پیر محل کی خبریں 12-9-2014

پیرمحل (نامہ نگار) ڈاکٹر کشف ریاض اللہ صوبائی راہنما پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے سیلاب زدگان کے لیے راشن کی تقسیم ہم متاثرین کی امداد کے لیے ہمہ تن کوشاں ہے تفصیل کے مطابق صوبائی راہنما پاکستان مسلم لیگ ن ڈاکٹر کشف ریاض اللہ نے موضع چونترہ سرگانہ، مائی صفوراں میں سیلاب متاثرین میں راشن خشک اور پکائی ہوئی دیگیں تقسیم کی اس موقع پر خطاب میں انہوںنے کہا قدرتی آفات میں پوری قوم سیلاب متاثرین کے ساتھ ہے مصیبت کی اس گھڑی میں پوری تندہی سے جب تک سیلاب متاثرین کی بحالی نہیں ہوجاتی ہے ہم ان کے ساتھ ہے خشک راشن او رکھانا جتنے دن تک سیلاب متاثرین اپنے گھروں میں آباد نہیں ہوجاتے پہنچاتے رہیں گے امدادی ٹیم نے ڈھیڈی ،چراغ امب شاہ ،درگاہی پور ،جنگل امام شاہ ،762گ ب ،موضع شاہ پور موضع نکریری ،765گ ب قاضی غالب ،موضع پنڈی ،موضع منیاں ،صالحو ں شاہ ،نانکا گیدڑ حیات شاہ موضع جوسہ مائی صفوراںموضع کچلنبہ موضع رام پور موضع بیلا سیمہ ،موضع بیلا سرور چو نتر ہ سر گا نہ ،772گ ب ،جنگل جر و لہ سمیت کئی مقامات پر امداد ی سرگرمیوں کے لیے پانی کے اندر جاکر امدادی سرگرمیوں کا جائز ہ لیا اس موقع پر ان کے ہمراہ قاسم بھٹی، میاں عمراللہ سلیم پوری بھی موجود تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) لڑائی کے مختلف واقعات میں خواتین سمیت چھ افراد شدید زخمی تفصیل کے مطابق لڑائی کے مختلف واقعات جس میں سی پلاٹ میں ڈنڈوں سوٹوں کے آزادانہ تصادم میں ساجدہ ، ارم بی بی دختران حیات خاں ،میاں خان ولد صادق علی ،منظور ولد اللہ دتہ زخمی ہوگئے جبکہ دوسرے لڑائی کے واقعات میں چک نمبر320گ ب کا محمد اعظم ولد خدابخش مدینہ بلاک کارہائشی ذیشان ضیاء ولد ضیاء الدین زخمی ہوگئے جبکہ موضع ڈھیڈی میں کمالیہ سے آئی ہوئی مہمان خاتون بھاگن بی بی زوجہ محمد بخش کو بپھرے بیل نے ٹکریں مار مار کرشدیدزخمی کرڈالا زخمیوں کو سول ہسپتال میں طبی امدا دد ی گئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) پوری قوم سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے دکھ کی اس گھڑی میں ہم مدد کے لیے کوشاں ہے ان خیالات کا اظہار دلشاد احمد چوہدری صدر اہلسنت والجماعت نے موضع کوٹ کرم شاہ ، موضع ڈھیڈی بونگا ، پنڈی عبدالرحمن میں سیلاب متاثرین کے ساتھ اپنے کارکنوں حافظ محمد اسلم ، قاری بلال سٹہ صدر ، محمد طیب الفیصل ،محمد اقبال ، محمد عدنان ، محمد عمران جنرل سیکرٹری کے ہمراہ امدادی کاروائیوں کے دوران کیا انہوںنے کہا مصیبت کی اس گھڑی میں ایم این اے اور ایم پی اے کا اپنے حلقہ کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے نہ آنا اس حکومت کی نااہلی کا سب سے بڑا ثبوت ہے وفاقی وصوبائی حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کے دعوے کررہی ہے مگر ان کے نمائندے ایم این اے اور ایم پی اے