز رفتار ٹرالر کی موٹر سائیکل سواروں کوٹکر ماں بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق ڈرائیور فرار تفصیل کے مطابق سند ھ یلیانوالی کے رہائشی محمد صدیق ولد رجب علی .اپنے بہو شکیلہ بی بی زوجہ قمر عباس اور پوتے باسط علی ولد قمر عباس موٹر سائیکل پر سوار ہوکر عبدالحکیم کو طر ف جارہے تھے کہ اڈا مائی صفوراں کے قریب تیز رفتار ٹرالر بے قابو ہو کر موٹر سائیکل پر چڑ ھ گیا جس کے نتیجہ میں صدیق ، شکیلہ ، باسط علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا جبکہ کنڈیکٹر کوعوام نے پکڑ کر تھانہ اورتی پولیس حوالے کردیا ایس ایچ او تھانہ اروتی مختار احمد نے موقع پر پہنچ کر قانونی کاروائی شروع کردی۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج پیر محل کی ائر کنڈیشنڈ بس گورنمنٹ ڈگری کالج رجانہ کو منتقل ہونے سے طالبات اور والدین شدید پریشان ہو گئے ، شہریوں میں بھی غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے دو سال قبل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج پیر محل کو ائر کنڈیشنڈ بس فراہم کی تھی لیکن کالج انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے بس کھلے ا?سمان تلے کھڑی کھٹارا ہو رہی تھی جبکہ دور دراز علاقوں سے آنے والی طالبات نجی ٹرانسپورٹ میں سفر کر کے کالج پہنچتی رہیں۔ گزشتہ دنوں کالج پرنسپل نجمہ شفیع نے ڈائریکٹر کالجز فیصل آباد کو تحریر کر دیا کہ کالج کو اس بس کی ضرورت نہیں ہے جس پر ڈائریکٹر کالجز نے لیٹر نمبر 60 کے ذریعے مذکورہ بس گورنمنٹ گرلز کالج رجانہ کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ بس کی منتقلی کی اطلاعات سے طالبات، والدین اور شہریوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کالج کی نااہل انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) کروڑوں روپے ٹیکس ہائے آمدنی کی مد میں حکومت کو فراہم کرنے والا شہر پیرمحل فائربریگیڈ گاڑی سے محروم آتشزدگی یا ناگہانی آفت کی صورت میں کمالیہ یا ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گاڑی نہ پہنچنے سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے فی الفو ر گاڑی فراہم کی جائے سماجی فلاحی حلقے تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر جس کو سب تحصیل کا درجہ حاصل ہے نئے بلدیاتی نظام سے قبل ٹائون کمیٹی نظام کے تحت پیرمحل کے فنڈ میں ریونیوٹیکس کی مد میں ایک کروڑر وپے جمع ہوچکے تھے 2001 ء سے پہلے پیرمحل ضلع بھر میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے رول ماڈل تھا نئے بلدیاتی نظام کے تحت پیرمحل کو پسماندہ قرار دے کر تحصیل کمالیہ میں ضم کردیا گیااس وقت پیرمحل نان تحصیل ہیڈکوآرٹر کے پاس ایک کروڑر وپے کی رقم جمع تھی جوکہ تحصیل کونسل کمالیہ جو اس وقت لاکھوں روپے کی مقروض تھی کے اکائونٹس میں چلے گئے اس طرح پیرمحل سے وسائل لیکر مسائل دیکر کھنڈرات بنادیا مختلف ٹیکسز ہائے کی مد میں آج بھی اس کی سالانہ آمدنی کروڑوں روپے ہونے کے باوجود پیرمحل شہر فائر بریگیڈ گاڑی سے محروم ہے شہر ی و تاجرتنظیموں کے عہدیداروں نے نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ فی الفور پیرمحل شہر کو فائر بریگیڈ گاڑی فراہم کی جائے تاکہ کسی ناگہانی حادثہ یا آفت کی صورت میں حفاظت ممکن ہوسکے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) بیٹی کو قتل کرنے والے باپ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔پولیس رپورٹ کے مطابق کمالیہ روڈ پر واقع گائوں 663/4ْ گ ب کے عبدالرئوف گجر نے مبینہ طور پر اپنی بیٹی کا گلا دبا کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔تھانہ پیر محل پولیس نے مقتولہ کی نعش تحویل میں لیتے ہوئے سول ہسپتال پیر محل سے ضروری کارروئی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے قاتل باپ کے خلاف بجرم 302 ت پ کے تحت مقدمہ کا اندراج کر دیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) سابق ضلع نائب ناظم چوہدری سلطان احمد نے اپنے پیغام میں