پیرمحل ( نامہ نگار ) میونسپل کمیٹی پیرمحل کے وارڈ نمبر 16 اپر کالونی ii سے شیخ منیر احمد ایڈوکیٹ لائبریری سیکرٹری پیرمحل بارکونسل نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے تفصیل کے مطابق معروف سیاسی سماجی شخصیت شیخ منیر احمد ایڈوکیٹ لائبریری سیکرٹری پیرمحل بارکونسل نے میونسپل کمیٹی پیرمحل کے وارڈ نمبر16اپر کالونی iiسے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگومیں کہا کہ روایتی سیاست کے خاتمہ کے لیے میدان میں آیا ہوں انشاء اللہ منتخب ہوکر حلقہ کی محرومیوں کے خاتمہ سمیت حلقہ کو مثالی بناکر دم لونگا انہوں نے کہا کہ عرصہ 30 سال سے یو نین کو نسل میں مقامی حکو مت کا اقتدار سنبھالنے والوں نے علاقہ اور عوام کی کو ئی خدمت نہیں کی بلکہ ا پنی تجو ریاں بھرنے اور ذاتی مفادات کے علاوہ کو ئی کارنامہ سرانجام نہ دیا ہے شہر پر کر وڑوں روپے خرچ کی جمع تفریق کے باوجود شہر بنیادی سہو لتوں سے محروم ہے واٹر سپلائی سے لے کر نکاسی آب کے منصوبے تباہ ہو چکے ہیں عوام کیلئے نہ کوئی فری ڈسپنسر ی اور نہ ہی بچوں کیلئے کو ئی تفریح گاہ عوام ان جعلی نمائندوں سے تنگ آچکے ہیں اور اب تبدیلی چاہتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل ( نامہ نگار ) نوجوان صحافی سید نیئر عباس شاہ میونسپل کمیٹی پیرمحل کے وارڈ نمبر 9 میں جنرل کونسلر کے امیدوار کے طورپر پاکستان عوامی تحریک کے پلیٹ فارم سے میدان میں آگئے تفصیل کے مطابق معروف نوجوان قیادت معروف صحافی نے پاکستان عوامی تحریک کے پلیٹ فارم سے میونسپل کمیٹی پیرمحل کے وارڈ نمبر9سے بطور جنرل کونسلر کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے اس موقع پر انہوںنے کہا کہ نوجوان قیادت کو ملک کی تقدیر بدلنے کے لیے آگے آناہوگا جب تک ملک پر دوپارٹی نظام ختم نہیں ہوگا اس وقت ملک کے حالات نہیں بدلے جاسکتے ملک میں سیاست نہیں کرپٹ نظام بدلنے کی ضرورت ہے جب تک کرپٹ نظام کو بدلنے کے لیے نوجوان آگے نہیں آئیں گے اس وقت تک ملک کی تقدیر نہیں بدلی جاسکتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) ای ڈی او ہیلتھ اور ڈرگ انسپکٹر محمد ثاقب کا اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ ا تحاد طبی فا ئو نڈیشن پر چھاپہ تمام دیسی ادویات اور بھاری مقداد میں جعلی ادویات محکمہ ہیلتھ نے اپنے قبضہ میں لے کر سٹو ر کو سیل کر دیا تفصیل کے مطابق ای ڈی او ہیلتھ ٹوبہ ٹیک سنگھ نے ہمراہ ڈرگ انسپکٹر محمد ثاقب ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر باہلک علی کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب کی قیادت میں صدر بازار پیرمحل میں ا تحاد طبی فا ئو نڈیشن پر چھاپہ مارکر لاکھوں روپے کی قوت بخش سٹیرائیڈ ادویات برآمد کرکے اپنے قبضہ میں لے کر دکان کو سیل کردیا اس سے پہلے غوثیہ آباد پیرمحل میں ڈسپنسری کو سیل کردیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار)تھانہ اروتی پولیس کا چھاپہ شراب فروش گرفتار 20 بوتل شراب برآمد تفصیل کے مطابق تھانہ اروتی پولیس ایس ایچ او احمد یار نے ہمراہ غلام قادر اے ایس آئی چک نمبر 750 گ ب میں چھاپہ مارکر 20 بوتل شراب ولائتی برآمد کرکے شراب فروش ممتاز عرف گونگا کو گرفتارکرکے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار)قبضہ مافیا کی سینٹری انسپکٹر اور ان کے اہل خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں تفصیل کے مطابق انکروچمنٹ آفیسر محمد ارشد و لد محمد اسماعیل جو کہ ٹی ایم اے کمالیہ /پیرمحل میں بطور سینٹری ورکر وانکروچمنٹ آفیسر وٹیکس کلرک کے فرائض انجام دے رہا ہے قبضہ گروپ صابر علی عرف پیار علی ، معشوق علی پسران دلمیر وغیرہ نے شادمان کالونی پیرمحل میں سرکاری رقبہ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو قبضہ گروپ نے انکروچمنٹ آفیسر محمد ارشد داروغہ اور ان کے اہل خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی انکروچمنٹ آفیسر محمد ارشدکے گھر پر پتھرائو کرکے انکروچمنٹ آفیسر محمد ارشد اور اس کے اہل خانہ کا گھر سے نکلنا محال کردیا انکروچمنٹ آفیسر محمد ارشد اور اس کے اہل خانہ نے اعلیٰ حکام سے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے
پیرمحل ( نامہ نگار ) تحصیل بھر میں پولیو کے خاتمہ کے لیے گھر گھر سروے کرکے پولیو کے خاتمہ تک اپنا بھرپور کردار اداکرتے رہیں گے جب تک تحصیل پیرمحل پولیو فری نہیں ہوجاتا پولیو مہم جاری رہے گی ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب نے ہمراہ ای ڈی او ہیلتھ ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ڈپٹی ہیلتھ آفیسر کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوا ٹر ہسپتال پیرمحل میں پولیو میٹنگ میں تمام UMCO,sاور ویکسینیٹر میل او ر فی میل سے خطاب میں کیا اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب نے پولیو ٹیموں کو گلی گلی محلہ محلہ گداگروں اور پکھی واس خانہ بدوشوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے ان کا مکمل سروے ریکارڈ میں لانے کی ہدایت کرتے ہوئے ہیں کہ جو بچے رہ گئے ہے ان کو لازم ویکسین کے قطرے پلائیں بچے قوم کا مستقبل ہے اگر کوئی بچہ یا اس کے والدیں کسی وجہ سے ویکسین کے قطرے نہیں پلوا ئیں توانہیں خصوصی اقدامات کے تحت دائرہ میں لایا جائے ڈاکٹر مسرور صاحب نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ جن بچوںکو ویکسین کے قطرے پلائے گئے ان کے دوبارہ سروے کریں اور ان کے والدیں کے موبائل فون اپنی رپورٹ میں درج کریں