پیر محل (میاں اسد حفیظ) ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ڈاکٹر فرح مسعود نے کہا ہے کہ عوام کو سستے داموں اشیائے خوردونوش کی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور رمضان بازاروں کی بھر پور نگرانی بھی کی جارہی ہے تاکہ صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔کوالٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں نمایاں کمی اور بہترین انتظامات کے سبب رمضان بازاروں میں عوام کا رش وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کی عملی دلیل ہے۔ضلع بھر میں ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھر پور آپریشن بھی جاری ہے اور کسی قیمت پر عوام کا استحصال برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ڈاکٹر فرح مسعود نے رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی و دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈی او سی ظفر عباس بھٹی،اے ڈی سی ملک خادم حسین جیلانی،اے سی ٹوبہ بابر رحمن وڑائچ،ای ڈی او(زراعت)چوہدری مشتاق علی اور دیگر انتظامی افسران سمیت مارکیٹ کمیٹی کے نمائندے بھی موجود تھے۔ڈی سی او ڈاکٹر فرح مسعود نے مارکیٹ کمیٹی کے نمائندوں کو سختی سے ہدایت کی کہ بازاروں اور منڈیوں میںسبزیوںو پھلوں کی وافر دستیابی کو یقینی بنانے کے علاوہ آکشن کے طریقہ کار و دیگر مراحل پر بھی کڑی نظر رکھی جائے۔انھوں نے افسران کو آڑھتیوں کے پاس روزانہ کی بنیاد پر آنیوالے سٹاک کے اعدادو شمار مرتب کرتے ہوئے پھڑیے کے رول کو محدود کرنے کے احکامات جاری کیئے۔ڈی سی او ڈاکٹر فرح مسعود نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ منافع کے لالچ میں اشیائے ضروریہ کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا ۔انھوں نے منڈیوں میں آلو کی وافر سپلائی اور پرچون ریٹ میں کمی سے متعلق ٹھوس اقدامات اٹھائے جانے کی بھی ہدایات گاری کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیر محل (میاں اسد حفیظ) نائب صدرپنجاب تحریک انصاف اور سابقہ ضلعی ناظم ٹوبہ ٹیک سنگھ چوہدری محمد اشفاق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکمران سیاسی جماعت اربوں روپے کے ملک میں میگا پراجیکٹ شروع کرنے کے نشہ میں توانائی بحران کو بھلا بیٹھی ہے جو حکومت ماہ صیام میں عوام کو بجلی کی فراہمی یقینی نہیں بنا سکتی اسے کرسی اقتدار پر رہنے کا کوئی حق نہیں ۔11مئی 2012کے انتخابا ت میں دھاندلی کے ذریعے کرسی اقتدا ر پر قبضہ کرنے والی سیاسی پارٹی عوام کے مسائل کے حل میں سنجیدہ نظر نہیں آتی ۔تحریک انصاف کے پے در پے ہونے والے عوامی جلسوں نے حکمرانوں اور اتحادیوں پر یہ ثابت کر دیا ہے کہ تحریک انصاف کو آئندہ انتخابات میں کسی صورت بھی شکست نہیں دی جاسکتی ۔انہوں نے کہا کہ عہدوں کی بند ر بانٹ پر مسلم لیگ ن اندرونی طور پر انتشار کا شکار ہو چکی ہے اور اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے انتقامی کاروائیوں پر اتر آئی ہے ۔تا کہ کسی صورت 14اگست کو اسلام آباد کی جانب تحریک انصاف کے ہونے والے لانگ مارچ کو روکا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کی تقدیر کے تمام فیصلے رائے ونڈ میں کئے جا رہے ہیں جبکہ قومی ایشوز پر حکمران سیاسی جماعت کو دیگر تمام جماعتوں کے لیڈران کو اعتما د میں لینا چاہئے تھا ۔