پیرمحل ( نامہ نگار) عید الضحیٰ کے موقع پر شہر کی صفائی کو برقرار رکھنے اور قر بانی کے جانوروں کی آلائشیں و دیگر فضلات بروقت اٹھانے اور منتقل کرنے کے لیے بلدیہ پیرمحل نے ”عید صفائی پلان” کو حتمی شکل دے دی ہے۔اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ٹی ایم او کمالیہ پیرمحل رانا نواز خان ، چیف آفیسر طارق کمبوہ نے بھی شرکت کی عید کے ایام میں صفائی کی بہترین سہولیات کی فراہمی اور قربانی کے جانوروں کی آلائشیں بروقت اکٹھا کرنے اور بہترین طریقے سے منتقل کرکے تلف کرنے کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے عید الضحیٰ کے تینوں ایام میں تمام افسران اور سینیٹری سٹاف کی چھٹیاں منسوخ رہیں گی ورکرز اپنی خدمات سر انجام دیتے رہیںگے عید قربان کے موقع پر شہر بھر میں26 سے زائد آلائش سنٹر قائم کردیے گئے ہیں شہر کی دویونین کونسل کے لیے الگ الگ پوائنٹ بنادیے گئے جہاں پر سینیٹری انسپکٹر کے علاوہ ورکرز عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت موجود رہیں گے ۔جانوروں کی آلائشیں و دیگر فضلات کوبروقت اٹھانے اور منتقل کرنے کے لیے نان تحصیل ہیڈکوآرٹر کی گاڑیوں کے علاوہ دو اضافی گاڑیاں بھی کرائے پر حا صل کی جا رہی ہیں تاکہ جانوروں کی باقیات کو صحیح طریقے سے زمین میں دفن کیا جا سکے عوامی سہولت اور شکایات کے بروقت ازالہ کے لیے کنٹرول روم 24 تا 27 ستمبر 2015 کو 24گھنٹے کھلا رہے گا اور ہیلپ لائن 046- 3361421 مکمل طور پر متحرک رہے گی جہاں بلدیہ پیرمحل کے ملازمین چوبیس گھنٹے لوگوں کی خدمت کے لیے موجود رہیں گے چیف آفیسر طارق کمبوہ نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر نان تحصیل ہیڈکوآرٹر پیرمحل کی اولین ترجیح جانوروں کی آلائشیں بروقت منتقل کرکے لوگوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہے اور ان مقاصد کے حصول کے لیے ہر طرح کی سہولیات کو بروئے کار لایا جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) مر غیوں کی خوراک میں وسیع پیمانے پرمضرصحت اشیاء ہلاک شدہ جانوروں کی ہڈیاں ،خون اور آلائشیں اینٹی بائیوٹک ادویات کا استعمال برائلر استعمال کرنے والے شہری موذی امراض میں مبتلا وزارت صحت پولٹر ی فارمر اور فیڈ مالکان کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلا ن کریں حاجی اللہ دتہ سماجی شخصیت تفصیل کے مطابق پو لٹری فارم مالکان منافع بڑھانے کے لیے مرغیوں کی جلد از جلد نمو کی کو شش کرتے ہیں اور اس مقصد کے لیے ان کی غذ ا میں اینٹی بائیوٹک ادویات ملائی جاتی ہیں جبکہ مرغیوں کو دی جانے والی فیڈ میں صاف شفاف وٹامن اور خوراک کی بجائے ہلاک شدہ جانوروں کی ہڈیاں ،خون اور آلائشیں اینٹی بائیوٹک ادویات جو اپنی مدت پوری کرکے ضائع تصور کی جاتی ہے شامل کردی جاتی ہے چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث پاکستان میں فیڈ فروخت کرنے والے اور پولٹری فارمرز مرغیوں کی جلد سے جلد نمو کی کو شش کرتے ہیں ان مرغیوں کا گوشت جوکہ نہ صرف کھانے میں بے ذائقہ اور مضرصحت ہے جس کے اثرا ت انسانی صحت پر سخت بیماریاں حملہ آور ہوجاتی ہے جسم میں بیکڑ یا اتنے طاقتو ر ہو جاتے ہیں کہ ان پر قانو پانا مشکل ہو جاتا ہے ۔یہی وہ کیفیت ہے جسے سائنسدان “سپر بگ “کا نا م دیتے ہیں یعنی بیماری کے ایسے جراثیم جن کا علاج ممکن نہیں ہے حاجی اللہ دتہ سماجی شخصیت نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ قومی سطح پر وزارت صحت کی نگرانی میں مانیٹری پالیسی بنائی جائے جو مضرصحت اور انسانی زندگیوں کے جان لیوا بننے کا باعث ہونے والی ہر چیز پر کڑی نظر رکھے اور انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کرے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل ( نامہ نگار ) شہریوں کو میٹھے اور صاف پانی کی فراہمی کے لیے ساڑھے32 کروڑ روپے سے شروع کیاگیامنصوبہ بلاجواز تاخیر سے کھٹائی کا شکار شہری مضرصحت پانی پینے سے خطرناک بیماریوں کا شکار تفصیل کے مطابق ایم این اے گرانٹ سے ساڑھے32 کروڑ روپے اڈا واہگی سے پیرمحل شہر پینے کے صاف پانی کی سپلائی کامنصوبہ جو کہ اپنی تکمیل کے مراحل میں ہے جس کا 14 اگست 2015 کو افتتاح کیا جانا تھا بلدیہ پیرمحل کی طرف سے شہریوں سے پانی کے کنکشن فراہم کرنے کے ہزاروں درخواستوں کی وصولی کے باوجود ناگزیر وجوہات پر منصوبہ کا افتتاح نہ کیا جاسکا ہے پیرمحل کا زیر زمین پانی انتہائی مضر صحت ہونے کے باعث شہری جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں نہری پانی کی فراہمی کے لیے واٹرسپلائی کے سلسلہ میں زیر زمین پائپ 1937 میں بچھائے گئے جوکہ انتہائی بوسیدہ ہوچکے ہیں جس میں زیرزمین سیوریج کا پانی مکس ہوکر شہریوں کو سپلائی ہورہاہے جوکہ بیماریوں کاباعث بن رہاہے ساڑھے32 کروڑ روپے سے پنجاب حکومت کااڈا واہگی سے پیرمحل پینے کے صاف پانی کی سپلائی کامنصوبہ بلاجواز تاخیر کے باعث کھٹائی کا شکا ر ہے چوہدری محمد اسلم تاج سماجی شخصیت نے وزیر اعلٰی پنجاب میاں شہباز سے اپیل کی کہ شہریوں کو میٹھے پانی کی فراہمی کے منصوبے کو حکومت ہنگامی بنیادوں پرمکمل کروائے تاکہ جہاں شہریوں کوصاف پانی کی سپلائی ہوسکے گی وہاں ساڑھے32 کروڑ روپے کے عوامی منصوبہ کے ثمرات عوامی حکومت حاصل کرسکے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) نامعلوم چور گھر کے باہر کھڑی موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے تفصیل کے مطابق مکہ بلاک پیرمحل کا رہائشی نعلین الدین ولد محمد انور کچی کوٹھی پیرمحل میں اپنے عزیز کو ملنے گیا اپنی موٹرسائیکل TSK-6587سی ڈی 70 کھڑی کرکے یونہی گھرکے اندر گیا جس کو نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے تھانہ پیرمحل پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا