پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) احاطہ کے تنازعہ پر بیوہ خاتون کے دو بیٹے اغوا متاثرین کا حصول انصاف کے لئے سڑک بلاک کر کے شدید احتجاج۔تفصیل کے مطابق درکھانہ روڈ پر واقع گائوں 675/16گ ب کی بیوہ خاتون غلام فاطمہ اپنے بیٹوں سجاد رمضان اور رزاق رمضان کے ہمراہ گھر میں موجود تھی کہ آدھی رات کے وقت مخالفین جن کے نام محمد اختر ولد ہمرائو خاں ،نوید ولد صغیر احمد ،اصغر ولد محمد شریف ،قمر حیات ولد صغیر احمد اور ضرار احمد بتائے جاتے ہیں نے اپنے دیگر آٹھ ساتھیوں کے ہمراہ گھر کی دیواریں پھلانگ کر اسلحہ کے زور پر بیوہ خاتون کے دونوں بیٹوں کو دیرینہ رنجش کی بنائ پر گاڑیوں میں اغوائ کر لیا۔جب کہ مزاحمت کرنے پر مسلحہ افراد نے خاتون غلام فاطمہ کو بھی وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔حصول انصاف کیلئے بیوہ خاتون نے اپنے دیگر عزیز و اقارب کے ہمراہ شہر کی وسطی رجانہ روڈ پر شدید احتجاج اوراغوائ کاروں کے خلاف نعرہ بازی کر تے ہوئے DPOٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا کہ میرے بیٹوں کو بازیاب کروایا جائے جب کہ تھانہ پیرمحل میں تعینات SHOچوہدری وسیم سرور بھی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے جنہوں نے خاتون غلام فاطمہ کو پور ا یقین دلایا کہ اغوائ کاروں کیخلاف مقدمہ کااندراج کر کے انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے جس پر احتجاجی افراد نے اپنا احتجاج ختم کر دیا۔جب کہ تادم تحریری واقع کا مقدمہ اندراج نہیں ہو سکا تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل( میاں اسد حفیظ سے ) محرم الحرام میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے نان تحصیل ہیڈ کوارٹر پیرمحل اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ سیدہ رملہ علی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پیرمحل امن کمیٹی ممبران کے علاوہ شہری تنظیموں کے عہدیداروں سمیت دیگر مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے امن کمیٹی ممبران سمیت دیگران نے بھی اپنی تجاویز سے آگاہی دی۔اس موقع پر سیدہ رملہ علی نے سیکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران منعقد ہونے والی مجالس اور امام بارگاہ کی سیکیورٹی پر کوئی بھی سمجھوتا نہیں کیا جائے گاجب کہ عاشورہ کے روز جلوس کے راستوں کی مانیٹرنگ CCTVکیمروں کی مدد سے کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ دس محرم الحرام کو مد نظر رکھتے ہوئے سٹریٹ لائٹس اور صفائی انتظامات کو بھی ہر صورت بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔جبکہ اس موقع پر مختلف محکمہ جات کے سربراہان بھی موجود تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل( میاں اسد حفیظ سے ) ریٹائرڈ فاریسٹ آفیسر چوہدری محمد صدیق گل مختصر علالت کے بعد بقضائے الٰہی خالق حقیقی سے جا ملے مرحوم کی نماز جنازہ میں محکمہ جنگلات کے افسران کے علاوہ ضلع بھر سے ہر مکتبہ فکر کے سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔مرحوم اپنے اچھے اخلاق کی وجہ سے عوامی حلقو ں اور محکمہ میں اپنا الگ مقام رکھتے تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل( میاں اسد حفیظ سے ) حادثات میں انسانی جانوں کو بچانا ریسکیو 1122کا مشن ہے۔ میاں فراز منیرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ہر شہری فرسٹ ایڈ کی تربیت ضرور حاصل کرے۔بشارت حمیدریسکیو سیفٹی آفیسر۔تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 میاں فراز منیر نے کہا کہ حا د ثات میں انسانی جا نوں کو بچانا ریسکیو 1122کا مشن ہے۔ان خیالات کا اظہار ریسکیو1122کے کانفرنس روم میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہو ں نے کہا کہ حادثات کی صورت میں انسانی جانوں کو بچانے اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ریسکیو 1122کا جامع ایمرجنسی نظام حکومت کا انقلابی قدم ہے،تاہم کوئی بھی ادارہ عوامی تعاون کے بغیر کامیابی نہیں حاصل کر سکتا۔انہوں نے بتایا کہ عوام میں انسانی جانیں بچانے کیلئے شعور اور ریسکیو سہولیات کے بارے میں عوامی سطح پر آگہی پیدا کرنے کیلئے مختلف تعلیمی اداروں،سول سوسایٹی اور مختلف اداروں میں معلوماتی پروگرامز شروع کئے گئے ہیں۔ ریسکیو1122کا کمیونٹی سیفٹی ونگ کا سٹاف لوگوں کو فرسٹ ایڈ اور فائر کی ٹرینیگ کیلئے ہمہ وقت تیار رہتا ہے۔ریسکیو ٹرینیگ حاصل کرنے کیلئے 0462516777,0462512997 ان نمبر پر رابطہ کریں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل( میاں اسد حفیظ سے ) شہر اور مضافاتی آبادیوں میں قائم فحاشی کے اڈے شرفاء کیلئے عذاب بن گئے۔تفصیل کے مطابق عرصہ درازسے شہر او ر مضافاتی آبادیوں میں قائم فحاشی کے اڈے مذکورہ آبادیوں میں رہائش پذیر شریف شہریوں کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں بے حیائی کے اڈے چلانے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں جو کہ گاہک کی ڈیما نڈ کے مطابق دیگر شہریوں سے بھی تتلیاں منگوا کر پیش کرتی ہیں۔عوامی مطالبہ پر مقامی پولیس سال میں اکا دکا فحاشی کے اڈوں کے خلاف کاروائیاں کر کے اپنے فرائض سے بری الذمہ ہو جاتی ہے مگر فحاشی کے اڈوں کا مستقل بنیادوںپر خاتمہ کرنے کیلئے حل تلاش نہیں کیا جا تا جس کی وجہ سے نواجوان نسل تیزی سے بے روا روی کا شکار ہو رہی ہے۔روز بروز فحاشی کے اڈوں میں اضافہ ہونے سے گردنوا ح میں بسنے والے شرفائ کے بچے بچیوں کی شادیاں بھی تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں۔شہری تنظیموں کے عہدیداروں سمیت سیاسی و سماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر فحاشی اڈوں کے خلاف آپریشن کیا جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل( میاں اسد حفیظ سے ) گنے کی عدم ادائیگیوں کی وجہ سے تحریک انصاف کا سینکڑوں کاشتکاروں کے ہمراہ شوگر ملز کے سامنے احتجاجی دھرنہ۔تفصیل کے مطابق شوگر ملز کمالیہ کی جانب سے مسلسل کئی ماہ گزرنے کے باوجود گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سینکڑوں کاشتکاروں نے صوبائی نائب صدر تحریک انصاف چوہدری محمد اشفاق ،صوبائی صدر کسان ونگ چوہدری جاوید نیازمنج ،تحصیل صدر تحریک انصاف میاں اختر جاوید ایڈووکیٹ ،مہر محمد ممتاز دولتانہ ،سٹی صدر ملک محمد ثاقب سہیل کی قیادت میں شوگر ملز کمالیہ کے سامنے ایک پر امن احتجاجی دھرنہ دیتے ہوئے شوگر ملز انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ گنے کے کاشتکاروں کا معاشی قتل بند کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر ادائیگیاں کی جائیں۔اگر ادائیگیوں کے سلسلہ میں مزید تاخیری حربے استعمال کئے گئے تو متاثرہ کاشتکاروں کی آوا ز کو تحریک انصاف ملک کے اندر ہونے والے اپنے عوامی جلسوں میں اٹھانے پر مجبور ہو جائے گی جب کہ احتجاجی دھرنہ میں شامل گنے کے کاشتکاروں نے بتایا کہ بروقت ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے لئے گھروں کا چولہا جلانا بھی دشوار ہو چکا ہے اور دیگر فصلوں کی بہتر پیداوار حاصل کرنے کیلئے ہم میں اتنی سکت باقی نہیں رہی کہ ہم فصلوں کو کھاد اور سپرے کروا سکیں۔