پیرمحل کی خبریں 15/4/2017

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر معظم اقبال سپرا کا ہمراہ حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کے ہمراہ گندم خرید اری مرکز پیرمحل کا دورہ کسانوں زمینداروں کے لیے اقبال پارک پیرمحل میں مارکیٹ کمیٹی پیرمحل کی طرف سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ کسانوں زمینداروں کو پانی سایہ اور دیگر سہولیات کی ہدایات تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر معظم اقبال سپرا نے حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کے ہمراہ گندم خرید اری مرکز پیرمحل کا دورہ کرکے پاسکو کی طرف سے گندم خریدا ری کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائز ہ لیا اور گرین فوڈ انچارج اور فوڈ عملہ سے گندم کی خریداری کے عمل کو شفا ف بنانے اور ٹرالیوں کو جلد سے جلد ان لوڈ کرنے کی ہدایات دی ڈپٹی کمشنر معظم اقبال سپرا نے کسانوں زمینداروں کے لیے اقبال پارک پیرمحل میں مارکیٹ کمیٹی پیرمحل کی طرف سے باردانہ کی فراہمی کے سلسلہ میں کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیکر مارکیٹ کمیٹی عملہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا گندم خریداری مراکزپر حکومتی پالیسی پرعملدرآمدکویقینی بنایاجائے اور شتکاروںکے بیٹھنے کے لئے کرسیاں،بہترین شامیانہ ، پنکھے، صفائی ستھرائی،جرنیٹر ز اور پینے کے صاف ٹھنڈے پانی فراہمی اور صفائی ستھرائی ودیگر انتظامات کا جائزہ لیا ،انہوں نے کہا کہ خریداری سینٹرز پر تعینات اہلکاران وقت کی پابندی کا خاص خیا ل رکھیں اس موقع پر چوہد ری منظر حفیظ تحصیلدار سمیت سجاد احمد سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی پیرمحل بھی موجود تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) اے سی پیرمحل کی ہدایات پر فوڈ انسپکٹر کا ڈپٹی ڈی ایچ او لائیوسٹاک کے ساتھ ناقص اور غیر معیاری دودھ فروشوں کے خلاف کریک ڈائون چھ دکانداروں کے خلاف مقدمات درج چار دکانداروں سے دودھ کے نمونہ جات وصول تفصیل کے مطابق حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کی ہدایات پر ف فوڈ انسپکٹر اسحاق شاہ نے ڈاکٹر علیم طارق ڈپٹی ڈی ایچ او لائیوسٹاک کے ساتھ ناقص اور غیر معیاری دودھ فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے چھ دودھ فروشوں جن میں محمد علی ولد غلام فرید لوہار سندھلیانوالی ، کریم بخش ولد محمد بخش مارتھ سندھلیانوالی ، محمد جعفر ولد محمد امین ولد نصیر احمد دوآنہ سندھلیانوالی کے دودھ کے لیے گئے نمونہ جات لیبارٹری سے ناقص آنے پر تھانہ اروتی میں الگ الگ مقدمات درج کروادیے جبکہ احمد یار ولد اسلام بلوچ ، محمد عارف ولد نور اصغر کھتران کے خلاف تھانہ پیرمحل میں مقدمات درج کروادیے جبکہ محکمہ لائیوسٹاک کی ٹیم کے ہمراہ کریک ڈائون کرتے ہوئے دودھ فروشوں محمد سلیم جٹ ، صفدر حسین ، رشید احمد ، الرحمن ملک شاپ ، فارم فریش ساکنان پیرمحل سے دودھ کے نمونہ جات وصول کرکے کاروائی کے لیے ایگزامینر لیبارٹری کو بھجوادیے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) دوجماعتی نظام کی بجائے صحیح جمہوریت جس کا فلسفہ قرآن اور اسلام کے مطابق ہو رائج ہونا چاہیے موجودہ کرپٹ سیاسی نظام میں سیاسی جماعتوں کا فوکس عوام کے مسائل یا اہل قیادت نہیں بااثر افراد کا چنائو ہے جو ہرحال میں منتخب ہوکر ان کی جماعت کے لیے بطور اقتدا رکی راہ ہموار کرسکیں یہ نہ صرف پاکستان پر مسلط جمہوری جماعتوں کی ناکامی کا باعث بنتے ہیں بلکہ بار بار جمہوری نظام کے خاتمہ کا باعث بنتے ہیں ان خیالات کا اظہار کاشف جان میو کونسلر میونسپل کمیٹی پیرمحل نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا تمام سیاسی جماعتوں کو بااثر کرپٹ افراد کے ذریعے اقتدار کی بجائے عوام کے مسائل کا ادراک رکھنے والے اہل افراد کو اپنی مقبولیت کے بل بوتے پر چنائو کرناہوگا جس سے نہ صرف کرپٹ شخصیات کے لیے اقتدار کے دروازے بند ہونگے بلکہ جمہوری نظام مد ت سے پہلے ختم ہونے کی روایت یکسر ختم ہوجائے گی جب ہم زندہ لوگوں کی بجائے شہادت کے نام پر مردہ لوگوں کو ووٹ کو دیں گے تو ہمارے مسائل فوت ہونے والے حل نہیں کریں گے عوام کے خون اور ہڈیوں پر بننے والے محلات میں رہنے والے حکمرانوں کو کب فرصت عوام اور عام کارکنوں کے آنسو پونچھیں اگر حکمرانوں کے شاہانہ ٹھاٹ باٹ پر خرچ ہونے والے اربوں روپے بچاکر قومی خزانے میںجمع ہو تو ہمارے ملک کی جان آئی ایم