محترمہ عائشہ رضا فاروق کو سینیٹر منتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ رمدے خاندان کا ملکی ترقی میں کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے اور رمدے فیملی مادر وطن سے وفا کرنے والی سیاسی جماعت سے منسلک ہے عائشہ رضا فاروق کا سینیٹر منتخب ہونا ٹوبہ ٹیک سنگھ کے عوام کے لئے قابل فخر ہے اور ہم پر امید ہیں کہ وہ ضلع کی تعمیرو ترقی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) ماں اور بیٹوں کو اغواہ کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔تفصیل کے مطابق گائوں 754 گ ب کے یاسین ،نور، امیر نے اپنی ساتھی خواتین شہناز بی بی ،نسرین بی بی ،ثمینہ بی بی اور دیگر دو ساتھیوں سے باہم صلاح مشورہ ہو کر مضافاتی بستی سی پلاٹ کے رہائشی عبدالغفار کی ہمشیرہ رخسانہ بی بی زوجہ محمد ریاض کو دو کمسن بیٹوں عون عباس اور احتشام کو زبردستی اسلحہ کے زور پر اغواہ کرتے ہوئے گھر سے لاک کے تالے توڑ کر دو لاکھ پچاسی ہزار روپے نقدی اور طلائی زیورات بھی لوٹ لئے۔تھانہ پیر محل پولیس نے واقع میں ملوث ملزمان خلاف مقدمہ کا اندراج کر کے کارروائی کا عمل شروع کر دیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) ہائی وے پٹرولنگ پولیس چوکی واہگی میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر قیصر اشفاق نے دوران گشت گائوں 671/12 گ ب کے موٹر سائیکل سوار مسمی محسن مقصود سے دوران تلاشی سو گرام افیون برآمد کر کے مذکورہ ملزم کے خلاف تھانہ پیر محل میں مقدمہ کا اندراج کروا دیا تھا۔واضح رہے کہ مقدمہ میں نامزد ملزم نے افیون موٹر سایئکل کی ہیڈ لائیٹ میں چھپا رکھی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) معززین گائوں 334 گ ب نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور محکمہ تعلیم کے ارباب اختیار کی خدمت میں گزاری گئی درخواستوں میں موقف اختیار کیا ہے کہ مذکورہ گائوں کے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول میں تعینات ہیڈ مسٹریس رضیہ پروین اور دیگر ٹیچرز جن کے نام زرینہ کوثر ،نسیم طاہرہ،مسرت بیگم اور عمرانہ سہیل ظاہر کیے گئے ہیں کی ناقص تعلیمی پالیسیوں کی وجہ سے سکول کا نظام درھم برھم ہو کر رہ گیا ہے۔ٹیچرز طالبات کو پڑھانے کی بجائے اپنے ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کروارہی ہیں اور ایک ٹیچر اپنے بچے کو بھی سکول لا کر اس کی دیکھ بھال کی ذمہ داری بھی طالبات پر ڈال دیتی ہے درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سکول کا نائب قاصد ڈیوٹی دینے کی بجائے پلاٹوں میں سویا رہتا ہے اور ٹیچر اپنے چہرے کا فشل ،ہیئر کٹنگ اور میک اپ بھی طالبات سے کروانے سے گریز نہیں کرتیں ادارہ ہذا میں تعینات ٹیچرز طالبات پر اضافی بوجھ ڈال کر ان کا مستقبل تباہ کر رہی ہیں مگر کوئی پوچھنے والا نہیں۔ معززین گائوں نے اپیل کی ہے کہ فرائض کی بجا آوری میں غفلت کا مظاہرہ اور طالبات پر اضافی بوجھ ڈالنے والے ٹیچرز کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔تاکہ طالبات کا مستقبل تاریک ہونے سے بچ سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) واپڈا کی نجکاری کے خلاف فیسکو ملازمین نے دفاتر کو تالے لگا دیے۔صارفین کو شدید دشواریوں کا سامنا۔تفصیل کے مطابق واپڈا کی مجوزہ نج کاری کے خلاف پیر محل فیسکو آفس میں تعینات سینکڑوں ملازمین سراپاء احتجاج بن گئے جنہوں نے بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر دفاتر کی تالہ بندی کر دی جس کی وجہ سے آفس آنے والے صارفین کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا دوران احتجاج فیسکو ملازمین نے بتایا کہ محکمہ کی نج کاری کو روکنے کے لئے ہم اپنی جانوں کی پرواہ نہیں کریں گے اگر حکومت نے نجکاری کے عمل کو نہ روکا تو پورے ملک سے واپڈا ملازمین پارلیمنٹ کی طرف لانگ مارچ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے اور جب تک حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی نہیں کرتی وقفے وقفے سے ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) شہر میں کالے شیشے والی گاڑیوں کی بھر مار ،مقامی پولیس خاموش تماشائی بن گئی۔