جب کہ بروقت ادائیگیاں نہ ہونے سے ہمارے بچے بچیوں کی شادیاں بھی رقم نہ ہونے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم تحریک انصاف قیادت کے بے حد شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے ہماری تکلیف کو محسوس کرتے ہوئے ہماری آواز اور مشکلات کو سمجھا۔ہم پر امید ہیں کہ اگر تحریک انصاف اقتدار میں آئی تو یقینا کاشتکاروں سمیت حالات کے ستائے عوام کو کچھ نہ کچھ ریلیف ضرور ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ کئی ماہ سے CPR’sہاتھوں میں اٹھائے شوگر ملزکمالیہ کا طواف کرتے چلے آ رہے تھے مگر ہماری دادرسی نہیں ہو رہی تھی اور حلقہ سے منتخب کسی بھی سیاسی شخصیت نے ہمارے زخموں پر مرہم رکھنے کی کوشش نہیں کی۔تحریک انصاف کے ساتھ ہماری آواز کو جس طرح میڈیانے اٹھایا وہ بھی انتہائی قابل ستائش ہے۔تادم تحریر تحریک انصاف کی صوبائی اور ضلعی قیادت سے شوگرملز انتظامیہ کے مذاکرات جاری تھے اور ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شوگرملز کمالیہ انتظامیہ نے گنے کے کاشتکاروںکو فوری طور پر ادائیگیاں کرنے کی یقین دہائی کروا دی تھی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل( میاں اسد حفیظ سے ) پرچی جواء میں ملوث دو افراد گرفتار۔تفصیل کے مطابق تھانہ پیرمحل پولیس نے مخبر کی اطلاع پر شہر کی لوئر کالونی گلی نمبر 3میں اچانک چھاپہ مارتے ہوئے پرچی جوائ میںملوث مسمیان نصیر احمد ولد رحمت اللہ سکنہ لوئر کالونی اور شاہد حسین ولد عبدالکریم سکنہ چک نمبر 681/22گ ب کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرتے ہوئے جوائ پر لگی رقم 16,590روپے سمیت دیگر اشیائ تحویل میں لیتے ہوئے ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ کا اندراج کر کے کاروائی کا عمل شروع کر دیاتھا۔واضح رہے کہ گرفتا ر ہونے والے ملزمان عرصہ دراز سے پر چی جوائ کا مکروہ دھندہ کرتے چلے آ رہے تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل( میاں اسد حفیظ سے ) نائب تحصیلدار پیرمحل چوہدری منظر حفیظ نے مدینہ بلاک میں اچانک چھاپہ مارتے ہوئے مسمی مبارک علی مالک الشیخ ٹریڈرز کو چاول سپر باسمتی کنٹرول ریٹ 120روپے کی بجائے 140روپے میں فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں ملزم مبارک علی کے خلاف تھانہ پیرمحل میں مقدمہ کا اندراج کروا دیا تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل( میاں اسد حفیظ سے ) یونین کونسل نمبر 66سے منتخب مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر سردار کامران خاں گادھی نے سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی سید اسدعباس شاہ کی والدہ محترمہ کی وفات پر گہر ے رنجم و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوا ر خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل( میاں اسد حفیظ سے ) شہر کی ٹوٹ پھوٹ کر کھنڈرات میں تبدیل شدہ سڑکیں کسی غیبی مسیحا کی منتظر ،شاہرائوںپر حادثات روز کا معمول بن گئے۔1927سے سب تحصیل کا درجہ رکھنے والے شہر پیرمحل کو حکومت پنجاب کی جانب سے تحصیل کا درجہ دیا گیا تو امید ہو چلی تھی کہ شہر کو درپیش مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل ہو سکیں گے مگر دو سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے پر بھی صوبہ کی نئی تحصیل پیرمحل کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے الگ TMAکا نوٹیفیکیشن تا حال نہیں ہو سکاجس کی وجہ سے شہر کو درپیش مسائل کی فہرست بھی طویل ہوتی نظر آ رہی ہے۔