پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) پیرمحل اور گردونواح میں پرائیوٹ سکولز مالکان نے تعلیم غریب کی پہنچ سے دور کر دی سفید پوش والدین کابچوں کی تعلیم جاری رکھنا مشکل ہو گیا ‘تفصیل کے مطابق پیرمحل کے رہائشی علاقوں اور گردونواح میں پرائیوٹ اسکولز کی بھرمار بھاری فیسوں کے باوجود تعلیم کا معیار صفر ہے اکثر پرائیوٹ سکولوں رجسٹرڈ بھی نہیں ہے۔
سکول مالکان بے روزگاری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دو سے تین ہزار روپے میں خواتین ٹیچرزکااستحصال کر رہے ہیں جبکہ پرائیوٹ سکولز میں ہرسال فیسوں کے نام پر کئی گنااضافہ کر دیا جاتا ہے اور کئی کئی ہزار روپے فی طالب علم فیس وصول کی جارہی ہیں ہر گلی میں کئی کئی سکول کھلے ہوئے ہیں جس کے وجہ سے شہری کا جینا دوبھر ہو چکا۔
جبکہ پرائیوٹ سکولز یونیفارم اور کتابوں کی مد میں ہزاروں روپے والدین سے وصول کررہے ہیں اور سکول کو ذریعہ تعلیم کی بجائے کمائی کا زریعہ بنا رکھا ہے عوامی وسماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف فوری طور نوٹس لے کر ان پرائیوٹ سکولز مالکان کے خلاف ایکشن لیا جائے۔