پیرمحل کی خبریں 30/10/2014

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) مرکزی قبرستان جانوروں کی چار ہ گاہ کے ساتھ فلتھ ڈپو بن گیا،، قبرستان میں لگے پودے درخت جانوروں کی نظر،، قبرستان کی جگہ پر بااثر افراد نے قبضہ کر کے رہائشوں کے ساتھ ملا لیا ،، تفصیلات کے مطابق پیرمحل کا مرکزی قبرستان انتظامیہ کی غفلت لاپرواہی کے باعث جانوروں کی چارا گاہ بن گیا جس سے قبرستان میں خوبصورتی اور سائے کے لیے لگائے گئے درخت تک غائب ہو گئے جن کو جانور نگل گئے قبرستان کی چادر چار دیواری ہونے کے باوجود جانور رہائشی ایریاسے داخل ہو کر ناکہ قبرستان کی خوبصورتی کو ختم کر رہے ہیں بلکہ قبرستان کے تقدس کو پامال کر رہے ہیں قبرستان سے ملحقہ کالونی کے رہائشیوں نے قبرستان میں کوڑا کرکٹ پھینکنے کا عمل بے دریغ جاری کر رکھا ہے تعفن سے قبرستان میں اپنے پیاروں کو ملنے آنے والوں نے متعدد بار انتظامیہ کو اطلاع بھی دی مگر کوئی سدباب نہ ہو سکا علاقہ مکینوں نے کئی کئی فٹ قبرستان کی اراضی کو قبضہ میں لے کر باڑیں لگا دی جس سے ان کی رہائشوں کی خوبصورتی میں اضافہ ہو سکے مگر قبرستان کی خوبصورتی اور خاموشی کی چادر اوڑھے قبرستان کے مکینوں کی کوئی پرواہ نہیں شہریوں نے قبرستان کو ملکیت سمجھ کر ایک ایک قبر کے ساتھ ساتھ کئی کئی قبروں کی جگہ گھیر رکھی ہے جس سے میت کی تدفین کے لیے اکثر اوقات جگہ تک نایاب ہو جاتی ہے جن سے بھاری رقم وصول کر کے جگہ مہیا کی جاتی ہے مذہبی و فلاحی تنظیموں نے ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے فوری نوٹس لیتے ہوئے قبرستان کی صفائی ستھرائی اور قبضہ کی گئی قبرستان کی اراضی واگزار کروانے کا مطالبہ کیا ہے ،،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) ٹرانسپورٹ عملہ کے مسافروں کی جیبوں پر ڈاکے ،، دوران سفر ان سے جانوروں جیسا سلوک روا رکھنے پر عوامی حلقوں کا حکام سے نوٹس کا مطالبہ،تفصیل کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی مبینہ غفلت کی وجہ سے پیرمحل سے دیگر شہروں کو جانے والے مسافر بسوں و ویگنوں کا عملہ عوام سے من پسند کرایہ جات وصول کر کے ان کی جیبوں پر ڈاکے ڈال رہا ہے اور ٹرانسپورٹرز زیادہ کمائی کے لالچ میں گاڑیوں میں غیر قانونی پھٹہ جات لگا کر مسافروں سے جانوروں جیسا سلوک روا رکھے ہوئے ہیں اور پولیس ناکوں سے بچنے کیلئے خفیہ رستے اختیار کرتے ہیں جبکہ گاڑیوں میں خواتین کیلئے نشستیں بھی مخصوص نہیں کی گئیں ۔دوران سفر خواتین سے چھیڑ خانی کے واقعات روز کا معمول بن گئے ہیں ۔اوور لوڈنگ ہونے کی وجہ سے چند کلو میٹر کا سفر بھی عذاب نظر آتا ہے ۔ٹریفک پولیس کی جانب سے گاڑیوں سے اوور لوڈنگ کے خاتمہ کے بلند و باگ دعوے تو کئے جاتے ہیں مگر ٹرانسپورٹ عملہ کی جانب سے مسافروںسے جانوروں سے بد تر سلوک اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ٹریفک پولیس کی کارکردگی سفر لفظی کہانیوں تک ہی محدود ہے ۔