پیرمحل : ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈاکٹر طارق قریشی کی میونسپل کمیٹی پیرمحل میں کھلی کچہری شہریوں نے مختلف محکموں نے خلاف شکایات کے انبار لگا دئیے تفصیل کے مطابق اینٹی کرپشن ڈیپاڈٹمنٹ فیصل آباد ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹرطارق قریشی نے گزشتہ روز میونسپل کمیٹی پیرمحل میں کھلی کچہری لگائی جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرفیصل آبار یجن نوید عباس بلوچ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شکایات محمد اسلم ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوسٹی گیشن عبدالرزاق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد عثمان ، ڈی ایس پی عاطف معراج، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری خالد گجر، چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری خالد سردار، صدر بارایسوسی ایشن چوہدری شوکت گجر، سمیت وکلاء ، شہریوں اور تمام محکموں کے افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی اس موقع پر لیاقت علی بھٹی ایڈوکیٹ ، ملک کوکب رشید، مشتاق احمد سعیدی ، رانا محمد جمیل، ناصرسلیمی ، میاں انور سلیمی نے 21کروڑ کی لاگت سے تعمیرہو نے والے انٹر سٹی رجانہ روڈ کے دونوں اطراف گندے پانی کے کھال کی ناقص میٹریل کی نشاندہی گئی اکرم نوناری ایڈوکیٹ نے شہر میںفروخت ہونے والے ناقص شوراما اور برگر کے بارے میں شکایت کی فوڈ اتھارٹی ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کرتی ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈاکٹر طارق قریشی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈائریکٹر جنرل پنجاب کی ہدایت پر دوردرازکی تحصیلوں میں کھلی کچہری کا آغاز کردیا گیا انہوں نے کہاکہ سرکاری منصب کے اختیارات کو ناجائز طور پر استعمال کرکے کرپشن کوفروغ دینے والے افسران ہوں یا اہلکاران قانون کی گرفت سے کسی صورت نہیں بچ سکیں گے ہمارا کام عام لوگوں کو سرکاری چھتری تلے زیادتی کا نشانہ بنانے والے افسران واہلکاروں کو راہ راست پر لانا ہے انہوں نے سائلین کو ہدایت کی کہ وہ اپنی درخواستیں اور ثبوت لے کر آئیں ، کسی کرپٹ ملازم کو نہیں چھوڑا جائے گا
پیرمحل : دونامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر شہریوں کو لوٹ لیا نقدی رقم چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب تفصیل کے مطابق مکہ بلاک کے رہائشی چوہدری طارق محمود کا بیٹے عثمان طار ق اپنے ماموں گلزیر کے ہمراہ نجی بنک سے رقم لے کر موٹر سائیکل پر گھر آرہا تھا کہ گھر کے قریب ہی دو نامعلوم ڈاکوئوں نے پسٹل سے فائزنگ کردی ان سے گن پوائنٹ پر نقدی رقم ایک لاکھ پچاس ہزار روپے چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او عبدالمجید گجر موقع پر پہنچ گئے اور ملزمان کے خلاف کاروائی شروع کردی
پیرمحل : پیرمحل عوام کی سہولت کیلئے نجی ہسپتال کاافتتاح چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری خالد سردار ، وائس چیئرمین چوہدری سلطان ، مولانا عبداللہ چشتی ، پروفیسر حبیب نے کر دیا گیا تفصیل کے مطابق محلہ مسجدبلاک میں ممتاز معالج ڈاکٹر بلال حبیب کے زیر نگرانی قائم ہونے والے نجی ہسپتال کا افتتاح چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری خالد سردار ، وائس چیئرمین چوہدری سلطان ، مولانا عبداللہ چشتی ، پروفیسر حبیب، چوہدری اویس حبیب ، سیٹھ ہارون ، میاں اختر جاوید ایڈوکیٹ ، طارق جاوید کمبوہ و دیگرنے کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری خالد سردار نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لوگوں کیلئے ایک بہترین سہولت ہے ہسپتال میں جدید سہولیات مہیا کرنے کیلئے ڈاکٹر بلال حبیب نے بھرپور کوشش کی ہے عوام کو ہر قسم سہولیات صحت فراہمی کا مکمل عہد کیا جو علا قے کے لئے ایک بہترین اقدام ہے ڈاکٹر بلال حبیب نے کہا کہ ہسپتال میں غریب طبقے کو ماہر ڈاکٹرز اور عملے کے زیر نگرانی اعلیٰ معیار کی طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی انہوں نے کہاکہ ہسپتال میں صحت شعبے سے وابستہ ڈاکٹران صا حبان مریضوں کی بھرپور خدمت میں کوئی کثر نہیں چھوڑینگے اور انسانیت کی خدمت کے کارنامے سرانجام دینگے یہ ہسپتال علا قوں کے مریضوں کے لئے گھر کی دہلیز پر سہولت ہے اور اس سے عوام بھر پور استفادہ حا صل کرینگے۔