پیرمحل کی خبریں 2/2/2017

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) مسیحی جوڑے کا مفتی محمد وسیم سیالوی قبول اسلام کلمہ توحید پڑھ کر حلقہ اسلام میں داخل تفصیل کے مطابق عیسائی میاں بیوی جس میں ندیم مسیح چک نمبر 438 ج ب گوجرہ سحرش بی بی ساکن چک 424 ج ب گوجرہ نے مفتی محمد وسیم سیالوی ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ قمر اسلام پیرمحل کے ہاتھوں مشرف اسلام ہوکر کلمہ توحید پڑھ کر دائر ہ اسلام میں داخل ہو کر اسلامی نام محمد ندیم اور سحرش فاطمہ رکھ لیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) اقبال پارک میں عرصہ دراز سے بند پڑا بیڈمنٹن ہال تزئین و آرائش کے بعد کھول دیا گیاہال کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب اور چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری خالد سردار نے کیابیڈمنٹن ہال کی مرمت و تزئین و آرائش کے لئے گرانٹ منظور کی گئی تھی اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی اور اسسٹنٹ کمشنر کے درمیان خصوصی مقابلہ بھی ہواشہر کی بیڈمنٹن ٹیموں میں ہال کھولے جانے پر خوشی کی لہر پائی جاتی ہے افتتاح کے موقع پر ممبران میونسپل کمیٹی تحصیلدار منظر حفیظ سینئر نائب صدر انجمن تاجران چوہدری محمد طارق سمیت شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) ریسکیو 1122 نے ہر لمحہ عوام کی خدمت کی ہے جذبہ خدمت سے سرشارریسکیو 1122کے اہلکاروں نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حسب روایت بہت سی قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایاان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر میا ں فراز منیر نے گذشتہ ماہ کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 ٹوبہ ٹیک سنگھ کو گذشتہ ماہ میں مجموعی طورپر 11548کالیں موصول ہوئیں، جن میں1013 ایمرجنسی کال،594معلوماتی کالز،02 فیک کال اور9 ہزار9 سو39 رانگ کالز تھیں،ریسکیو 1122 ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیموں نے سات منٹ کے اوسط رسپونس ٹائم کو برقراررکھتے ہوئے ماہ جنوری کے دوران 1013 ایمرجنسیزپر ریسپونڈ کیاجن میں270ٹریفک حادثات، 629میڈیکل،05آگ لگنے کے واقعات،19کرائم ،02 ڈوبنے اور88مختلف ایمرجنسیزڈیل کی ہیں.اس کے علاوہ ریسکیو 1122 ٹو بہ ٹیک سنگھ نے ٹو ٹل 1115 مریضوں کو ڈیل کیا جن میں161 مریضوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی اور916 مریضوں کو ہسپتال شفٹ کیا گیا۔جبکہ 38مریض موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر میا ں فراز منیر نے بتایا کہ ریسکیو 1122 نے ہر لمحہ عوام کی خدمت کی ہے جذبہ خدمت سے سرشارریسکیو 1122کے اہلکاروں نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حسب روایت بہت سی قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا ہے اور شہریوں پر فرض ہے کہ وہ رانگ کالز سے پرہیز کریںتا کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچائی جا سکیںاور محفوظ معاشرے کے اس مشن کو آگے بڑھانے میںہمارا ساتھ دیں ،اس موقع پر ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر بشارت حمید،کنٹرول روم انچارج اخلاق احمد فاروقی اور میڈیاکوارڈینیٹر ملک ابرار بھی موجودتھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) چوہدری احسان ننھا آرے والے راہنماپاکستان تحریک انصاف نے کہا پارلیمان میں جمہوریت پرستوں کا کردار قوم کیلئے باعث شرمندگی و قومی وقار کیلئے خطرناک ہے صورتحال تحمل و تدبر سے محروم قیادت کی تبدیلی کی متقاضی ہے ‘ اختلافات رائے باوجود تحمل و تدبر سے قومی مسائل کا حل تلاش کرتے ہوئے قوم کو ریلیف کی فراہمی کا نام ہی جمہوریت ہے مگر افسوس کہ منتخب ایوانوں میں ہونے والی لفظی جنگ ‘ دھینگا مشتی ‘ مارکٹائی اور حیوانیت کا اظہار نہ صرف ایوان کے تقدس کی پامالی کا باعث ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کے وقار کو مجروح ہی نہیں کررہا بلکہ بیرونی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے غیر محفوظ ہونے کا پیغام بھی دے رہا ہے اور بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے شرمندگی کے اسباب پیدا کرنے کیساتھ جمہوری نظام کیلئے خطرے کی گھنٹی بھی بجارہا ہے اور عوام کو جمہوریت سے نالاں و بیزار بھی کررہا ہے نے ایوانوں میں حکومتی و اپوزیشن کے غیر جمہوری و غیر تہذیبی رویوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جمہوری نظام میں جہاں آزادی اظہار کی مکمل اجازت ہے’ وہاں تدبر و تحمل بھی اس نظام کو کامیابی سے چلانے اور آگے بڑھانے کے لئے ایک ناگزیر ضرورت اور بنیادی شرط قرار پاتا ہے مگر افسوس کہ حکومت واپوزیشن دونوں ہی بنچوں پر موجود سیاسی جماعتیں اور منتخب نمائندے اس اہلیت سے محروم دکھائی دیتے ہیں جو فوری تبدیلی کا متقاضی ہے بصورت دیگر حیوانی رویوں کے حامل بھیڑیئے پوری قوم کی تذلیل و بدنامی کے ساتھ جمہوریت کو بھی قبر میں اتارکر ہی دم لیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل ( نامہ نگار ) پنجاب بار کونسل کی طرف سے پیرمحل بار کے الیکشن کالعدم قرار دے کر عبوری صدر کا تقرر خوش آئند ہے انشاء اللہ جیت حق سچ کی ہوگی ان خیالا ت کا اظہار شوکت علی گجر ایڈوکیٹ امیدواربرائے صدر پیرمحل بار کونسل نے ہمراہ چوہدری عابد ایڈوکیٹ ، محمدا کرم نوناری ایڈوکیٹ ،محمد حسین ایڈوکیٹ ، شیخ منیر ایڈوکیٹ ، میاں زاہد تھہیم ایڈوکیٹ شاہزیب سرگانہ ، فلک شیر نکیانہ ایڈوکیٹ ، کاشف ایڈوکیٹ ،میاں نثار سلیم پوری اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس میں کیا انہوںنے سال 2017کے لیے پیرمحل بار کونسل کے انتخابات میں دھونس دھاندلی کے ذریعے مخالف گروپ نے بیلٹ بکس غائب کرنے کی کوشش کی اور بعدازاں پیرمحل بار کے الیکشن کا اعلان بھی کردیا ہم نے پنجاب بار کونسل میں بروقت اپنی عرضداشت پیش کی جس پر پنجاب بار کونسل نے ہمارے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے طاہر رضا ایڈوکیٹ کو بطور عبوری صدر مقرر کرکے ہمارے موقف کو تسلیم کرلیا انہوںنے کہا انشاء اللہ پیرمحل بارکونسل کے انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے چوہدری عابد ایڈوکیٹ نے کہا کہ ہمارا گروپ حق سچ کی فتح کے لیے کوشاں ہے پیرمحل بار کے تمام ممبران کے شانہ بشانہ کام کرتے ہوئے حقیقی خدمت کے جذبہ سے بھرپور ممبران کی قیادت سامنے لائیں گے انہوںنے شوکت علی گجر ایڈوکیٹ کا موقف تسلیم کرتے ہوئے پنجاب بار کی طرف سے طاہر رضا ایڈوکیٹ کی بطور عبوری صدر تقرری پر پنجاب بار کونسل کا شکریہ اداکیا