زائد کرایہ جات کی وصولی پر اگر کوئی مسافر ٹرانسپورٹ عملہ سے بحث کرتا ہے تو اسے بے عزت کرنے سے بھی گریز نہیں کیا جاتا بلکہ منزل سے پہلے ہی اسے گریبان سے پکڑ کر گاڑی سے اتار دیا جاتا ہے جس سے اس کی عزت نفس تومجروح ہوتی ہی ہے بلکہ قیامت خیز گرمی میں باقی ماندہ سفر اسے پید ل طے کرنا پڑتا ہے ۔عوامی حلقوں نے اعلیٰ احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گاڑیوں سے اوور لوڈنگ اور غیر قانونی پھٹہ جات کے خاتمہ کے علاوہ سرکاری کرایہ جات کے حساب سے کرایہ کی وصولی یقینی بنائی جائے اور خواتین کیلئے مسافر گاڑیوں میں الگ نشستیں مخصوص کی جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) حسب سابق امسال بھی بسلسلہ محرم الحرام 6محرم بمقام 31اکتوبر 2014بروز جمعة المبارک بعداز نماز مغربین مجلس عزاء برمکان ڈاکٹر ظہور علی جعفری مرحوم واقع Pـ176رجانہ روڈ غلہ منڈی بلاک پیرمحل منعقد ہو گی جس میں مولانا علامہ سید محمد باقر نجفی کاظمی آف انڈیا ،عباس حیدر آف ملتان اور علامہ شفقت عباس آف پیرمحل خطاب فرمائین گے۔اختتام مجلس عزاء علم مبارک حضرت غازی عباس علمدار برآمد ہو گاجو کہ حلقہ ماتمیان کے ہمراہ مرکزی امام بارگاہ قصر ابی طالب میں اختتام پذیر ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( میاں اسد حفیظ سے) تحصیل صدر PMAڈاکٹر محمد رمضان چوہدری نے مقامی صحافیوں سے ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جنگی بنیادوں پر پولیو کے خاتمہ کیلئے اقدامات ہونے کے باوجود پھر بھی پولیوکیسز سامنے آنا لمحہ فکریہ سے کم نہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے حکومت کے شانہ بشانہ ہر مکتبہ فکر کے افراد کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے جبکہ معاشرے کی تعلیم یافتہ کمیونٹی دیہاتی حلقوں کے پسماندہ لوگوں میں یہ شعور آگاہی پیدا کر یں کہ پولیس ایک خطر ناک وائرس ہے جس سے ان کے بچے عمر بھر کی معذوری کا شکار ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز پر قاتلہ حملے ملک دشمن طاقتوں کی سازش ہے جو ایک سوچی سمجھی منظم پلاننگ کے تحت ہمارے ملک سے پولیو کا خاتمہ نہیں چاہتی اور ایسے حالات پیدا کر نا چاہتی ہیں کہ پاکستانی عوام کا داخلہ بھی دیگر ممالک میں بند ہو جائے۔انہوں نے کہا کہ لوگ زمانہ پتھر سے نکل کر پولیو کا خاتمہ کرنے کیلئے تعویز گنڈوں کی بجائے اپنے بچوں کو معذوری سے بچانے کیلئے شیڈول کے مطابق پولیوکے قطرے پلوائیں تا کہ پاکستان مستقبل قریب میں پولیو فری ملک قرار دیاجا سکے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں پولیو کاخاتمہ کرنے کیلئے میاں نواز شریف کے اقدامات انتہائی قابل ستائش ہیں ضرورت صرف امر کی ہے کہ پسماندہ حلقوں میں ایسے سیمنارز کا انعقاد کیا جائے جس سے لوگوں میں پولیو بارے آگاہی حاصل ہو سکے۔

Pir Mahal

Pir Mahal