تفصیل کے مطابق ملک میں بڑھتے دہشت گردی واقعات کے پیش نظر حکومت کی جانب سے گاڑیوں کے بلیک شیشوں کی سختی سے ممانعت ہے مگر پیر محل میں بلیک شیشے والی گاڑیاں کھلے عام گھومتی نظر آتی ہیں۔مذکورہ گاڑیوں میں بیٹھے افراد کی شناخت بھی کرنا دشوار ہے کچھ عرصہ سے شہر اور گردونواح میں ڈکیتی کی وارداتیں بھی گاڑیوں پر سوار افراد کر رہے ہیں۔ شہری تنظیموں کے عہدیداروں سمیت عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ قانون شکنی کرنے والے گاڑی مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) سکول کی چار دیواری میں ناقص میٹیریل کا استعمال ،ہیڈ ماسٹر اور سکول کمیٹی کا محکمہ تعلیم کے ارباب اختیار سے ٹھیکے دار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائی سکول 670/11 گ ب گزشتہ کئی سالوں سے ادھوری چار دیواری ہونے کی وجہ سے کئی مسائل سے دو چار تھا۔المناک سانحہ پشاور کے بعد تعلیمی درسگاہوں میں اساتذہ اور طلبہ کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لئے حکومت پنجاب نے محکمہ تعلیم کو خطیر رقم فراہم کی تا کہ چار دیواریوں سمیت دیگر مسائل حل ہو سکیں۔مذکورہ سکول کی چار دیواری کا ٹھیکہ ایسے شخص کو دے دیا گیا جس نے دیوار کی تعمیر میں ناقص میٹیریل کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے دیوار کی تعمیر کے دوران سکول ہذا کے ہیڈماسٹر چوہدری منیر احمد اور سکول کمیٹی کا احتجاج بھی مبینہ طور پر کرپٹ ٹھیکے دار کے سامنے بے اثر ہو کر رہ گیا۔دیوار کی تعمیر میں اس قدر ناقص میٹیریل کا استعمال کیا گیا کہ حالیہ بارش کی وجہ سے سکول کی دیوار کئی فٹ گر گئی جس کی وجہ سے بچوں کا ہائی سکول ایک بار پھر چار دیواری سے محروم ہونے کے ساتھ اساتذہ اور طلبہ کی زندگیاں غیر محفوظ ہو چکی ہیں۔ادارہ کے ہیڈ ماسٹر اراکین سکول کمیٹی اور معززین گائوں نے ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ وقاص عالم اور محکمہ تعلیم کے افسران بالا سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ سکول کی چار دیواری میں ناقص میٹیریل کا استعمال اور قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگانے والے ٹھیکے دار کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور طلبہ کی زندگیاں محفوظ بنانے کے لئے دیوار کو ازسرنو تعمیر کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) لڑکیوں کی فیس بک پر تصاویر اپ لو ڈ کر نے کی دھمکی دے کر بھتہ کا مطالبہ کرنے والے شخص کے خلاف قانونی کاروائی کی اپیل۔ٹوبہ ٹیک سنگھ کے محلہ اقبال نگر کے رہائشی محمد عباس اکرم نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی خدمت میں گزاری گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ رمیز راجہ نامی آدمی جو کہ اپنے آپ کو حساس ادارے کا ملازم ظاہر کر رہا ہے میری بہن سے جولائی 2014سے زبردستی تعلقات استوار کرنے کے ساتھ اہل خانہ کو بذریعہ فون کال میسج بلیک میل کر رہا ہے اور ساتھ ہمارے گھر کی تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کرنے کے ساتھ میرے گھر والوں کی عزت نیلام کرنے اور جان سے مار نے کی دھمکیاں بھی دے رہا ہے۔مذکورہ شخص کے میسج اور کال ریکارڈ ہمارے پاس موجود ہیں۔جان بخشی کیلئے ہم نے اس کے مطالبہ پر15,000روپے کی رقم بھی بذریعہ UBLاومنی مورخہ10-02-15کو بھیجی مگر روپے وصول کرنے کے فوری بعد ہمیں ایک بار پھر بلیک میل کرنے کے سلسلہ شروع کر دیاگیا آخر کا ر ہم نے تنگ آ کر تھانہ سٹی پولیس کے ذریعے اسے گرفتار بھی کروایا مگر وہ اپنے سیاسی اثر و رسوخ کا استعمال کرکے رہا ہونے میں کامیاب ہو گیا اور ہمیں مسلسل بلیک میل کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔میری دردمندانہ اپیل ہے کہ رمیز راجہ نامی شخص جو کہ عرصہ دراز سے میرے گھر کی خواتین کو بلیک میل کرتا چلا آ رہا ہے کو گرفتار کر کے جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جائے۔