پیرمحل کی خبریں 26/8/2014

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) اہلسنت والجماعت سمیت دیگر دینی جماعتوں کے ساتھ فلسطینی عوام سے اظہار یک جہتی کے لیے مفتی محمد عابد فرید، چوہدری دلشاد احمد تحصیل صدر اہلسنت والجماعت سٹی صدر قاری محمد بلال کی قیادت میں ریلی مقررین کا خطاب تفصیل کے مطابق اہلسنت والجماعت سمیت دیگر دینی جماعتوں نے ریلی نکالی جو جامع عثمانیہ مسجد سے ہوتی ہوئی شہر بھر کا چکر لگا کر اللہ چوک میں جلسہ کی شکل اختیا رکرگئی ریلی سے مقررین مفتی عابد فرید چوہدری دلشاد احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا اسرائیلی جارحیت وبربریت اور ظالمانہ بمباری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع کردیاگیا ہے۔ پوری دنیا نے اسرائیل کی اس غنڈہ گردی اور فسطائیت پر آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔غزہ میں اب تک سینکڑوں معصوم بچے، خواتین اور نہتے شہری شہید ہوچکے ہیں۔ لمحہ فکریہ تو یہ ہے کہ مسلمانان عالم کی جانب سے بھی کوئی توانا اور متحد آواز نہیں اٹھ رہی ہے۔اس صورت حال میں مظلوم فلسطینی عوام کیا سوچ رہے ہیں اور نام نہاد فلسطین اتھارٹی اپنے عوام کے تحفظ کیلئے کیا اقدامات کررہی ہے کم عمر فلسطینی بچے اسرائیلی جارحیت کا خصوصی نشانہ ہیں۔ہزاروں کی تعداد میں افراد کو گرفتار کرکے پس دیوارزنداں کردیاگیا ہے۔اسرائیل کی قید میں فلسطینی شہریوں کو بنیادی انسانی حقوق اور سہولتیں حاصل نہیں ہیں اورانہیں بغیر کسی الزام کے چھ چھ ماہ قید رکھا جاتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ضرورت اس امرکی ہے کہ پوری مسلم دنیا متحد ہوکر اسرائیل کے خلاف اعلان جہاد کرے۔ حماس اور فلسطینیوں کی اس تحریک جہاد کو جبر کے ذریعے ختم نہیں کیاجاسکتا۔ بین الاقوامی پلیٹ فارم ہمیشہ مغربی مفادات کے تحفظ کیلئے استعمال ہوئے ہیں ۔ آج دنیا بھرمیں مسلمان مظالم کا شکار ہیں جبکہ عالمی برادری اس ظلم وبربریت کی مذمت کرنے سے گریزاں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ قبلہ اول کی آزادی کیلئے یہودیوں کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہیے۔ اور ان کی مدد واعانت کیلئے کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کرنا چاہیے اس موقع پر قاری محمد بلال ،نائب صدر مولانا طیب صاحب نے خطاب کیا محمد اسلم ،محمد اقبال جنرل سیکرٹری عمران صاحب ،نذیر احمد ، عدنان ، چوہدری عابد سمیت کثیر تعداد میں کارکنا ن نے شرکت۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) نوکس مسلح ڈاکوئوں نے گھرکی دیواریں پھلانگ کر اہل خانہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر نقدی موبائل فون ٹریکٹر موٹرسائیکل لے گئے تفصیل کے مطابق چک نمبر684/25گ ب تحصیل پیرمحل کے نمبردارجاوید اقبال ولد اکبر علی قوم آرائیں کے گھر نوکس نامعلوم مسلح ڈاکودیواریں پھلانگ داخل ہوئے نمبردار جاوید اقبال اور اس کے اہل خانہ کو اسلحہ کی نوک پریرغمال بناکرٹریکٹر میسی فرگوسن 240ماڈل 2005 مالیت پانچ لاکھ روپے موٹرسائیکل 125CCنمبر4625-TSKبرنگ سرخ ماڈل 2011مالیت75ہزار روپے نقدی 20ہزار روپے 2عدد موبائل فون نوکیا مالیتی 12ہزار روپے جس میں دوعدد سم ہائے پارچات مردانہ دس سوٹ تین عدد ان سلے سات عدد سلے ہوئے مالیتی 20ہزار روپے پسٹل 30بور مالیت 30ہزار روپے مع لائسنس ،کاغذات ٹریکٹر وموٹرسائیکل ، شناختی کارڈ ونمبرداری کارڈ اور چیک بک نیشنل بنک لے گئے تھانہ پیرمحل پولیس نے اطلاع پر کاروائی شروع کردی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار )خواتین بچوں اور ضعیف العمر بوڑھوں کی آڑ میں کفن لہرا کر کون سا عوامی انقلاب لایاجارہا ہے منتخب حکومت کے خلاف اسلام آباد کی سڑکیں بلاک کرکے نہ صرف آئین قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہے بلکہ دھرنا کے نام پر معصوم بچوں خواتین کا سرعام استحصال انسانیت کی سخت ترین تذلیل ہے ان خیالات کا اظہار رانا غلام سرور بابر صوبائی ممبر پنجاب پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا جمہوری عمل کو نقصان پہنچا نے والے ملک وقوم سے مخلص نہیں پوری قوم وزیر اعظم محمد نواز شریف اور پا کستان مسلم لیگ (ن) کیساتھ کھڑی ہے چند ہزار افراد کی جمہوریت کیخلاف سازشیں کبھی کا میاب نہیں ہو نگی ملک د ھرنوں کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا- دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کو زرمبادلہ پاکستان بھیجنے سے روکنے اور تمام پاکستانیوں سے ملکی بینکوںمیں جمع کرائی گئی رقوم نکلوانے کی ترغیب بھی انتہائی افسوسناک ہے جس سے مخصوص عزائم رکھنے والوں کی سوچ کاحب الوطنی سے موازنہ کیا جا سکتا ہے۔