پیرمحل کی خبریں 2/7/2016

Speech

Speech

پیرمحل (نامہ نگار) ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عامر اعجاز اکبر، کا ایم این اے چوہدری اسد الرحمن، حافظ محمد نجیب اسٹنٹ کمشنر پیرمحل، ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ہمراہ تحصیل پیرمحل کے یونین کونسلوں کے چیئرمین، وائس چیئرمین، کونسلرز، میونسپل کمیٹی پیرمحل کے کونسلرز سے خطاب وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی طرف سے جلد اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی سے جمہوریت مضبوط ہو گی ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عامر اعجاز اکبر نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا پیغام پڑھ کر سنایا تفصیل کے مطابق تحصیل کونسل ہال پیرمحل میں منعقدہ پروقار تقریب جس میں ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عامر اعجاز اکبر ، ایم این اے چوہدری اسدالرحمن ، حافظ محمد نجیب اسٹنٹ کمشنر پیرمحل ، ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا شہزاد اکبر کے ہمراہ تحصیل پیرمحل کے یونین کونسلوں کے چیئرمین ، وائس چیئرمین ،کونسلرز ، میونسپل کمیٹی پیرمحل کے کونسلرز سے خطاب کیا جس میں چوہدری اسدالرحمن ایم این اے نے مبارکباد دیتے ہوئے بلدیاتی انتخابات میں منتخب ہونیو الے نمائندگان کو جلد سے جلد اختیارا ت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی نمائندگان کو اختیارات دینے سے ہماری ذمہ داری کم ہوگی عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل ہونگے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا شہزاد اکبر نے کہا کہ کونسلر ہمارے ساتھ تعاون کریں کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو ہمیں اطلاع کریں ہم فوری کاروائی کریں گے کرایہ داران پر کڑی نظر رکھیں آپ کی رائے کو مدنظر رکھا جائے گا ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عامر اعجاز اکبر نے کہا پنجاب حکومت بغیر کسی تاخیر کے مقامی حکومتوں کے اداروں کو مکمل طور پر فعال بنانے اور اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کو یقینی بناناچاہتے ہیں عیدا لفطر کے بعد تمام یونین کونسلوں کے چیئرمین وائس چیئرمین کونسلر اپنے اپنے دفاتر میں جاکرعوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے کام شروع کریں یونین کونسلوں کو ترجیحی بنیادوں پر فنڈ جاری کیے جائیں گے اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کا پیغام پڑھ کر سنایا جس میں منتخب نمائندوں کو جلد سے جلد اختیارات سونپے جانے کا عندیہ دیا حافظ محمد نجیب اسٹنٹ کمشنر پیرمحل ، چوہدری منظر حفیظ تحصیلدار ، طارق محمود کمبوہ چیف آفیسر پیرمحل چوہدری خالد سردار ، ریاض الحق ، بھی موجود تھے چوہدری محمد اسلم نے نقابت کے فرائض انجام دیے ( اس نیوز کو نمایاں کوریج دے دیں شکریہ )
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر مالک مکان کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق سی پلاٹ پیرمحل میں مالک مکان غلام مصطفی ولد عبدالقادر نے بغیر پولیس کو اطلاع دیے محمد رمضان کو مکان کرایہ پر دے رکھا تھا دوران چیکنگ کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر مالک مکان غلام مصطفی ولد عبدالقادرکے11پنجاب آرڈیننس عارضی کرایہ داری ایکٹ2015کے تحت مقدمہ درج کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) تھانہ پیرمحل پولیس کا اشتہاریوں کے خلا ف گرینڈ آپریشن اشتہاریوں کو پناہ دینے اور فرارکروانے پر تین افراد پر مقدمات درج تفصیل کے مطابق اشتہاری مجرم محمد صفدر ولد شرف دین ساکن ملتان جوکہ تھانہ پیرمحل پولیس کو مقدمہ نمبر50زیر دفعہ392ت پ میں مطلوب ہے چک نمبر319گ ب کے رہائشی عبدالقادر ولد رحیم خاں ساکن کوہل خورد نے پناہ دی اور پولیس کے آنے پرفرارکروادیاتھانہ پیرمحل پولیس نے عبدالقاد رکے خلاف زیر دفعہ 216ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا اشتہاری ملزم گلاب خان ولد گوہر خان کو ایوب خاں ولد بہادر خان ساکن پٹھان آباد نے فرارکروادیا اشتہار ی ملزم وزیر خاں ولد غلام خان کو عاشق ولد مختار خان ساکن صدیق آباد نے پناہ دی اور فرار کروادیا تھانہ پیرمحل پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) شادی شدہ خاتون کو اغواکرکے زیادتی کا نشانہ بنانے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق ذوالفقار ٹائون پیرمحل کی رہائشی تہمینہ بی بی زوجہ محمدنواز کو ملزمان قمرحیا ت ، مدثر پسران صدیق ، حمیرا دختر صدیق ساکن چک675/16گ ب اغواکر کے کیر ی ڈبہ میں لے گئے کئی روز زیادتی کا نشانہ بنایا تہمینہ بی بی فرارہو کر ملزمان کے چنگل سے رہا ہوکر گھر آئی تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 365B/376ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) گھریلو حالات سے تنگ آکر نہر میں کود کر خود کشی کرلی دوران نعش کی تلا ش ایک اور نامعلوم نعش برآمد چک 325گ ب کے شادی شدہ شخص نے بھی گھریلو حالات سے تنگ آکر خود کشی کرلی تفصیل کے مطابق چک نمبر 756 گ ب کے رہائشی محمد ظفر ولد اظہر خان میو نے گھروالوں سے جھگڑ کر جوڑیاں نہر میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی ریسکیو 1122 کا عملہ تھانہ اروتی پولیس کی نگرانی میںمقامی غوطہ خوروں کے ہمراہ نعش کو بڑی تگ ودو کے بعد تلاش کرلیا نعش کی تلاش کے دوران ایک اور نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی جبکہ خود کشی کے دوسرے واقعہ میں چک نمبر325گ ب کے رہائشی شدہ شخص نے نامعلوم وجوہات پر خو دکشی کرلی تھانہ چٹیانہ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل( نامہ نگار) معروف معالج ڈاکٹر ہارون مجید سینئر میڈیکل آفیسر پیرمحل نے کہا روزہ افطار کرنے کے بعد سگریٹ پینے سے زیادہ خطرناک عمل کوئی نہیں روزے کی وجہ سے انسانی جسم کمزور ہو جاتا ہے۔افطاری کے وقت اسے پانی، گلوکوز اور آکسیجن کی سخت ضرورت ہوتی ہے۔ ایسے میں سگریٹ کے ایک کش سے شریانیں سکڑ جاتی ہیں اور خون میں آکسیجن مناسب مقدار میں جذب نہیں ہوتی، خون گاڑھا ہو جاتا ہے جس سے اسکے جمنے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ اس سے دل کی دھڑکن بے ربط ہو جاتی ہے، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی مقدار بڑھ جاتی ہے ، جس سے دل کی بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے لہذا روزہ دار کو روزہ افطارکرتے وقت سگریٹ نوشی سے اجتناب کرنا چاہیے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار ) اسلحہ نہ حفاظتی سامان بے سروسامانی کے عالم میں نہتے پی کیو آر رضاکاران کی رمضان المبارک میں نماز تر اویح کے اوقات میںمساجد پر ڈیوٹی ملکی صورتحال اور ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر سخت تشویش اور امتحان میں مبتلا تفصیل کے مطابق پی کیو آر کے کمانڈران اور رضاکاران نے کہا کہ پولیس انتظامیہ سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ عدم وسائل اور بے پناہ مسائل کے باوجود اپنی رضاکارانہ خدمات جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہوکر سرانجام دے رہے ہیں انہوںنے مجاز اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ جوانوں کو اسلحہ اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائیں تودہشت گردتخریب کار اورجرائم پیشہ عناصر کو محاسبہ کی نکیل ڈالنے کے لیے ہرممکن کوشش جاری رکھیں گے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی کمان میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) مسند اقتدر پر براجمان سرمایہ داروں نے پاکستان کو مقروض جبکہ قومی معشیت کو مفلوج کر دیا ہے ۔ حکمرانوں کے نزدیک اخلاقیات ، انسانیت ، اور انسانی حقو ق کی کوئی اہمیت یا کوئی وقعت نہیں ہے موجودہ جمہوری و ناکام سیاسی سسٹم اور مفاد پرست سیاستدان 18 کروڑ عوام کیلئے نفرت کا ایک بحران بن کر رہ گئے ہیں۔ ”روشن مستقبل اور خوشحال عوام” کے لگائے جانے والے وہ سنہری دعوے جو سیاستدانوں نے ہر دور میں غریب عوام سے کئے مگر یہ عوام کی ترقی کی بجائے تنزلی کا باعث بنے۔ معاشی بدحالی اور ملکی خسارہ ہمارے مقدر میں لکھے گئے وہ سیاہ داغ ہیں جن کے ذمہ دار بھی یہی سیاستدان ہیں ان خیالات کا اظہار چوہدری احسان ننھاسابق راہنما پاکستان تحریک انصاف نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ قومی المیہ ہے کہ ذاتی مفاد پرستی کے تحفظات کیلئے جمہوری اور سیاسی ثمرات کا رخ اپنے محلات کی طرف موڑنے والے آج بھی وطن عزیز کے جمہوری ایوانوں پر قابض ہیں۔ عوام جان چکے ہیں کہ ان کے سیاہ بخت کو سنہری دور میں ڈھالنے کیلئے قائدعمران خان پاکستان کے18کروڑ عوام کو درپیش مسائل سے نجات دلانے کیلئے ان ابن الوقت اور مفاد پرست سیاستدانوں کا گھیرا تنگ کریں گے۔ انہوں نے کہا وفاقی حکمرانوں کی ناقص ترین پالیسیوں سے ملک کمزور سے کمزور ہوتا جارہا ہے حکمرانوں کی پالیسیاں بری طرح ناکامی سے دوچا رہو ئی ہے اور صرف فوٹو سیشن کی حدتک اس کا ورک نظر آتا ہے یہی وجہ ہے بجلی کے شارٹ فال میںواضح کمی کے باوجود لوڈشیڈنگ کے دورانیے میںکمی نہیں ہوئی حکمران ملک کو ایتھوپیا بنانے پر تلے ہوئے ہیں پاکستان تحریک انصاف اقتدارمیں آکرکرپٹ حکمرانوںکو ملک سے فرارنہیںہو نے دے گی