نے اپنے حلقہ میں آنا گوارانہ کیا سینکڑوں دیہا ت کے لاکھوں افراد متاثر ہوئے ان کو حکومت کی طرف سے عملی طورپر ریلیف دینے کی بجائے ضلعی انتظامیہ کے رحم کرم پر چھوڑکر خدمت کے دعوے کرنا مضحکہ خیز ہے انہوںنے کہا کیا حکومت کے پاس دعووں کے علاوہ عملی کام طورپر کام کرنے کا کوئی ایجنڈا بھی موجود ہے اگر عملی کام کرنے کا ایجنڈا ہے تو وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کی مشینری کو دریائے راوی کے سینکڑوں دیہات کے لاکھوں متاثرین کی امدا د کے لیے خود آنا چاہیے تاکہ انہیں لاکھوں مکینوں کی مشکلات کا معلوم ہوسکے اس موقع پر مکینوںجن میں مرد وخواتین شامل ہے نے بتلایا کہ تین سے چار روز ہوگئے بھوکے پیاسے ہمیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہمارے مال مویشی پانی کی نذر ہوگئے ہم بے یار ومدد گار اپنا چولہا جلانے سے قاصر ہے ہم کس طرح اپنے مال مویشی چھوڑکر ضلعی انتظامیہ سے امدا دلینے جائیںمتاثرین نے بتلایا ضلعی انتظامیہ اپنے مخصوص پوائنٹ جہاں پر چند خیمے لگارکھے ہیں جس میں کسی بھی قسم کے رہنے کا بندوبست نہیں لگا کر سیلاب متاثرین کی خدمت کے دعوے کررہی ہے حالانکہ عملی طورپر سیلاب متاثرین مسلسل پانی میں گرے ہوئے ہیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل اپنی علیحدہ خیمہ بستی بناکر اس میں متاثرین کو مجبور کررہا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) سگریٹ پینے پر طالب علم کی تلخ کلامی خنجروں کے پے درپے وار کرکے طالب علم کو زخمی کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق محلہ اپر کالونی پیرمحل کے رہائشی امان اللہ ولد محمد شریف قوم گجر کا چودہ سالہ بیٹا عبدالمنان گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1پیرمحل میں جماعت نہم کاطالب علم ہے طالب علم عبدالمنان کا غذات فوٹو سٹیٹ کروانے کے لیے کمیٹی باغ کی سڑ ک پر گونگے بہرے بچوں کے سکو ل کے گیٹ کے قریب پہنچا تو وہاں پر ملزم محمد وسیم ولد محمد ریاض قوم راجپوت ساکن چک نمبر 719گ ب مسلح چاقوہمراہ 2کس نامعلوم اشخاص نے چاقوئوں کے پے درپے وار کرکے عبدالمنان کو شدید زخمی کرڈالا اور فرارہوگئے چوکی پولیس نے زیر دفعہ 324/337D/337F1/34ت پ مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) محکمہ موسمیات ،ڈیزاسٹرسیل پرسالانہ کروڑوں روپے کابجٹ خرچ ہونے کے باوجود سیلاب کی پیشگی آمد کے بارے میںکارکردگی انتہائی مایوس ہونے کے باعث سخت جانی مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر انتخابی اصلاحات ناگزیرہوچکی ہیںصرف 20 فیصد ووٹ حاصل کرنے والی جماعت 80 فیصد عوام پرحکومت کررہی ہے 16سال سے ملک میں مردم شماری کا نہ ہونا وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کو جنم دیتا ہے بلدیاتی انتخابات گراس روٹ لیول پر عوام کونمائندگی کے مواقع فراہم کرتے ہیں ملک میں حقیقی جمہوریت کے