پیرمحل کی خبریں 17/01/2015

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے تعلیمی اداروں میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے پیرمحل کادورہ کیا تفصیل کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے تعلیمی اداروں میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے پیرمحل کادورہ کیاانہوں نے بوائز ہائی سکول نمبر 1،گرلز ایلیمنٹر ی سکول ، گرلز ہائرز سیکنڈری سکول ، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں سیکورٹی انتظامات کا جائز ہ لیااور کلاس رومز میں جاکر طلبا ء سے گفتگو کی، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میںناقص سیکورٹی انتظامات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے فوری طور ہدایا ت دیں کی بیر ل سی سی ٹی کیمرے اور سکیورٹی گا رڈ کے فی الفور انتظاما ت کیا جا ئے ۔اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر پیرمحل حافظ نجیب، ای ڈی او زراعت چوہدری مشتا ق احمد، ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت سید شاہد بخاری، چوہدری منظر حفیظ، طارق جاوید کمبوہ چیف آفیسر،ای ڈی ای او نجمہ کوثر اور اداروں کے سربراہان بھی موجو دتھے صوبائی وزیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سکولوں کی انتظامیہ کی ہدایت کو ہے کہ طلباو طالبات کو ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تربیت دی جائے ، مین گیٹ پر بیرل بنائے جائیں ، سیکورٹی پلان پر عمل نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے گی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف پیرمحل میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، مرکزی سنی رضوی جامع مسجد غلہ منڈی سے اللہ والا چوک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مولانا نعیم الدین رضوی ، ملک محمد ارشد، مسلم لیگ (ن) کے سنیئر نائب حاجی محمد اعظم مغل ، میاں اختر جاویدنے کی ریلی میں جس میں زندگی ہائے کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کینماز جمعہ کے بعد ہونیو الے اس مظاہرہ میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف شدیدغم و غصہ دیکھنے میں آیا اور شرکاء کی جانب سے حرمت رسولۖ پر جان بھی قربان ہے’ کے فلگ شگاف نعرے لگائے جاتے رہے۔شرکاء نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر توہین آمیز خاکوں کی اشاعت اسلام و مسلمانوں کے خلاف کھلا اعلان جنگ ہے’ گستاخان رسول ۖ کی پشت پناہی کرنے والے تہذیبوں کی جنگ بھڑکا رہے ہیں اور گستاخانوں خاکوں کی اشاعت صلیبی و یہودی دہشت گردی ہے’ جیسی تحریریں درج تھیں۔ اللہ والا چوک میں میں ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا نعیم الدین رضوی نے کہا کہ نبی اکرم ۖ کی شان اقدس میں گستاخی دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی ہے۔ تحفظ حرمت رسول ۖ ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔عالمی سطح پرتمام انبیاء کرام کی توہین کی سزا موت کا قانون پاس کیا جائے۔ توہین آمیز خاکوں کی اشاعت مسلمانوں پر مسلط کردہ صلیبی جنگ کا حصہ ہے۔مغربی ممالک اسلام کی پھیلتی ہوئی دعوت سے بوکھلا کرصلیبیوں کو دین اسلام سے متنفر کرنے کیلئے توہین آمیز خاکے شائع کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل توہین انبیا کی سزا موت کا قانون پاس نہیں کرتے تو مسلم ملک ان اداروں سے الگ ہو جائیں اور اپنی الگ اقوام متحدہ تشکیل دیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کی دلآزاری اور کشیدگی کا ماحول پیدا کرنے کی بجائے مغرب کو اپنی منفی پالیسیاں ترک کرنی چاہئیں۔ تحفظ حرمت رسول ۖ کے مسئلہ پرتمام مذہبی وسیاسی جماعتیں اور عوام متحد ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) لاوڈ اسپیکر کی خلاف ورزی کرنیوالے چار افرار کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق موضع نواب بھوتی کے امام مسجد قاری سرفراز اور چک نمبر 704/46 گ ب کے امام مسجد محمد ریاض ، سی پلاٹ کے امام مسجد مولوی صالے حسین، چک نمبر 666/7گ ب مولوی محمد صدیق کو جمعہ کے خطبہ کے دوران لائوڈ اسپیکر کا غیر قانونی استعمال کرتے ہوئیگرفتار کر لیا پولیس نے لائوڈ اسپیکر و سامان قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 3 ایمپلی فائر ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے کاروائی شروع کر دی ،،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) معذور شخص کی حکومت اور مخیر حضرات سے امدا د کی اپیل۔شہر کی لوئر کالونی کے رہائشی مظفر حسین نے بتایا کہ 1994کو ایک سڑک حادثہ میں میرے گھر کے تمام افراد اور عزیز و اقارب جاں بحق ہو گئے تھے مگر معجزانہ طور پر اس خوف ناک حادثہ میں میری زندگی تو بچ گئی مگر میں ٹانگوں سے معذور ہو گیا تھا۔اپنا پیٹ پالنے کیلئے میں بھیک نہیں مانگ سکتا میری موجودہ حکومت اور مخیر حضرات سے پر زور اپیل ہے کہ میری مالی امداد یقینی بنائی جائے۔