ایف سے چھوٹ سکتی ہے پاکستان کا نظام بوٹ یا نوٹ سے نہیں ووٹ سے بدلے گا عوام کو وسیع ترقومی مفاد میں اہل قیادت کو ووٹ دے کر پاکستان کے نظام کی بساط بدلنا ہوگی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) اوگرااتھارٹی پٹرولیم مصنوعات کی عالمی سطح پرقیمتوں کے مطابق کمی بیشی کے اصول کو اپناتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے میں اہم کردا راداکرے حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں شامل بلاجواز ٹیکسز ختم کرے میاں اخترحسین فقیر ضلعی نائب صدرپٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا زندگی کے ہرشعبہ پر اثر پڑتاہے عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات اور ڈالرکی قیمتیں کم ہونے کے باوجود پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھتی رہی جس سے پاکستان میں مہنگائی کا طوفان برپا ہوا انہوںنے کہا کہ حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کا اختیار اوگرااتھارٹی کو دے دیا گیا جوکہ قابل تحسین ہے مگر حکومت پٹرولیم مصنوعات پر عائد بلاجواز ٹیکسزکو ختم کرنے کا اعلان کرے انہوںنے کہا کہ اوگرا اتھارٹی کو عالمی سطح پر ہونے والی قیمتوں کے مطابق پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرتے ہوئے کمی بیشی کو مدنظر رکھنا ہوگا نہ کہ عوامی مفا دکے خلاف صرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتی رہے جبکہ بیشی کو بھو ل جائے انہوںنے کہا اوگرا اتھارٹی کو پٹرولیم مصنوعات کی اصل قیمت اور اس پر عائد ٹیکسز سرچار ج اور اضافی اخراجات کو بھی عوام کے سامنے پیش کرنا چاہیے تاکہ عوام حکومت کی طرف سے کیے گئے اقدامات سے باخبر رہ سکیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) عوامی مسائل حل کر نے کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کو کروڑوں روپے کے زیر تکمیل منصوبہ جات کو فی الفور مکمل کروایاجائے نکریری پل کی ساڑھے پانچ کروڑ روپے سے تعمیر سے سندھلیانوالی تامیاں چنوں کے وسیع علاقے میں پسماندگی کے خاتمے سمیت خوشحالی کی نئی راہیں کھل جائیں گی ان خیالات کااظہار خان ظفرزریں خان سیاسی سماجی راہنما نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا کہ بڑے جاگیردار اور وڈیروں کا دور ختم ہو چکا ہے ۔ان ظالم وڈیروں نے69سال تک علا قے کی غریب عوام پر ظلم ڈھایا ان کے حقوق کا استحصال کیا غریبوں کو اپنا غلام بنا ئے رکھا اب یہ ظالم لوگ غریب عوام کے سیلاب کا مقابلہ نہیں کرسکیں گے ۔اور غریب مزدوروں کوپاکستان مسلم لیگ ن نے جینے کا شعور دے کر اپنا حق لینے کی راہ دکھائی تاکہ ان ظالم وڈیروں کا احتساب کریں انہوںنے کہا کہ مکر فریب کی سیاست کا دور گذرچکا اب وہی سیاست کے میدان میںرہ جائیگا جوعملی سیاست اور عملی خدمت کرے گا انہوںنے کہا کہ نکریری پل کی ساڑھے پانچ کروڑ روپے سے تعمیر سے سندھلیانوالی تامیاں چنوں کے وسیع علاقے کے کروڑوں عوام کے لیے خوشحالی کا باعث ہے ان زیر تکمیل منصوبہ جات کو عوامی حکومت فی الفور مکمل کروائے تاکہ بڑے پراجیکٹ پر کروڑوں روپے خرچ ہوچکے ہیں ضائع بے کا رنہ جاسکیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) گڈایسٹرڈے کے حوالے سے ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں فراز منیر
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122 میاں فراز منیرکی زیرصدارت ریسکیو1122کا خصوصی اجلاس ہواجس میںگڈایسٹرڈے کے حوالے سے ایمرجنسی پلان جاری کیا گیاجس کے مطابق ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔شہر میں اہم گرجاگھروںکے قریب ریسکیو ایمبو لینسز اور فائروہیکلز موجود رہیں گی اور اس کے علاوہ حساس مقامات پر نا گہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے خصوصی پوائنٹ قا ئم کر دیے گئے ہیں۔ریسکیو1122کی جانب سے کسی بھی حادثہ کی صورت میںبروقت طبی امدادفراہم کرنے کے لیے ریسکیو پوسٹیں بھی قائم کی جائیں گی۔تاکہ بروقت طبی امداد فراہم کی جاسکے۔گڈایسٹرڈے کے موقع پرضلع بھر میں130سے زائد اہلکاراپنے فرائض سر انجام دیں گے۔تمام گرجاگھروں پر بھی ریسکیو اہلکار اور ریسکیو ایمبو لینسزالرٹ رہیں گی تاکہ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کی صورت میںبروقت اور بہتر طور پر مدد فراہم کی جا سکے۔اجلاس میں ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر بشارت حمید،کنٹرول روم انچارج اخلاق احمد فاروقی اور میڈیاکوارڈینیٹر ملک ابرار موجودتھے۔