پیر محل کی خبریں 27/8/2014

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) جمہوریت بچانے کا واویلا کرنے والے اپنے جموروں کے ذریعے دوسری سیاسی جماعتوں کااستحصال کر رہے ہیں سیاسی جماعتوں کی اولین ترجیح اقتدار بچانانہیں پہلی ترجیح ریاست کو بچانا ہے ریاست ہوگی تو سب جماعتیں ہوں گی ان خیالات کا اظہار خان شوکت علی بلوچ سابق امیدوار پنجاب اسمبلی نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا جب بھی کوئی بحران آتا ہے تو کہتے ہیں کہ جمہوریت کو خطرہ ہے68سالوں میںپاکستان کے عوام کو اس جمہوریت سے کیا ملاجمہوریت جمہور (عوام )کے لئے ہوتی ہے مگر سیاسی جموروںنے نسل درنسل 18کروڑ عوام کا استحصال کرکے جمہوریت کولوٹ مار کا مشن بنالیا 68سال تک جمہور کو کچھ نہیں ملا، آمروں کے دور میں جمہوریت کو نچلی سطح پر پہنچایا گیا مگر بدقسمتی سے جمہوری دورمیں ایسا نہیں ہوا،جمہوری حکومتوں نے نچلی سطح تک جمہوریت نہیں دی۔ ملک میں ہم جمہوریت کواپنے انداز میں چلانے کی کوشش کرتے ہیں تو پھر جمہوریت بھی نہیں رہتی حکومت کو اگر پاکستان کو بچانا اور معاشی طور پر مضبوط بنانا ہے تو اپنی انا کو ایک جانب رکھ کر ایک قدم پیچھے ہٹنے میں کوئی مضائقہ نہیں انہوںنے کہا کہ پاکستان کی بقاء اور ملک کو خانہ جنگی سے بچانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو صبر وتحمل کا مظاہر ہ کرتے ہوئے موجودہ بحران کو حل کرنا چاہیے تاکہ ملک دشمن عناصر سیاسی جماعتوں کی اندرونی چپقلس سے فائدہ اٹھاکر خدانخواستہ ملک کو نقصان نہ پہنچاسکیں۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) لڑائی کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت چار افراد شدید زخمی کتے کے کاٹنے سے ایک شخص زخمی تفصیل کے مطابق لڑائی کے مختلف واقعات میں چک نمبر670/11گ ب کا رہائشی توصیف احمد ولد محمد رشید ، چک نمبر 673/14گ ب کا رہائشی ظفر اقبال ولد محمد اقبال ، اضافی آبادی کوہل کلاں کا رہائشی جعفر حسین ولد محمد حسین ، چک نمبر321گ ب کی رہائشی صغراں بی بی دختر غلام زخمی ہوگئے کتے کے کاٹنے سے چک نمبر665/6گ ب کی رہائشی صدف دختر محمد شریف زخمی ہوگئی زخمیوں کو سول ہسپتال میں داخل کروادیا۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین پیرمحل میں ایم اے /ایم ایس سی کی کلاسز شروع کی جائیں دیہاتوںمیں سیکنڈری گرلز ہائی سکو ل بننے کے ساتھ ساتھ ہزاروں طالبات ایم اے /ایم ایس سی کی تعلیم کے لیے بڑے شہروں میں جانے پر مجبور گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین پیرمحل میں برسہابرس سے اہم مضامین کے اسسٹنٹ پروفیسرز ، لیکچرارز ایسوسی ایٹ پروفیسر ز کی آسامیاں خالی فی الفور گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین پیرمحل کو اپ گریڈ کرکے طالبات کو سینکڑوں میل پر تعلیم حاصل کرنے سے بچایا جائے تفصیل کے مطابق تحصیل پیرمحل کی لاکھوں نفوس پر مشتمل آبادی کی ہزاروں طالبات جو سیکنڈری اور گریجوایشن کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد تحصیل بھر میں ماسٹر ڈگری کی تعلیم کا انتظام نہ ہونے کے باعث تعلیم جاری رکھنے کی بجائے گھر بیٹھنے پر مجبور جاتی ہے پرائیویٹ سیکٹر کے کچھ کالجز نے ایم اے /ایم ایس سی کی کلاسز کا اعلان تو کررکھا ہے ان کی فیسیں اور پڑھائی کامعیار غیر معیار ی ہونے کے باعث طالبات گھر بیٹھنے کو ترجیح دیتی ہے محکمہ تعلیم کی طرف سے کچھ چکوک میں ہائر سیکنڈری سکول کی تعلیم کا انتظام کردیاگیا مگر ماسٹر ڈگری کی تعلیم کے لیے تحصیل بھر میں کوئی بندوبست نہ کیا گیا گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین پیرمحل میں زنانہ اساتذہ کی خالی آسامیوں وٹیچنگ سٹاف کی کمی سے تعلیمی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں کئی اہم مضامین کی اسسٹنٹ پروفیسرز کی کئی آسامیوں سمیت کئی دیگر آسامیاں طویل عرصہ سے خالی ہونے سے طالبات سخت پریشانی کا شکار ہیں مذکورہ کالج میں گریڈ 19، گریڈ 18 اور گریڈ 17کی کئی ایسوسی ایٹ پروفیسرز، اسسٹنٹ پروفیسرز ، لیکچررز کی کئی آسامیاں عرصہ دراز سے خالی چلی آرہی ہیں ان خالی آسامیوںکی بھرتی سمیت گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین پیرمحل میں ایم اے /ایم ایس سی کی کلاسزکا اجراء کرنے سے ہزاروں طالبات جو اپنی تعلیم ادھوری چھوڑ چکی ہے کو خاطر خواہ فائدہ ہوگا سماجی فلاحی حلقوںنے خادم اعلیٰ محمد شہباز شریف ، چیف سیکرٹری ، صوبائی وزیر تعلیم ، مشیر تعلیم ہائر ایجوکیشن ، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ، ڈائریکٹر کالجز فیصل آباد ڈویژن ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اور دیگر ارباب اختیارسے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفورگورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین پیرمحل میں ایم اے /ایم ایس سی کی کلاسزکا اجراء کیا جائے۔۔