شہری اپنے مسائل کے حل کیلئے سالانہ کروڑوں روپے عائد ٹیکسز کی صورت میں گورنمنٹ کو ادا کرتے ہیں مگر ان کے دکھوں کا مداوا نہ ہونا لمحہ فکریہ سے کم نہیں۔شہر کی سڑکوں کا جائزہ لیا جائے تو وہ اس قدر ٹوٹ پھوٹ کر کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہیں جن پر سے گاڑی اور موٹر سائیکل کا چلنا تو درکنار پیدل چلنا بھی دشوار ہو چکا ہے۔مذکورہ سڑکوں کی خستہ حالی کی وجہ سے حادثات روز کا معمول بنے ہوئے ہیں جب کہ بارشوں کے موسم میں ٹوٹی پھوٹی سڑکیں کئی فٹ گہرے گڑھوں میں پانی کھڑا ہونے سے جوہڑوں کا منظر پیش کرتی رہتی ہیں جس سے ناصرف گندگی اور غلاظت میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ شہریوں کے کاروبار بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔یہ بات تو طے ہتے کہ جب تک تحصیل پیرمحل کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے الگ TMAکا نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہو جاتا اس وقت تک شہر کو درپیش مسائل بھی حل نہیں ہو سکتے۔کچھ عرصہ قبل حلقہ سے منتخب سیاسی شخصیت نے شہریوں کے مطالبہ پر یہ فرمان جاری کیا تھا کہ جب تک صوبہ کے اند ر بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہیں ہو جاتا اس وقت تک الگ TMAکا وجود بھی ممکن نہیں اور حالات یہ بتا رہے ہیں کہ موجودہ حکومت صوبہ کے اندر بلدیاتی انتخابات کروانے میں تاحال مبینہ طو ر پر سنجیدہ نظر نہیں آتی اور موجودہ حالات میں الگ TMAکے نوٹیفیکیشن کو جاری کروانے کیلئے امید کی واحد کرن گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی جانب تحصیل پیرمحل عوام کی نظریں مرکوز ہیں کیونکہ پیرمحل گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا آبائی شہر بھی ہے۔اگر عوام پیرمحل کو تحصیل کا درجہ ملنے کے باوجود اپنے مسائل کے حل کیلئے کمالیہ کا رخ کرتے رہیں گے تو پیرمحل کو تحصیل کا درجہ دینا بھی عوامی نظروں میں بے سود نظر آتا ہے۔ شہری تنظیموں کے عہدیداران سمیت عوامی حلقو ں نے وزیرا علیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل پیرمحل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر الگ TMAکا نوٹیفیکیشن جاری کروایا جائے تا کہ شہر کو درپیش مسائل میں کمی واقع ہو سکے۔اگر موجودہ دور حکومت میں بھی عوام کے مسائل کے حل کی جانب سنجیدگی سے توجہ نہ دی گئی تو آئندہ انتخابات میں تحصیل کا ہر شہری اپنا ووٹ مخالف سیاسی جماعتوں کو کاسٹ کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل( میاں اسد حفیظ سے ) تھانہ پیرمحل پولیس نے درج مقدمہ بجرم 392,411,215ت پ میں گرفتار ملزم کاشف عرف کاشی سکنہ اضافی آبادی اپر کالونی کی نشاندہی پر ناجائز اسلھة 30بور پسٹل برآمد کرتے ہوئے ملزم کے خلاف ایک اور الگ مقدمہ کا اندرج کر دیا تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل( میاں اسد حفیظ سے ) پہلا سالانہ فری آئی کیمپ مورخہ17تا19اکتوبر بروز جمعہ تااتوار ، زیر اہتمام ملک کے معروف آئی سپیشلٹ کی زیر نگرانی المصطفٰی ویلفیئر ٹرسٹ بمقام رہائش گاہ محمد حنیف ذوالفقار ٹائون پیرمحل لگایا جا رہا ہے جس میں موتیہ کے آپریشن ، آنکھوں کا معائنہ اور ادویات مفت دی جائیں گی۔