لیے بلدیاتی انتخابات ناگزیرہے ان خیالا ت کا اظہار انا محمد شفیق سابق ہاکی اولمپئین سابق امیدو ار پنجاب اسمبلی نے پریس فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا ملک میں متناسب نمائندگی کی بنیادپر الیکشن کرائیں پارلیمانی سسٹم میں اکثریت کی بجائے اقلیت کی حکومت قائم ہے 8 کروڑ ووٹرزمیں سے صرف ایک کروڑ 46 لاکھ ووٹ لینے والے حکومت کررہے ہیں 20 فیصد ووٹ لیکر 80 فیصد عوام پرحکمرانی مسائل کو جنم دیتی ہے موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر انتخابی اصلاحات ناگزیرہوچکی ہیں پارلیمانی نظام حکومت کی سب سے بڑی خرابی یہی ہے کہ اس نظام میں اقلیت اکثریت پرحکومت کرتی ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں 18 کروڑسے زائدآبادی میں سے ساڑھے 8کروڑ ووٹرزنے اپناحق رائے دہی استعمال کیااس ساڑھے 8 کروڑ ووٹرزمیں سے بھی صرف ایک کروڑ 46 لاکھ ووٹ لیکر مسلم لیگ ن نے حکومت بنائی یعنی صرف 20 فیصد ووٹ حاصل کرنے والی جماعت 80 فیصد عوام پرحکومت کررہی ہے جس کے باعث مسائل پیداہورہے ہیں انہوں نے ان تمام مسائل کاحل ملک میں متناسب نمائندگی کے ذریعے الیکشن ہی ہیں جس میں ووٹ کم ضائع ہوتے ہیں اور عوام کی حکومت ہوتی ہے انہوں نے کہاکہ جب تک الیکشن کمیشن کو مالی اورانتظامی طورپر خودمختار نہیں بنایاجاتا فری اورفیئر الیکشن کسی صورت ممکن نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے 16سال گذرنے کے باوجود ابھی تک مردم شماری نہیں کرائی جوکہ آئین کی صریحاخلاف ورزی ہے آئین کے مطابق ہردس سال کے بعد ملک میں مردم شماری کرادینی چاہیے اوراس مردم شماری کی بنیاد پر وسائل کی تقسیم حلقوں کی تقسیم کئے جائیں 1998 ء سے اب تک ملک میں مردم شماری نہیں کرائی گئی وفاقی حکومت آئینی تقاضے پورے کرتے ہوئے فوری مردم شماری کرائے انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات بھی ایک آئینی تقاضہ ہے جس کاانعقادنہ کراکے موجودہ حکومت آئین کی خلاف ورزی کررہی ہے پنجاب حکومت فوری طورپر بلدیاتی انتخابات کرائے تاکہ گراس روٹ لیول پر عوام کونمائندگی مل سکے انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اوراسکی معیشت کاانحصار زراعت پرہے پاکستان کو زراعت کے حوالہ سے سونے کی چڑیا یا اناج گھرکہاجاتاہے مگربدقسمتی سے حکومت کے پاس زراعت کی ترقی کیلئے کوئی پروگرام نہ ہے زرعی مداخل انتہائی مہنگے کردیئے گئے ہیں بجلی ،کھاد ،سپرے زرعی آلات ،ڈیزل کی قیمتوں میں ہوش ربااضافہ کردیاگیاہے جس کے باعث پاکستان میں زراعت سے وابستہ افراد اس شعبہ کوترک کرکے زرعی زمینوں پر ہاوسنگ سکیمیں بنارہے ہیں اورملک میں زراعت آہستہ آہستہ ختم ہوتی جارہی ہے انہوں نے کہا اگر ڈیم بروقت بنالئے جاتے تو سیلاب اور مون سون کی بارشوں کاپانی محفوظ کیاجاسکتاہے اور سیلاب اورمون سون کی بارشوں سے اتنے وسیع علاقہ میں تباہی نہ آتی۔

Pir Mahal

Pir Mahal