پیرمحل (نامہ نگار) میونسپل کمیٹی پیرمحل کے نومنتخب چیئرمین و وائس چیئرمین، ممبران کے اعزاز میں ظہرانہ کااہتمام کیا گیا تفصیل کے مطابق بی پلاٹ میں ممبر منیر احمد، چوہدری شفیق احمد، میاں سرفراز کی جانب سے میونسپل کمیٹی پیرمحل کے نومنتخب چیئرمین چوہدری خالد سردار و وائس چیئرمین چوہدری سلطان اور ممبران کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ کااہتمام کیا گیا جس میں چوہدری امان اللہ ، عبید ارشد، عبدالغفار، مشتا ق احمد، نذیر احمد ٹھیکیدار، شاہد بلو، رضا حسین گڈو، سید مقبول حسین شاہ، بشیر احمد رحمانی نے شرکت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Pir Mahal
پیرمحل (نامہ نگار) پاکستان کی سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی نویں برسی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی پیرمحل کے صدر شیخ محمد اکرم کی رہائش گاہ پر دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس میںخواتین اور پی پی پی کے سینئر کارکنوں کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی اور بلند درجات کے لئے خصوصی دعاکی۔ شیخ محمد اکرم نے سے دعائیہ تقریب کے موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے بعد محترمہ بینظیر بھٹو نے کمال مہارت سے پارٹی کی کمان سنبھالی تو تمام سیاسی پارٹیوں کو پیچھے چھوڑ دیا انہوں نے ہر قسم کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اپنے اصولوں کو اپنا ہتھیار بنا کر مخالفین کو زیر کیا۔ نام کی طرح انکی زندگی بھی بے نظیر تھی۔ انہیں بے شمار اعزازات کے ساتھ مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم ہونے کا بھی اعزاز حاصل تھا۔ انہوں نے کئی سال جلا وطنی کے کاٹے لیکن سابق آمر پرویز مشرف نے جب آئین پر شب خون مارا تو محترمہ نے دیگر جماعتوں کے قائدین کے ساتھ مل کر اے آر ڈی کے پلیٹ فارم سے مشرف حکومت کے خلاف بھرپور مزاحمت کا فیصلہ کیا اور میاں نواز شریف کے ساتھ مل کر لندن میں میثاق جمہوریت معاہدہ کی بی بی شہید نے جمہوریت کے لئے جان کی قربانی دی اور کبھی بھی ڈکٹیٹر کا ساتھ نہیں دیا محترمہ آج زندہ ہوتی تو ایشیاء کے حالات مختلف ہوتے۔