اگر میاں نواز شریف حکومت نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو عید الفطر کے بعد سڑکوں پر دما دم مست قلندر ہو گا ۔چیئرمین تحریک انصا ف ملک کے اندر ایسا جمہوری نظام رائج کرنے کے خواہش مند ہیں جس میں پڑھے لکھے نوجوانوں کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم ہونے کے ساتھ ہر مظلوم کی آواز حکام بالا تک پہنچ سکے مگر یہ سب اسی وقت ہی ممکن ہو گا جب ملک کے عوام اپنے ووٹ سے انصاف کرتے ہوئے جاگیردارنہ نظام اور موروثی سیاست کا خاتمہ کریں گے ۔اگر یہ بار با ر آزمائی ہوئی سیاسی پارٹیاں ہم پر مسلط ہوتی رہیں تو آنے والی نسلوں کو بھی محرمیوں اور لا قانونیت تحفوں کے سواء کچھ نہیں ملے گا ۔انہوںنے کہا کہ انتخابات سے قبل شریف برادران اپنے انتخابی جلسوں میں یہ واویلہ کرتے نظر آتے تھے کہ اگر ہم اقتدار میں آ کر 6ماہ کے اندر توانائی بحران کو حل نہ کر سکے تو ہمارا نام تبدیل کردینا ۔اب بال شریف برادران کے کورٹ میں ہے وہ خود ہی اپنا نام تجویز کریں ۔موجود ہ جدید دور میں جھوٹ کی سیاست کی عمر طویل نہیں ہوتی جس روز عوام کا پیمانہ صبر لبریز ہو گیا تو حکمران سیاسی جماعت اور اتحادیوں کو راہ فرار بھی نہیں ملے گی ۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ وزیروں اور مشیروں کی فوج ایئر کنڈیشنر کمروں کی سیاست کو چھوڑ کر عوامی مسائل کے حل کیلئے عملی طور پر میدان میں آئیں ۔اور مجھے یقین ہے کہ اگر ایک سال سے زائد کا عرصہ تحریک انصاف کو اقتدارمیں ملتا تو آج توانائی سمیت دیگر بحران کسی حد تک حل ہو چکے ہوتے۔انہوں نے کہا کہ شکست کے خوف سے مسلم لیگ ن حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے سے خوف زدہ ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیر محل ( رپورٹر میاں اسد حفیظ)حکومت ماہ صیام میں صارفین کو ریلیف فراہم نہیں کر سکتی اس سے ماہ صیام کے گزرنے کے بعد اچھے کی کوئی امید نہیں ۔بد ترین بجلی لوڈ شیڈنگ پرمعروف زمیندار مہر شاہد زیب سرگانہ چیئرمین کسان بچائو موومنٹ سمیت دیگرکاشتکاروں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ملک میں جاری توانائی بحران کی وجہ سے ہماری زراعت کا شعبہ جو کہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے تباہی سے دوچار ہے جبکہ ریاست میں جاری توانائی بحران سے فیکٹریوں اور دیگر صنعتی یونٹوں سے وابسطہ کروڑوں مزدور بے روز گاری کی زندگیاں گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔ماہ رمضان شروع ہوا تو امید کی کرن پیدا ہوئی تھی کہ توانائی بحران کے حوالے سے کچھ ریلیف فراہم کیا جائے گا مگر حکومتی دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ۔توانائی بحران کے حل کیلئے روزانہ ملک کی سڑکوں پر سینکڑوں کی تعداد میں احتجاج ہوتے ہیں مگر وزیر اعظم میاں نواز شریف کو ملک میں جاری بد ترین توانائی بحران کا علم آدھا رمضان المبارک گزرنے پرہوا جو کہ وفاقی وزیر پانی و بجلی سے برہم ہو کر رپورٹ طلب کر رہے ہیں ۔اگر ہنگامی بنیادوں پر توانائی بحران کو حل نہ کیا گیا تو ہماری زراعت و صنعت تباہی کے اس مقام پر پہنچ جائے گی جس کی وجہ سے ہماری معیشت کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملے گا ۔جبکہ اخبارات میں توانائی بحران کے حوالے سے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کا مایوس کن بیان پڑھ کر انہتائی مایوسی ہوئی کہ انتخابات سے قبل وہ توانائی بحران کو6ماہ میں حل کرنے کے دعوے دار تھے ۔