میرا موبائل رابطہ نمبر 0314-3081527 ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) نوجوان کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیاگیا۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز گائوں 717گ ب میں فصل کمادسے ایک نوجوان کی نعش برآمد کی گئی تھی جس کی شناخت محمد عارف عرف کاکا کے نام سے ہوئی ہے جو کہ مذکورہ گائوں حاجی مانک کا بیٹا بتایا جاتا ہے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتول کو مبینہ طور پر گردن کی ہڈی توڑ کر قتل کیاگیا ہے۔تھانہ پیرمحل پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ کا اندراج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا تھا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) ہائی وے پیٹرولنگ پولیس چوکی واہگی تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر قیصر اشفاق نے دوران گشت مسمیان محمد کاشف اورمحمد فریاد ساکنان 728گ ب سے دوران تلاشی بالترتیب ڈیڑھ اور ایک لیٹر بوتل شراب برآمد کرکے مذکورہ بالا ملزمان کیخلاف تھانہ پیرمحل میں الگ الگ مقدمات کا اندراج کروا دیات ھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) ڈائریکٹر لائیو سٹاک کا دورہ پیرمحل 334گ ب میں ویکسینیشن یونٹ کا افتتاح تفصیل کے مطابق محکمہ لائیو سٹاک کے ڈائریکٹر غلام محمد گل نے پیرمحل کا دورہ کرتے ہوئے نواحی گائوں 334گ ب رجووال میں جانوروں کی بہتر افزائش نسل کیلئے ویکسی نیشن یونٹ کا اففتاح کر دیا ان کے ہمراہ رکن صوبائی اسمبلی میاں محمد رفیق ؛ڈاکٹر عثمان؛ڈی ایل او ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈاکٹر خالد حسین؛ڈاکٹر محمود الدین؛ای ڈی او زراعت چوہدری مشتاق احمد ؛ڈاکٹر جاوید اقبال ؛چوہدری الطاف حسین دیگرمعززین بھی موجود تھے۔ ۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جانوروں کی زندگی بھی اسی طرح قیمتی ہے جس طرح انسان کی زندگی کی حفاظت ضروری ہے۔جانوروں کی بہتر افزائش کرنا ہم سب پر لازم ہے کیونکہ ہماری خوراک کی ضروریات کا 60فیصد حصہ جانوروں سے حاصل ہوتا ہے۔جانوروں کی بروقت ویکسی نیشن انتہائی ضروری ہے ۔انہوں نے ڈاکٹرز سمیت عملہ کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ جانوروں کی بہتر نشوونماان کو صاف ستھرا ماحول فراہم کریں اور ان کی خوراک کی کوالٹی کو بہتر بنائیں اور کسانوں کو بھی مفید مشوروں سے آگاہ کریں تا کہ وہ جانوروں کی بہتر پرورش کریں اور جانوروں کی بروقت ویکسی نیشن کروائیں تا کہ جانوروں کو موذی امراض سے بچایا جا سکے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) نامعلوم چور شہری کی موٹر سائیکل لے اڑے تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 311گ ب کا رہائشی محمد رضوان ولد محمد اقبال اپنی موٹر سائیکل پر سودا سلف خرید نے کے لئے پیرمحل آیا لاری اڈا کے نزدیک بازار میں چلاگیا جب واپس آیا تو نامعلوم چور موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے متاثرہ شخص کی تحریری درخواست پر نامعلوم چور کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) بھاری مقدار میں شراب برآمد مقدمہ درج تفصیل کے مطابق نواحی بستی خان جوان کے رہائشی پرویز ولد عبدالحق احاطہ مویشیاں میں شراب کشید کررہاتھا کہ مخبر کی اطلاع پر پولیس نے فوری ریڈ کرکے شراب کی چالو بھٹی اور ملزم کو گرفتار کرلیا، تیار شراب 20لیٹر 18 لیٹرلاہن برآمد کرکے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) ای ڈی او صحت ڈاکٹر شفیق الرحمن خان نے سول ہسپتال پیرمحل میں ڈاکٹر ماہ پاراد کو تعینات کردیا ہے۔لیڈی ڈاکٹر ماہ پارا نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر اپنی ذمہ داری ادا کرنا شروع کر دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) وٹرنری ہسپتال پیرمحل میں ایک اہم اجلاس ڈاکٹر فضل رسول کی زیر نگرانی منعقد ہوا جس میں تحصیل میں جانوروں کی بہتر افزائش نسل اور موذی امراض سے بچانے کیلئے لائحہ عمل تیار کیا گیا جس میں تحصیل کی سولہ یونین کونسل میں مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو جانوروں کی نمبر شماری کے ساتھ ان کی افزائش میں حائل بیماریوں کو ویکسین دی جائے گی ۔ مجوزہ ٹیمیں مختلف دیہات میں بھیجیں جائیں گی جو کسانوں کو جانوروں کی بہتر نشو و نما کیلئے مفید مشوروں سے آگاہ کریں گے۔ انھوں نے بتایاکہ اگر کوئی جانور بیمار یا کسی موذی مرض میں مبتلا ہو تو کسان بھائی فوری طور پر قریبی ویٹرنری ڈاکٹر سے رجوع کریں تا کہ بروقت جانور کی بیماری کی صحیح تشخیص ہو سکے۔

Pir Mahal News Picture

Pir Mahal News Picture

Pir Mahal News Picture

Pir Mahal News Picture

Pir Mahal News Picture

Pir Mahal News Picture

Pir Mahal News Picture

Pir Mahal News Picture

Pir Mahal News Picture

Pir Mahal News Picture

Pir Mahal News Picture

Pir Mahal News Picture