جبکہ تاریخ کے بد ترین توانائی بحران سے دھان کی فصل بری طرح متاثر ہو رہی ہے ۔ حکومتی وزیر اور مشیر ایئر کنڈیشنر کمروں کی سیاست کو چھوڑ کر عوامی مسائل کے حل کی جانب توجہ دیں اگر توانائی بحران پر حالات کے ستائے عوام کا پیمانہ صبر لبریز ہو گیا تو انہیں راہ فرار بھی نہیں ملے گی ۔اگر حکمران سیاسی جماعت سحر و افطار اور نماز تراویح کے اوقات میں بجلی فراہمی کو یقینی نہیں بنا سکتی تو کرسی اقتدار سے مستعفی ہو جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم چیف جسٹس آف پاکستان ناصر الملک سے اپیل کرتے ہیں کہ ریاست میں جاری بد ترین بجلی لوڈ شیڈنگ پر سومو ٹو نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف سے عدالت عالیہ میں وضاحت طلب کی جائے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیر محل ( رپورٹر میاں اسد حفیظ) تھانہ پیرمحل پولیس نے نواحی گائوں 319گ ب میں مخبر کی طلاع پر اچانک چھاپہ مارتے ہوئے مسمی محمد الطاف ولد اللہ دتہ کو احاطہ مویشیاں میں شراب کشید کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر تیار شراب،لہن اور دیگر شراب کشید آلات قبضے میں لیتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ کا اندراج کر دیا تھا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیر محل ( رپورٹر میاں اسد حفیظ) زمیندار کو ٹریکٹر کے ذریعے قتل کرنے کی کوشش ملزم کے خلاف مقدمہ درج ۔تفصیل کے مطابق رجانہ روڈ پر واقع گائوں کوہل کا زمیندار رب نواز ولد چراغ مذکورہ گائوں مربع نمبر 20کے کیلہ نمبر 5میں کھال کی صفائی کر نے میں مصرو ف عمل تھا کہ شوکت علی ولد عمر حیات نے کھال کے اوپر سے ٹریکٹر گزارنے کی کوشش کی تو زمیندار کے منع پر طیش میں آ کر ٹریکٹر زمیندار پر چڑھا ڈالا جس کے نتیجہ میں رب نواز ٹریکٹر نیچے آ کر شدید زخمی ہو گیا ۔تھانہ پیرمحل پولیس نے واقع میں ملوث ملزم کیخلاف بجرم 337G/337Fت پ کے تحت مقدمہ کا اندراج کر کے کاروائی کا عمل شروع کر دیاتھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیر محل ( رپورٹر میاں اسد حفیظ) ڈاکوئوں نے دن دیہاڑ ے سگریٹ کمپنی کے ڈسڑی بیوٹر کو لوٹ لیا ۔تفصیل کے مطابق سندھیلیانوالی روڈ پر واقع 25پل کے قریب موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر سگریٹ کمپنی کے ڈسٹری بیوٹر عمر حیات کو گولی مارنے کی دھمکی دے کر رقم مبلغ 1,12,000/-روپے اور موبائل فون چھین لیا او اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے ۔متعلقہ تھانہ پولیس نے واردات میں ملوث ملزمان کے کاروائی کا آغاز کر دیاتھا مگر تادم تحریر مقدمہ کا اندراج نہیں ہو سکا تھا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیر محل ( رپورٹر میاں اسد حفیظ) پیرمحل میں تیز ہواوں کے ساتھ موسلادار بارش گلیوں بازاروں میں پانی جمع ہو گیا ۔بارش کے باعث گرمی اور حبس کا زور ٹو ٹ۔ شہر یوں کے چہروں پر مسکر اہٹ تفصیل کے مطابقپیرمحل اور گردونواح میں موسلا دھار بارش ہوئی ۔موسلادار بارش کے باعث بجلی کی سپلائی بھی معطل ہوگئی موسلا دار بارش کے بعد شہر کی بعض گلیوں اور سٹر کوں پر پانی جمع ہو گیا ہے ،نشیبی علاقہ زیر آب تیز بارش کا باعث شد ید گرمی اور حبس کا زور بھی ٹو ٹ گیا ہے ، شہر یوں کی بڑ ی تعداد نے بارش کو خوب انجوائے کیا اور اللہ کا شکر اد کیا ۔ —